?️
فیصل آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت اور ن لیگ علاقائی جماعت ہے جبکہ پیپلز پارٹی نے سندھ کے شہریوں کو صحت کارڈ سے محروم کیا،انہوں نے احتساب کے عمل سے پیچھے نہ ہٹنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان سے پیسے ریکور بھی کیے لیکن مرکزی ملزمان باہر بیٹھے ہیں۔
اپنے ایک بیان میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ احتساب کے ایجنڈے پر الیکشن جیتے ہیں لیکن عام آدمی مطمئن نہیں ہے اور ووٹر سمجھتا ہے کہ احتساب مکمل ہونا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے احتساب کے ایجنڈے پر الیکشن جیتا، ہم احتساب کے عمل سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، عدلیہ، الیکشن اصلاحات اور احتساب پر بات کرنی چاہیے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا پی ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت اور ن لیگ علاقائی جماعت ہے جبکہ پیپلز پارٹی نے سندھ کے شہریوں کو صحت کارڈ سے محروم کیا، وزیراعلیٰ سندھ کو لگتا ہے کہ صحت کارڈ سے ان کی سیاست متاثر ہو گی۔مولانا فضل الرحمان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان پہلے ہی سال آگئے تھے، نئے سال کا آغاز ایسے کرنا چاہیے کہ تلخیاں کم ہوں۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا جے یو آئی یا ٹی ایل پی کی الیکشن میں جیت بدقسمتی کی علامت ہے، بڑی سیاسی جماعتوں کی ناکامی کی وجہ سے فرقہ واریت والی جماعتیں اوپر آئیں گی تو نقصان ہو گا، بڑی سیاسی جماعتوں کو خیال کرنا چاہیے، مولانا فضل الرحمان کا قومی سیاست کو لیڈ کرنا بدقسمتی ہے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات سے زیادہ صاف اور شفاف الیکشن کبھی نہیں ہوئے، ایسا سسٹم بنانا چاہتے ہیں جس میں صاف اور شفاف انتخابات ہوں۔


مشہور خبریں۔
ٹارگٹ کلنگ میں ملوث لیاری گینگ وار کا ملزم گرفتار
?️ 6 نومبر 2021کراچی(سچ خبریں) صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں محکمہ انسداد دہشت گردی
نومبر
صیہونی قیدیوں کے خاندانوں کا احتجاجی مظاہرہ
?️ 9 جون 2025سچ خبریں: صیہونی قیدیوں کے خاندانوں نے اس ریاست کے وزیراعظم کی پالیسیوں
جون
غزہ کی پٹی پر قبضے کے منصوبے پر اسرائیل میں غیر معمولی سیاسی تقسیم
?️ 13 اگست 2025سچ خبریں: فوجی کمانڈروں اور سیکیورٹی حکام کی مخالفت کے ساتھ ساتھ
اگست
امریکہ اسرائیل کی حفاظت کرتا ہے، دنیا نہیں
?️ 20 جنوری 2024سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ تحریک کے سرکاری ترجمان محمد عبدالسلام
جنوری
برطانیہ کا نئے ایٹمی ری ایکٹر بنانے کا اعلان
?️ 26 ستمبر 2021سچ خبریں:برطانوی وزیراعظم نے اپنے ملک میں کم از کم 16 نئے
ستمبر
توشہ خانہ کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کی آج پھرحاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور، سماعت کل تک ملتوی
?️ 7 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے توشہ خانہ کیس
جولائی
چین ابھی بھی عالمی رہنما ہے:چومسکی
?️ 31 مئی 2023سچ خبریں:ممتاز امریکی فلسفی اور تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ چین
مئی
فروری میں مودی اور ٹرمپ کی ملاقات
?️ 23 جنوری 2025سچ خبریں: بھارت اور امریکہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور امریکی
جنوری