فرار قیدی واپس آجائیں، ورنہ سخت سزا ملے گی۔ مراد علی شاہ

مراد علی شاہ

?️

کراچی (سچ خبریں) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ فرار قیدی واپس آجائیں، ورنہ سخت سزا ملے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے ملیر جیل سے قیدیوں کے فرار پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ زلزلے کی وجہ سے قیدیوں کو بیرکوں سے باہر نکالنے کا فیصلہ غلط تھا، واقعے کی تحقیقات ہوں گی، ذمہ داروں کو سزا ملے گی۔

ذرائع کے مطابق مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ بڑے جرم میں ملوث کوئی قیدی فرار نہیں ہوا، فرار ہونے والے قیدی چھوٹے جرائم میں ملوث تھے، قیدیوں کے فرار کے واقعے میں فائرنگ سے ایک قیدی ہلاک ہوا۔

واضح رہے کراچی میں زلزلے کے جھٹکوں کے دوران ملیر جیل سے 216 قیدی دیواریں توڑ کر فرار ہوگئے تھے، قیدیوں نے پولیس اہلکاروں سے اسلحہ چھین کر فائرنگ کی، فائرنگ کے دوران ایک قیدی ہلاک جبکہ 5 زخمی ہوگئے، 3 ایف سی کے اہلکار بھی زخمی ہوئے، 87 قیدیوں کو مختلف علاقوں سے گرفتار کر لیا گیا، 9 مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا تھا۔

مشہور خبریں۔

آرمی چیف سرکاری دورہ پر ترکی پہنچ گئے

?️ 24 جون 2021راولپنڈی(سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)

ہمارا مقصد ایرانی عوام کو حکومت کے خلاف کھڑا کرنا تھا:سابق امریکی وزیر خارجہ

?️ 1 فروری 2023سچ خبریں:سابق امریکی وزیر خارجہ نے اپنی نئی کتاب میں لکھا ہے

اردگان کی پالیسیوں کے خلاف مظاہرین کی گرفتاریاں

?️ 25 نومبر 2021سچ خبریں: ترکی میں اقتصادی صورت حال اور قومی کرنسی کی قدر میں

صہیونیوں کے لیے تکلیف دہ ترک حیرتیں منتظر ہیں: عطوان

?️ 11 اپریل 2023سچ خبریں:عرب دنیا کے معروف تجزیہ کار عبدالباری عطوان نے اپنے نئے

موڈیز نے 5 پاکستانی بینکوں کی ریٹنگ بھی کم کردی

?️ 11 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) موڈیز انوسٹرز سروس نے پاکستان کے 5 بینکوں

پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے پرعزم ہیں، سعودی وزیر خزانہ کا پاک-سعودی بزنس فورم سے خطاب

?️ 10 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سعودی وزیر سرمایہ کاری خالدبن عبدالعزیز الفالح نے

نظربند حریت چیئرمین اوردیگرکا کشمیری عوام کو عیدالاضحی کی مبارکباد

?️ 16 جون 2024نئی دہلی: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر نظر بند کل جماعتی

پیوٹن کا یوکرین جنگ کے بارے میں بات کرنے کے لیے آمادگی کا اعلان

?️ 10 دسمبر 2022سچ خبریں:کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے یوکرین پر مذاکرات کے حوالے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے