?️
اسلام آباد(سچ خبریں) عید کے دنوں میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں ایک بار پھر تیزی ہوئی ہے جس کے بارے میں حکام نے خبردار کیا ہے، ملک کے بڑے شہروں میں کورونا کیسز کی یومیہ شرح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں مثبت کیسز کی یومیہ شرح 4.34 فیصد ہے۔
ذرایع کے مطابق ملک کے 2 اضلاع میں کورونا کیسز کی یومیہ شرح 20 فیصد سے زائد رہی، 3اضلاع میں کورونا کیسز کی یومیہ شرح 10 فیصد سے زائد ریکارڈ کی گئی، کورونا کی یومیہ بلند ترین 30.43 فیصد شرح راولپنڈی میں ہے، چاروں صوبوں کے 22 اضلاع کورونا کے حوالے سے اہم ہیں۔
اس ضمن میں ذرایع نے یہ بھی کہا کہ اسکردو میں کورونا کیسز کی یومیہ شرح 9.09 اور دیامر 6.38 فیصد ہے، ملک کے 5 اضلاع میں کورونا کیسز یومیہ شرح صفر ریکارڈ کی گئی۔ایبٹ آباد، چارسدہ، صوابی، گجرات اور جہلم میں کورونا کی شرح صفر جبکہ مظفر آباد میں کورونا کیسز کی شرح 9.56 اور میرپور 4.76 فیصد ہے۔ کراچی میں کورونا کیسز کی شرح 21.54 اور حیدرآباد 10.53 فیصد ہے۔
اسی طرح وفاقی دارالحکومت میں مثبت کیسز کی یومیہ شرح 4.34 فیصد ہے۔ پشاور میں کورونا کیسز کی شرح 10.24 اور نوشہرہ 10.20 فیصد ریکارڈ کی گئی۔کورونا شرح سے متعلق ذرایع نے مزید بتایا کہ سوات میں مثبت کیسز کی یومیہ شرح 1.31 فیصد ہے، لاہور میں 3.25، 2.07 فیصد ہے، فیصل آباد میں 1.33 اور گجرات 0.64 فیصد ہے۔


مشہور خبریں۔
سعودی عرب کی سرحد پر صنعا کی افواج کی نئی فتوحات
?️ 17 مارچ 2022سچ خبریں: یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں نے صوبہ حجہ میں سعودی
مارچ
غزہ میں پیچیدہ مزاحمتی آپریشن؛ 20 صیہونی ہلاک اور زخمی
?️ 9 جولائی 2025سچ خبریں: صیہونی خبری ذرائع کے مطابق، غزہ پٹی کے شمالی علاقے
جولائی
ایران کے جوہری بم بنانے کے منظم اقدام کا کوئی ثبوت نہیں: گروسی
?️ 21 جون 2025سچ خبریں: ڈائریکٹر جنرل آف دی انٹرنیشنل ایٹامک انرجی ایجنسی (IAEA) نے سی
جون
عراقی سرزمین کو پڑوسی ممالک پر حملہ کرنے کے لیے استعمال کرنا حرام ہے: السوڈانی
?️ 7 فروری 2024سچ خبریں:ترکی کے وزیر دفاع یاشار گلر نے آج بغداد پہنچنے کے
فروری
چین نے تائیوان کے سامنے طاقت کا مظاہرہ کیوں کیا؟
?️ 18 ستمبر 2023سچ خبریں: تائیوان کے حکام نے اس جزیرے کے گرد 28 چینی
ستمبر
وزیراعطم آج بہت بڑا اعلان کریں گے: وزیر خارجہ
?️ 28 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے
فروری
بلاول بھٹو کی عدلیہ پر کڑی تنقید
?️ 10 اگست 2024سچ خبریں: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قومی
اگست
کون سے امریکی فوجی اڈے ایرانی میزائلوں کے نشانے پر ہیں؟
?️ 23 جون 2025 سچ خبریں:خلیج فارس، عراق، شام اور دیگر علاقوں میں امریکی فوجی
جون