?️
کراچی (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ایران کیخلاف بات کرنے والا دراصل اسرائیل اور امریکا کا ایجنٹ ہے اور پاکستانی قوم ایران کے ساتھ کھڑی ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ موجودہ علاقائی صورتحال کے باوجود حکومت نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام پر مزید بوجھ ڈال دیا ہے، پیٹرول کا وافر سٹاک موجود ہونے کے باوجود قیمت میں 55 روپے اضافہ کیا گیا جس سے عام شہری شدید متاثر ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام سے ماہانہ تقریباً 50 ارب روپے پیٹرول لیوی کی مد میں وصول کیے جا رہے ہیں، جبکہ مڈل کلاس پہلے ہی مہنگائی، بجلی کے بلوں اور مختلف ٹیکسز کے بوجھ تلے دبی ہوئی ہے، حکومت کی اپنی رپورٹس کے مطابق ایف بی آر بھی زیادہ تر ٹیکس مڈل کلاس سے وصول کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بڑی شوگر ملز چلانے والے ٹیکس چوری کرتے ہیں جبکہ حکومت عام شہریوں پر مزید بوجھ ڈال رہی ہے، خطے کی کشیدہ صورتحال کے باوجود حکومت اپنی آزمائش بنا رہی ہے، پی آئی اے کو 10 ارب روپے میں فروخت کر دیا گیا جبکہ مریم نواز کے لیے 11 ارب روپے کا جہاز خریدا گیا، کسی بھی سرکاری افسر کی گاڑی 1300 سی سی سے بڑی نہیں ہونی چاہیے۔ حافظ نعیم الرحمان کا کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر بھی کہنا تھا کہ تین سال میں 400 کروڑ روپے خرچ کر کے صرف دو پتلی گلیاں بنائی گئیں جبکہ 15 سال گزرنے کے باوجود کے فور منصوبہ مکمل نہیں کیا گیا۔
علاقائی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران کے بعد ترکی اور پاکستان بھی اسرائیل کے ریڈار پر ہیں، ایران پیچھے نہیں ہٹے گا اور اگر ایسا ہوا تو اسرائیل کا دباؤ پاکستان تک پہنچ سکتا ہے۔ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبل انعام دینے کے بیان پر قوم سے معافی مانگیں، حکومت کو پیس آف بورڈ سے باہر آ کر واضح مؤقف اختیار کرنا چاہیے۔
حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن)، تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی اسرائیل کی مذمت تو کرتی ہیں مگر امریکا اور اسرائیل کا نام لینے سے گریز کرتی ہیں۔


مشہور خبریں۔
بشریٰ بی بی نے عدت کے دوران نکاح کا کیس چیلنج کردیا
?️ 15 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی
جنوری
اڈیالہ جیل پر حملے کا منصوبہ ناکام ،3دہشتگرد گرفتار
?️ 7 مارچ 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) سی ٹی ڈی اورپولیس کی مشترکہ کارروائی کے دوران اڈیالہ جیل میں
مارچ
جماعت اسلامی قومی اسمبلی کے 236 حلقوں پر انتخابات میں حصہ لے گی، قیصر شریف
?️ 9 جنوری 2024لاہور: (سچ خبریں) سیکریٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصر شریف نے کہا ہے
جنوری
کیلیفورنیا کی امریکہ سے علیحدگی کی تحریک شروع
?️ 29 جنوری 2025سچ خبریں:کیلیفورنیا کے اپنے ملک سے علیحدگی کے معاملے میں اہم پیشرفت
جنوری
کورونا کا قہر جاری، مزید 110 مریض جان کی بازی ہار گئے
?️ 16 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)ملک بھر میں کورونا کا قہر جاری ہے تازہ صورتحال
اپریل
حکومت مذاکرات کو آگے بڑھانے کیلئے پی ٹی آئی کے ’ٹائم فریم‘ کے مطالبے کو قبول کرے گی، رانا ثنااللہ
?️ 25 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور اور مسلم
دسمبر
ٹرمپ 83 ملین ڈالر کی سزا کو کالعدم کرنے میں ناکام
?️ 9 ستمبر 2025سچ خبریں: امریکہ کی ایک اپیل کورٹ نے معروف امریکی مصنفہ جین
ستمبر
امریکہ کی خارجہ پالیسی نتین یاہو کے اشاروں پر نہیں چلنی چاہیے:برنی سینڈرز
?️ 25 جون 2025 سچ خبریں:امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ
جون