🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان فائزر ویکسین کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا سے تحفظ فراہم کرتی فائزر ویکسین صرف کمزور قوت مدافعت والے افراد کو لگائی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق وفاق نےفائزر ویکسین کی صوبوں اور وفاقی اکائیوں کو فراہمی شروع کردی ہے، پورے ملک میں فائزر ویکسین کی 51 ہزار ڈوزز تقسیم کی جا رہی ہیں۔پاکستان کو کوویکس کے ذریعے فائزر ویکسین کی 1 لاکھ 6 ہزار خوراکیں ملی ہیں، پنجاب کو ایم آر این اے ویکسین کی 26 ہزار ڈوزز ملیں گی۔
حکام کے مطابق سندھ کو 12ہزار اور کے پی کو 8 ہزار ڈوزز ملیں گی، بلوچستان کو ویکسین کی صرف 2 ہزار ڈوز ملیں گی جبکہ اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو ایک ایک ہزار ڈوزز ملیں گی۔حکام کے مطابق فائزر ویکسین پورے ملک کے 15 شہروں میں لگائی جائے گی، پاکستان کے 15 شہروں میں ہی الٹرا کولڈ چین ریفریجریٹر موجود ہیں۔
ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ فائزر ویکسین صرف کمزور قوت مدافعت والے افراد کو لگائی جائے گی، کمزور قوت مدافعت کی وضاحت کچھ دیر میں منسٹری کی ویب سائٹ پرکر دی جائیگی۔واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے تحفظ کے لئے ویکسینیشن کا سلسلہ جار ی ہے ۔
مشہور خبریں۔
پی ٹی آئی کے بغیر انتخابی نتائج کوئی تسلیم نہیں کرے گا، الیکشن کمیشن تاریخ دے، پیپلزپارٹی
🗓️ 26 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی نے الیکشن کمیشن سے انتخابات کی
اکتوبر
پیٹرول مصنوعات مہنگا ہونے کا امکان ہے
🗓️ 2 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن نے اوگرا کی
جنوری
مکھیوں کی قدرتی صلاحیت سے متعلق ماہرین کی اہم تحقیق
🗓️ 16 اکتوبر 2021لندن (سچ خبریں) ماہرین نے مطالعے کے دوران اس بات کو تلاش
اکتوبر
صیہونیوں نے عالمی سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا ہے:فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان
🗓️ 7 جنوری 2022سچ خبریں:پاکستان کی فلسطین فاؤندیشن کے سربراہ کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں
جنوری
پی ٹی آئی رہنماؤں کی ’ دیرینہ حریف’ مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات
🗓️ 27 اکتوبر 2023پشاور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے ایک وفد نے اپنے روایتی
اکتوبر
بحرین میں صہیونی افسر کی موجودگی اسرائیل کے مفاد میں
🗓️ 15 فروری 2022سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے ہفتے کے روز اطلاع دی ہے کہ
فروری
اس بار تل ابیب میں نفتالی بینیٹ کے خلاف مظاہرے
🗓️ 3 نومبر 2021سچ خبریں: نئی اسرائیلی کابینہ کے اقتدار سنبھالنے کے پانچ ماہ سے
نومبر
پاکستان میں عمران خان کے 450 حامی گرفتار
🗓️ 28 نومبر 2024سچ خبریں: پاکستان ایکسپریس نیٹ ورک نے اعلان کیا کہ چوک میں
نومبر