فواد چوہدری نے مسلم لیگ ن کو تنقید کا نشانہ بنایا

شہباز اور حمزہ کے خلاف منی لانڈرنگ سے متعلق فواد چوہدری کا اہم بیان

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے مسلم لیگ ن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ  جعلی ویڈیو اور آڈیو مسلم لیگ نون کا وطیرہ بن گیا ہے، فوج اور عدلیہ کو دباؤ میں لانے کی سازش کی گئی، عدلیہ کو اس کا نوٹس لینا چاہیے مریم نواز اگر سمجھتی ہیں کہ وہ آڈیوز ان کا کیس مضبوط کرسکتی ہیں تو عدالت جائیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 30 سال حکمرانی کے باعث ہر ادارے میں اپنے لوگ بھرتی کیے گئے، دباؤ میں لانے کیلئے اداروں کیخلاف مہم چلائی گئی جس کا مقصد نواز شریف کے مقدمے ختم کرانا ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جب بھی نواز شریف اور مریم نواز پر مقدمات آخری مراحل پر پہنچتے ہیں تو اسے سبوتاژ کرنے کی کوشش کی جاتی ہے، رانا شمیم نون لیگ کے عہدیدار تھے، ان کو گلگت بلتستان کا چیف جج لگایا گیا اور مرضی کے ایفیڈیوٹ لیے گئے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ نواز شریف نے جائیدادیں بنائیں اور انٹرنیشنل اسکیم میں سامنے آئیں، رسیدیں مانگیں تو آئیں بائیں شائیں کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ آزادی اظہار رائے پر پابندی نہیں ہونی چاہیے، مریم نواز اگر سمجھتی ہیں کہ وہ آڈیوز ان کا کیس مضبوط کرسکتی ہیں تو عدالت جائیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ آخری مراحل میں ہے، پاکستان کی معاشی حالات میں بھی بہتری آئے گی۔فواد چوہدری نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں میں کمی کا اثر ملک میں دو ماہ بعد پہنچتا ہے، اس ہفتے کھانے پینے کی چیزوں کی قیمتوں میں کمی آئی ہے، تیل کی قیمتیں مزید نیچے آنے سے مہنگائی کم ہونا شروع ہوگی۔

 

مشہور خبریں۔

چین کے بڑھتے دباؤ کے درمیان تائیوان کا دفاعی بجٹ ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا

?️ 21 اگست 2025چین کے بڑھتے دباؤ کے درمیان تائیوان کا دفاعی بجٹ ریکارڈ سطح

نایاب الیکشن میں پاکستان اور بھارت کا ایک دوسرے کے حق میں ووٹ

?️ 20 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان 6 جون کو 8ویں مرتبہ سلامتی کونسل

سپریم کورٹ کا ملک بھر سے سڑکوں، فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم

?️ 27 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے ملک بھر سے سڑکوں اور فٹ

آڈیو لیک معاملہ: پی ٹی آئی کا جوڈیشل کمیشن بنانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

?️ 24 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آڈیو لیک

امریکہ میں جمہوریت خطرے میں

?️ 19 ستمبر 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کے لیے نیویارک جانے

پاکستان میں پہلی بار ای اسپورٹس کا ایونٹ منعقد ہونے پرفوادچوہدری کا خوشی کا اظہار

?️ 19 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے  پاکستان

اسد قیصر کی مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم پی اے سے ملاقات

?️ 5 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی رہنما اور سابق اسپیکر قومی

موجودہ شہروں کو وسیع نہیں کرنا چاہیے۔ خواجہ آصف کی تجویز

?️ 31 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے تجویز دی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے