?️
لاہور: (سچ خبریں) لاہور کی مقامی عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو غیر قانونی تقرریوں کے کیس میں 14 روز کے لیے جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجنے کا حکم دے دیا۔
14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر پرویز الہیٰ کو عدالت میں پیش کیا گیا، جوڈیشل مجسٹریٹ لاہور عمران عابد نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے خلاف غیر قانونی تقرریوں کے کیس کی سماعت کی۔
سماعت کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ نے پرویز الٰہی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کردی، عدالت نے پی ٹی آئی کے صدر کو ملاقات کی اجازت بھی دے دی۔
اس کے علاوہ اسپیشل کورٹ سینٹرل میں پرویز الہی اور ان کے صاحبزادے مونس الہیٰ کے خلاف ایف آئی اے منی لانڈرنگ مقدمے کی سماعت ہوئی، پرویز الہی کو جیل حکام نے عدالت کے روبرو پیش کیا جس کے بعد عدالت نے پرویز الہی کی حاضری مکمل کر لی۔
وکیل ایف آئی اے نے کہا کہ مونس الہیٰ کو اشتہاری قرار دیا جائے، مونس الہی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جَاری ہوئے لیکن وہ گرفتار نہیں ہو سکے، مونس الہی کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کرنا ہے، عدالت اشتہاری قرار دے، ان کی گرفتاری کے لیے ریڈ وارنٹ بھی ایف آئی اے نے حاصل کرنے ہیں۔
عدالت نے پرویز الہیٰ سمیت دیگر کے خلاف کارروائی تیس نومبر تک ملتوی کر دی۔
عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر چوہدری پرویزالٰہی نے کہا کہ دو لاڈلے قوم پر مسلط کر دیے گئے ہیں، لاڈلے اپنی رنگ بازی سے قوم کو گمراہ نہیں کر سکتے، شہبازشریف اینڈ کمپنی نے 16 ماہ میں عوام کو مہنگائی کے دلدل میں دھکیل دیا۔
چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ ان کو نظر آ گیا ہے کہ پنجاب میں اب ان کو کوئی ووٹ نہیں ڈالے گا، عوام میں پی ٹی آئی کی مقبولیت دیکھ کر اب شریفوں نے دوسرے صوبوں کا رخ کر لیا ہے، شریف برادران جہاں بھی چلے جائیں عوام میں پذیرائی حاصل نہیں کر سکتے۔
ان کا کہنا تھا کہ نگران حکومتیں کب تک شریف برادران کی سہولت کاری کریں گی، نوازشریف نے تو بلوچوں کی بھی عزت نہ رکھی، ان کی دی پگڑی اور چادر سر پر رکھنا بھی گوارا نہ کی، بلوچ سرداروں کی اکثریت نے بھی دونوں لاڈلوں کو مسترد کر دیا۔
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان نے الیکشن کی تاریخ خود دی ہے، ہمیں یقین ہے کہ اب الیکشن ہو جائیں گے، انشا اللہ یہ الیکشن صاف، شفاف ہو گا، عوام شریف برادران کو دھاندلی نہیں کرنے دی گی اور بیلٹ باکس کی خود حفاظت کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے خلاف تمام کیس جھوٹے اور بے بنیاد ہیں، اسی لیے تمام کیسوں میں ہمارا اللہ وارث ہے، خدا کی قسم مجھے آج تک کسے نے پریس کانفرنس کا نہیں کہا، عمران خان میرے ساتھ والے سیل میں ہیں، آئی ایم ایف اور یورپی یونین کے لوگ عمران خان سے ملاقات کرنے آتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو اتنے ووٹ پریں گے جس کی کوئی حد نہیں ہو گی، مسلم لیگ (ن) کے پاس لاہور سمیت پورے پاکستان میں الیکشن کے لیے بندے نہیں ہیں، ہمارے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ہمیشہ ہی اچھے تعلقات رہے ہیں۔
پرویز الہیٰ نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، کھڑے رہیں گے الیکشن کی تاریخ سپریم کورٹ کے کہنے پر ملی ہے، اس الیکشن میں دھاندلی نہیں ہو گی۔
مشہور خبریں۔
کراچی تا پشاور ریلوے لائن اپ گریڈیشن منصوبہ تاحال عملی طور پر شروع نہیں ہو سکا
?️ 29 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سی پیک کا حصہ اور
ستمبر
بائیڈن کا امریکی عدالت کے اپنے بیٹے کے خلاف فیصلے پر ردعمل
?️ 12 جون 2024سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن نے آج اپنے بیٹے کے خلاف
جون
غزہ اور مقبوضہ علاقوں میں جنگ کے 14ویں روز کی خبریں
?️ 20 اکتوبر 2023سچ خبریں:گذشتہ 13 دنوں میں صیہونی حکومت کے جنگجو مسلسل غزہ کے
اکتوبر
بلوچستان میں ایک بار پھر دہشتگردی، فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں نے پنجاب جانے والی بسوں کو روک کر شناخت کے بعد 9 مسافروں کو شہید کر دیا
?️ 11 جولائی 2025لورالائی: (سچ خبریں) بلوچستان میں ایک بار پھر دہشتگردی، فتنۃ الہندوستان کے
جولائی
ترقی ہرسرکاری ملازم کا بنیادی حق قرار، سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم
?️ 16 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ آف پاکستان نے سرکاری ملازمین کی
جولائی
عالمی تیل منڈی پرسعودی تیل تنصیبات پر حملوں کے اثرات
?️ 27 مارچ 2021سچ خبریں:بلومبرگ نیوز نے اطلاع دی ہے کہ یمنی فورسز کے سعودی
مارچ
امریکی سینیٹر کی سعودی عرب پر کڑی تنقید
?️ 21 اگست 2022سچ خبریں:ایک امریکی سینیٹر نے سعودی عرب میں خاتون کارکن کو 34
اگست
شمالی شام میں ترک توپخانے اور میزائل حملوں کا سلسلہ جاری
?️ 22 دسمبر 2021سچ خبریں: شامی ذرائع نے شامی صوبے حسکہ پر ترک فوجیوں اور اس
دسمبر