?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) فوجی عدالتوں کے کیس کی سماعت کرنے والا بنچ ٹوٹ گیا۔ جسٹس سردار طارق مسعود نے خود کو بنچ سے الگ کر لیا۔ عدالت نے نئے بنچ کی تشکیل کیلئے معاملہ ججز کمیٹی کو بھجوا دیا۔
سپریم کورٹ میں جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں 6 رکنی لارجر بینچ نے سویلینز افراد کے فوجی عدالتوں میں ٹرائلز کے حوالہ سے دائر اپیلوں پر آج(پیر 29 جنوری 2024 کو) سماعت کرنا تھی۔
سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کاز لسٹ کے مطابق جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں جسٹس امین الدین خان، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس سیّد حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس عرفان سعادت خان پر مشتمل 6رکنی لارجر بنچ پیر 29 جنوری 2024 کو اپیلوں پر سماعت کرے گا تاہم آج جسٹس سردار طارق مسعود نے نے بنچ سے علیحدگی اختیار کر لی۔
قبل ازیں سپریم کورٹ میںسویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کالعدم قرار دینے کے خلاف اپیل کا کیس میں جواد ایس خواجہ نے بینچ کی از سرنوتشکیل کے لیے درخواست دائر کی تھی جس میں استدعاکی گئی تھی کہ ملٹری کورٹس کیس کی سماعت کرنے والے چھ رکنی بنچ غیر قانونی قرار دیاجائے ،سپریم کورٹ کا ملٹری کورٹس کی سماعت کرنے والا بنچ قانونی طور پر درست نہیں،پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے مطابق ملٹری کورٹس پر اپیل پر سماعت کے لیے سات رکنی لارجر بنچ دوبارہ سے تشکیل دیا جائے، درخواست میں مزیدکہاگیاہے کہ جسٹس ریٹائرڈ اعجازالاحسن نے بھی کمیٹی رکن کے طور پر بنچ پر اعتراض کیا ہے، ملٹری کورٹس اپیل پر بنچ کی تشکیل درست نہیں، جو بینچ درست طریقے سے تشکیل نہیں اس کا فیصلہ بھی قابل قبول نہیں ہو گا، ملٹری کورٹس اپیلوں پر سماعت کے لیے نیا بنچ تشکیل دے کر سماعت کی جائے، جواد ایس خواجہ نے درخواست وکیل خواجہ احمد حسین کے زریعے دائر کی۔
مشہور خبریں۔
آزاد کشمیر پرامن خطہ، یہاں ایک بھی سیاسی قیدی نہیں۔ چودھری انوارالحق
?️ 2 جون 2025مظفرآباد (سچ خبریں) وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوارالحق سے قائداعظم یونیورسٹی اسلام
جون
ریکوڈک میں 60 ارب ڈالرکا تانبہ اور سونا موجود ہے، فزیبلٹی اسٹڈی میں تصدیق
?️ 26 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ایک باضابطہ فزیبلٹی اسٹڈی میں تصدیق کی گئی
مارچ
فرانس بھی امریکہ مخالف
?️ 24 جون 2023سچ خبریں:فرانسیسی صدر نے بین الاقوامی نظام کی پیچیدگیوں کا ذکر کرتے
جون
امریکی نوجوان نسل صیہونیوں کے ساتھ ہے یا مخالف؟ صیہونی اخبار
?️ 28 اپریل 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیل نے امریکہ
اپریل
ملتان کا ایک ائیرپورٹ بین الاقوامی ائیر پورٹ بن گیا
?️ 21 جولائی 2021ملتان (سچ خبریں)پاکستان کا ایک اور ائیرپورٹ بین الاقوامی معیار کا ائیرپورٹ
جولائی
فیض حمید کا کورٹ مارشل اور 14 سال قید ہوگی۔ فیصل واوڈا کا پھر دعوی
?️ 23 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سینیٹر فیصل واوڈا نے ایک بار پھر دعوی
مئی
صہیونی حکومت کے گناہوں کا گھڑا بھر چکا ہے؟
?️ 25 جولائی 2023سچ خبریں:سویڈن میں قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کے گھناؤنے جرم
جولائی
ہم عالمی جنگ کے دہانے پر ہیں: ٹرمپ
?️ 9 اگست 2024سچ خبریں: امریکہ میں صدارتی انتخابات کے لیے مہم گرم ہو گئی
اگست