?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) پنجاب کی نگراں حکومت نے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کو ملنے والی ’قتل کی دھمکیوں‘ کی تحقیقات کے لیے کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
سابق وزیر اعظم گزشتہ چند روز کے دوران بارہا کہہ چکے ہیں کہ ان کے قتل کی سازش کی گئی ہے۔ انکوائری کمیشن کے حوالے سے اعلان عبوری وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے اس وقت کیا جب محکمہ داخلہ نے ایس ایس پی عمران کشور کی سربراہی میں لاہور میں درج 10 ایف آئی آرز کی تحقیقات کرنے اور اسے حتمی شکل دینے کے لیے پانچ رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی تھی۔تاہم پی ٹی آئی کے سینئر رہنما نے تحقیقاتی ٹیم کو مسترد کر دیا۔
حکومت پنجاب نے عمران خان کی جانب سے مبینہ طور پر قتل کی دھمکیوں کی انکوائری کے لیے کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
محسن نقوی نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ہم اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ اس طرح کے سنگین الزام کی مکمل تحقیقات اور کسی بھی طرح سے سخت کارروائی کی جائے گی۔
یہ ایف آئی آرز ریس کورس، سول لائنز اور شادمان تھانوں میں 22 فروری، 8 مارچ، 14 مارچ، 15 مارچ، 16 مارچ، 18 مارچ اور 19 مارچ کو درج کی گئی تھیں۔
ایس ایس پی کشور پانچ رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی قیادت کریں گے، جنہیں حال ہی میں پولیس کی جانب سے فوکل پرسن مقرر کیا گیا تھا۔
تاہم وہ پی ٹی آئی چیئرمین کی رہائش گاہ پر پولیس کے چھاپے کے دوران غائب تھے جس دن عمران خان توشہ خانہ کیس کی سماعت میں شرکت کے لیے اسلام آباد گئے تھے۔
جے آئی ٹی کے دیگر ارکان میں ایس پی آفتاب پھلروان اور انٹیلی جنس بیورو، انٹر سروسز انٹیلی جنس اور ملٹری انٹیلی جنس کے نمائندے شامل ہیں۔ نوٹی فکیشن کے مطابق جے آئی ٹی کسی بھی رکن کو ٹیم میں شریک کر سکتی ہے۔
دوسری جانب رابطہ کرنے پر پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد نے مششترکہ تحقیقاتی ٹیم کو مسترد کر دیا اور سوال کیا کہ پی ٹی آئی کے خلاف براہ راست کام کرنے والا افسر جے آئی ٹی کا کنوینر کیسے ہو سکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے خلاف ہونے والی زیادتیوں کا فیصلہ کرنے کے لیے دشمن کو تعینات کیا گیا ہے، اس سے بڑی ناانصافی اور کیا ہو سکتی ہے ۔
ادھر پی ٹی آئی کے وکیل رانا مدثر عمر نے الزام لگایا کہ ایس ایس پی کشور نے مختلف قابل ضمانت سیکشنز کے تحت درج ایف آئی آر میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کی سات دفعات شامل کیں۔
انہوں نے کہا کہ ایس پی آفتاب پھلروان بھی پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف چھاپوں کا حصہ تھے۔
رانا مدثر عمر نے کہا کہ یہ ایک سادہ تفتیشی معاملہ ہے اور اس میں انٹیلی جنس ایجنسیوں کے نمائندوں کی ضرورت نہیں، اس انکوائری کے لیے ویڈیوز اور حقائق کو جمع کرنے اور ان لوگوں کی شناخت کی ضرورت ہے جنہوں نے غلط کیا تھا۔
دریں اثنا پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم کے ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ پولیس کو اے ٹی سی جج کا فیصلہ بھی مل گیا ہے، جس میں انہوں نے علی بلال المعروف ظل شاہ کی موت کی تحقیقات کا حکم اور تین ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر بھیجنے کی اجازت دی تھی۔


مشہور خبریں۔
پاکستان گریٹر اسرائیل منصوبے کو سختی سے مسترد کرتا ہے۔ اسحاق ڈار
?️ 25 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ
اگست
دوحہ مذاکرات کے مثبت نتائج برآمد ہوئے: واشنگٹن کا دعویٰ
?️ 1 جولائی 2026سچ خبریں: بلومبرگ نیوز ایجنسی نے اپنے تازہ دعوے میں ایک امریکی اہلکار
جولائی
او آئی سی اجلاس افغانستان کی بقاء کے لئے بہت اہم ہے: وزیر خارجہ
?️ 19 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ
دسمبر
مودی کے برسراقتدار آنے کے بعد سے بھارت ،مقبوضہ کشمیرمیں آزادی صحافت تیزی سے کمی آئی ہے
?️ 17 نومبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) آج جب بھارت قومی یوم صحافت منارہا ہے مودی
نومبر
امریکہ کی ایک بار ایران کے ملکی مسائل میں مداخلت
?️ 30 ستمبر 2023سچ خبریں: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے ایرانی کی اسلامی انقلاب
ستمبر
افغانستان میں مستحکم حکومت کے خواہاں ہیں: فواد چوہدری
?️ 26 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ افغانستان
جون
Indonesia Urges Olympic Council of Asia to Promote 2018 Asian Games
?️ 9 اگست 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such
اگست
متحدہ عرب امارات کے حمایت یافتہ عناصر یمن سے نکل گئے
?️ 31 دسمبر 2025سچ خبریں: سعودی عرب کے دباؤ کے بعد، متحدہ عرب امارات کے
دسمبر