?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) ملٹی نیشنل کمپنیوں نے رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں پاکستان سے 5 گنا زیادہ منافع اور ڈیوڈنڈ بیرون ملک منتقل کیا، جس سے بیرونی کھاتوں میں استحکام اور ملک سے ڈالر کے اخراج میں نرمی کی عکاسی ہوتی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے رپورٹ کیا کہ مالی سال 2025 میں جولائی تا اگست کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاری پر منافع کی بیرون ملک منتقلی 27 کروڑ 47 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی، جس کا حجم گزشتہ برس کی اسی مدت کے دوران 4 کروڑ 92 لاکھ ڈالر رہا تھا۔
گزشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے انتہائی مایوس کن رہی کیونکہ منافع کا اخراج انتہائی ناقص رہا تاہم دوسری ششماہی میں کافی بہتری دیکھنے میں آئی، مالی سال 2024 کے اختتام پر کل منافع کی بیرون ملک منتقلی 2 ارب 12 کروڑ ڈالر رہی تھی۔
جولائی میں 13 کروڑ 91 لاکھ ڈالر اور اگست میں 13 کروڑ 56 لاکھ ڈالر منافع بیرون ملک منتقل کیا گیا جبکہ مالی سال کے اختتام پر متعدد ادائیگیوں کی وجہ سے جون میں اس کا حجم 41 کروڑ 50 لاکھ ڈالر رہا تھا۔
تفصیلات سے پتا چلتا ہے کہ مالی سال 2025 کے ابتدائی 2 ماہ میں 5 کروڑ 96 لاکھ ڈالر کا سب سے زیادہ منافع مالیاتی کاروبار (بینکوں) سے بھیجا گیا، جس کا حجم گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 2 ماہ کے دوران 37 لاکھ ڈالر رہا تھا۔
اسی طرح تمباکو اور سگریٹ کے شعبے سے 4 کروڑ 31 لاکھ ڈالر، فوڈ سے 3 کروڑ 49 لاکھ ڈالر، ٹرانسپورٹ سے 3 کروڑ 60 لاکھ ڈالر اور پاور سیکٹر سے 3 کروڑ 20 لاکھ ڈالر بھیجے گئے۔
اسٹیٹ بینک کے پاس 20 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر 2 کروڑ 40 لاکھ ڈالر اضافے کے بعد 9 ارب 53 کروڑ ڈالر ہو گئے۔
ملک کے کل ذخائر بڑھ کر14 ارب 87 کروڑ ڈالر ہو گئے، جس میں کمرشل بینکوں کے پاس موجود 5 ارب 33 کروڑ ڈالر شامل ہیں۔
مشہور خبریں۔
برازیلی 8 سالہ لڑکی نے ماہرین فلکیات کو حیران کردیا
?️ 3 اکتوبر 2021ساؤ پالو(سچ خبریں) آٹھ سالہ برازیلی لڑکی نے اہم کارنامہ انجام دیتے
اکتوبر
وزیر خارجہ جی77 گروپ اجلاس کی صدارت کیلئے نیویارک پہنچ گئے
?️ 14 دسمبر 2022 اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری 7 روزہ دورے پر
دسمبر
بغداد میں امریکی اڈے کا سائرن بجا
?️ 5 جنوری 2022سچ خبریں: مقاومتی قوتوں سے وابستہ صابرین نیوز اور ٹیلی گرام چینل
جنوری
انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی قدر میں کمی، ڈالر 3 روپے 38 پیسے مہنگا
?️ 9 مارچ 2023کراچی: (سچ خبریں) انٹربینک مارکیٹ میں ایک بار پھر ڈالر کے مقابلے
مارچ
عمران خان واقعی کشمیریوں کے محسن ہیں:عبدالقیوم نیازی
?️ 5 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) نومنتخب وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی کا کہنا
اگست
’انشااللہ، انتخابات 8 فروری کو ہوں گے،‘ الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن پیش کیے جانے کے بعد چیف جسٹس کے ریمارکس
?️ 3 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) 8 فروری 2024 کو ملک میں عام انتخابات
نومبر
مودی کی روسی ایس-400 میزائل سسٹم کی تعریف
?️ 14 مئی 2025 سچ خبریں:ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ روسی ایس-400
مئی
ایرانی وزیر داخلہ کا محسن نقوی سے ٹیلیفونک رابطہ، سیلاب متاثرین کی مدد کی پیشکش
?️ 25 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ایرانی ہم
اگست