?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی فلسطین کے سفیر احمد جواد سے ملاقات ہوئی ہے جس میں انہوں نے غزہ میں جاری جنگ میں فلسطینیوں کے جانی نقصان پر اظہار تعزیت کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے جنرل ہیڈ کوارٹرز ( جی ایچ کیو) میں فلسطین کے سفیر احمد سے ملاقات کرتے ہوئے اسرائیلی فوج کے شہری آبادی کو نشانہ بنانے پر اظہار تشویش کیا۔
ملاقات میں آرمی چیف نے اسرائیلی فوج کی جانب سے معصوم شہریوں کے بے دریغ قتل، اسکولز، یونیورسٹیز ، امدادی کارکنوں اور اسپتالوں پر حملوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ غزہ سے فلسطینیوں کا جبری انخلا انسانیت کے خلاف جرائم کا عکاس ہے، عالمی برادری اسرائیلی فوج کو جاری مظالم کی حوصلہ افزائی سے باز رکھنے کے لیے متحرک ہو۔
فلسطینی سفیر سے ملاقات میں آرمی چیف نے 1967 سے پہلے سے سرحدی بنیاد پر قائم فلسطینی ریاست کی حمایت کا اعادہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ اسرائیل کی خود غرضی اور تنگ نظریے کے تحت جبر ہو رہا ہے، اسرائیلی فوج کے مظالم انسانیت اور شہری اقدار کی خلاف ورزی کے عکاس ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ غزہ سے فلسطینیوں کا جبری انخلا انسانیت کے خلاف جرائم کا عکاس ہے، عالمی برادری اسرائیلی فوج کو جاری مظالم کی حوصلہ افزائی سے باز رکھنے کے لیے متحرک ہو۔


مشہور خبریں۔
پورے شمالی غزہ میں موت کا سایہ
?️ 23 اکتوبر 2024سچ خبریں: فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ریلیف اینڈ
اکتوبر
بھارت پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے ایک اور فالس فلیگ آپریشن کی سازش کر رہا ہے، حریت کانفرنس
?️ 15 اکتوبر 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
اکتوبر
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ترجیحی شعبوں پر جائزہ اجلاس ہوا
?️ 27 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت
دسمبر
امریکہ اور سعودی عرب دفاعی معاہدے کے قریب
?️ 18 اکتوبر 2025امریکہ اور سعودی عرب دفاعی معاہدے کے قریب امریکی ہفت روزہ نیوزویک
اکتوبر
برطانیہ میں غیر معمولی ہڑتالیں
?️ 16 دسمبر 2022سچ خبریں:برطانیہ میں سرکاری اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ اکتوبر میں
دسمبر
ایران کے خلاف فوجی آپشن ناکام و پرخطر؛ یورپی یونین کے سکیورٹی اسٹڈیز انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ
?️ 12 اکتوبر 2025سچ خبریں:یورپی تجزیاتی ادارے EUISS کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف
اکتوبر
معمول سے کم بارشوں کے باعث ربیع کی فصلوں کے اہداف کو پورا کرنا مشکل ہوگیا
?️ 28 دسمبر 2024لاہور: (سچ خبریں) حکومت نے معمول سے کم بارشیں ہونے پر تشویش
دسمبر
دیگ سے زیادہ چمچے گرم
?️ 7 اکتوبر 2024سچ خبریں: حالیہ دنوں میں سعودی اور اماراتی سرکاری میڈیا صیہونی میڈیا
اکتوبر