?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر فواد چودھری نے سابق حکمرانوں کی پالیسیوں کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ریلوے میں کئی سال کی کوتاہیوں سے حادثات ہو رہے ہیں اورنج لائن کا پیسہ ریلوے ٹریک پر خرچ ہوتا تو ایسے حالات نہ ہوتے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف دور میں منگلا سے ایک ٹریک جاتا تھا جو ختم ہو گیا، پتا چلا کہ اتفاق فائونڈری نے پورا ٹریک ہی خرید لیا ہے ان لوگوں نے کرپشن اور سینہ زوری کی بنیاد رکھی۔ ایسے حکمران مسلط رہے جنہیں قوم کی پرواہ نہیں تھی۔
فواد چودھری نے کہا کہ جو لوگ مسلط رہے انہوں نے پی ٹی وی اور پاکستان سٹیل مل کو تباہ کیا،ملک کو تباہ کرنے والے آج ہمیں درس دے رہے ہیں، ریلوے حادثات کا خون (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کے ہاتھوں پر ہے، سیاسی بھرتیوں کے ذریعے سرکاری اداروں کو تباہ کیا گیا اس کے مقابلے میں تحریک انصاف نے ایک بھی سیاسی بھرتی نہیں کی،وزیر اطلاعات نے کہا کہ تحریک انصاف کے تین سال اداروں کو پائوں پر کھڑا کرنے میں صرف ہوئے لیکن اپوزیشن عدالتی اور انتخابی اصلاحات کے بجائے صرف نیب کیسز ختم کرانا چاہتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگلے انتخابات تک یہ جماعتیں صرف چند حلقوں تک محدود رہ جائیں گی۔ ہم اپوزیشن کے ساتھ آگے چلنا چاہتے ہیں لیکن یہ جماعتیں مقدمات سے آگے بڑھنے والی نہیں، انہوں نے ایک بار پھر اپوزیشن کو دعوت دی کہ اپنے مقدمات سے آگے نکل کر دیکھیں، آئیے الیکشن اصلاحات اور جوڈیشل ریفارمز پر بات کرتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
شمالی کوریا کی سڑکیں امریکہ مخالف نعروں سے گونج اٹھیں
?️ 26 جون 2023سچ خبریں:کوریائی جنگ کی برسی کے موقع پر شمالی کوریا کے عوام
جون
سوتے ہوئے بھی آنکھیں کھلی رکھنا؛صیہونی اخبار کا صیہونیوں کو مشورہ
?️ 9 فروری 2025سچ خبریں:صیہونی اخبار نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر
فروری
سعوی عرب اور ترکی میں بڑھتی کشیدگی
?️ 15 مارچ 2021سچ خبریں:ترک حکام نے سیاسی وجوہات کی بنا پر سعودی عرب میں
مارچ
چین، روس اور بھارت کا ماحولیاتی تحفظ میں تجربہ
?️ 31 اگست 2025سچ خبریں: ماحولیاتی تحفظ اور قدرتی وسائل کا مناسب استعمال آج کی
اگست
عراقی فوج نے امریکی افواج کے خلاف بڑا بیان جاری کردیا
?️ 25 اپریل 2021بغداد (سچ خبریں) عراقی فوج نے امریکی افواج کے خلاف بڑا بیان
اپریل
سنوار اور حماس کے درمیان تعلقات پر یسرائیل ہیوم کی رپورٹ
?️ 17 ستمبر 2024سچ خبریں: اسرائیل ہیوم اخبار کے رپورٹر ایرس لن نے اعتراف کیا
ستمبر
صیہونی ملٹری انٹیلی جنس کے سابق سربراہ کی نیتن یاہو پر شدید تنقید
?️ 9 نومبر 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت کی ملٹری انٹیلی جنس کے سابق سربراہ نے اسرائیلی
نومبر
بائیڈن انتظامیہ کے ہنٹر پر فضول خرچیوں کا انکشاف
?️ 8 ستمبر 2025سچ خبریں: امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، امریکی صدر جو بائیڈن کی
ستمبر