🗓️
راولپنڈی:(سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت فارمیشنز کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، فورم کا آئین اور قانون کی حکمرانی برقرار رکھنے کیلئے قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار، کچھ حلقوں کی جانب سے پاک فوج کو بدنام کرنے کی حالیہ پروپیگنڈا مہم کا بھی نوٹس لیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف کی زیرصدارت فارمیشنز کمانڈرز کانفرنس میں تمام کورکمانڈرز، اسٹاف آفیسرز، فارمیشنز کمانڈرز نے شرکت کی۔
فارمیشنز کمانڈرز کانفرنس میں شرکاء کو پیشہ ورانہ امور، قومی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی گئی، آرمی چیف نے ابھرتے ہوئے چیلنجزسے نمٹنے کیلئے فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فورم نے سرحدوں اور عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے افسران اور جوانوں کی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا کہ پاک فوج اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہے، پاک فوج تمام اندرونی اور بیرونی خطرات کا دفاع جاری رکھے گی، پاکستان کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کا دفاع کیا جائے گا، ملکی سلامتی سب سے مقدس ہے، پاک فوج اس کی حفاظت کیلئے ہمیشہ ریاستی اداروں کے ساتھ کھڑی رہے گی جبکہ فورم کے شرکا نے عسکری قیادت پر مکمل اطمینان کا اظہار بھی کیا۔
کانفرنس میں فورم کے شرکا نے ہر قیمت پر آئین اور قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنے کے لیے قیادت کے قابل غور موقف ، عسکری قیادت کے آئین اور رول آف لا کے حوالے سے موقف پر بھرپور اور مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کچھ حلقوں کی جانب سے پاک فوج کو بدنام کرنے، ادارے اور معاشرے کے درمیان تفریق پیدا کرنے کی حالیہ پروپیگنڈا مہم کا نوٹس لیا گیا اور واضح پیغام دیا گیا کہ فارمیشنز کمانڈرز کانفرنس پوری فوج کی آواز ہے، پوری فوج آئین اور قانون پر عمل پیرا ہے، ہم پروپیگنڈا مہم چلانے والوں تک پہنچ گئے ہیں، جو بھی ہو جائے فوج قومی سلامتی پر کبھی کمپرومائز نہیں کرے گی۔
مشہور خبریں۔
اسماعیل ہنیہ کا قتل مکمل طور پر ناقابل قبول ہے: روس
🗓️ 31 جولائی 2024سچ خبریں: روس کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اعلان کیا
جولائی
زیلنسکی کا یوکرین میں بڑے پیمانے پر مالی بدعنوانی کا اعتراف
🗓️ 23 جنوری 2023سچ خبریں:یوکرین کے صدر Volodymyr Zelenskyy نے اتوار کے روز اپنے ملک
جنوری
وزیراعظم کی تاجک ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
🗓️ 16 ستمبر 2021دوشنبے (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے تاجک ہم منصب سے ملاقات
ستمبر
پی ٹی آئی کے محسن لغاری راجن پور کے ضمنی انتخاب میں کامیاب
🗓️ 27 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے محسن لغاری
فروری
روپے کی قدر میں کمی کا رجحان برقرار، ڈالر مزید ایک روپے 40 پیسے مہنگا
🗓️ 30 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر
اگست
برآمدات بڑھانے کیلئے ہر کمپنی کو 10فیصد ایکسپورٹ کرنا ہو گی، وزیر خزانہ
🗓️ 17 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ برآمدات
اگست
ڈالر پھر مہنگا،روپے کی قدر میں کمی
🗓️ 24 اگست 2022اسلام آباد(سچ خبریں) ایف اے پی کے ڈیٹا کے مطابق روپیہ آج
اگست
مسجد اقصیٰ کے خلاف صیہونی اقدامات مسلمانوں کے مقدسات پر حملہ ہے:حزب اللہ
🗓️ 22 اپریل 2022سچ خبریں:لبنان کی حزب اللہ کی مرکزی کونسل کے رکن نے ایک
اپریل