عید کے بعد انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاج کا اعلان

?️

راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے عید کے بعد انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہا کہ ہم عید کے بعد بھرپور تحریک چلائیں گے اور ہم اگلے اجلاس میں جلسوں کا شیڈول جاری کریں گے۔

ان کا کہنا تھا اس کا بنیادی مقصد آئین اورقانون کی بالا دستی، اس کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا، جو ہمارے ججز پر ظلم ہوا، جو خط آیا تو کیا اس ملک میں قانون موجود ہے؟ یہ تو انہوں نے ملک کو بنانا ریپبلک بنادیا ہے، خیبرپختونخوا سے سنگین شکایات موصول ہورہی ہیں، یہ ملک کے خلاف سازش ہے کہ اس صوبے کو نمائندگی سے محروم کیا جارہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ عمران خان نے اپنے نظریے کے لیے جدوجہد جاری رکھنے کا پیغام دیا ہے۔

قبل ازیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ ہمارا ایک بڑا اتحاد بن چکا ہے اور اس کا ایک نکاتی ایجنڈا ہے کہ پاکستان میں آئین اور قانون کی بالادستی ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ سپریم جوڈیشل کونسل اور سپریم کورٹ خطوط کے معاملے پر فل کورٹ بینچ بنا کر اس کی سماعت کرے گا اور ان اداروں کو کیفر کردار تک پہنچانا چاہیے۔

انہوں نے بتایا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے فوکل پرسن کی کمیٹی کا اعلان کیا ہے جس میں میں، شبلی فراز، علی ظفر، نعیم پنجوتھا، بیرسٹر گوہر شامل ہیں۔

عمر ایوب نے بتایا کہ کسی کے خیالوں میں یہ نہیں ہونا چاہیے کہ بشری بی بی عمران خان کی کمزوری ہیں بلکہ وہ تو ان کی طاقت ہیں، ان کے کھانے میں زہر ملایا گیا تھا ان کو کافی تکلیف ہوئی تھی، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ بشری بی بی کا طبی معائنہ شوکت خانم کے ڈاکٹروں کی موجودگی میں کیا جائے۔

بعد ازاں شبلی فراز نے کہا کہ پی ٹی آئی کو پاکستان نے مینڈیٹ دیا اور اسے چرا لیا گیا، اب ہمیں اس مینڈیٹ کی حفاظت کے لیے جدو جہد کرنی ہے، یہ ہم عدالتوں میں کریں گے، ہمیں فارم 45 اور فارم 47 میں فرق کرنا ہوگا، جو منتخب نہیں ہیں ان کو اقتدار میں بٹھانے سے سیاسی و معاشی استحکام نہیں آسکے گا، ملک میں جو مہنگائی ہے وہ انہی باتوں کا نتیجہ ہے، یہ 22 کروڑ کا ملک ہے اور یہ برداشت نہیں کرسکتا کہ یہ کسی افرا تفری کا شکار ہو۔

مشہور خبریں۔

جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کی تحقیقات کے نتائج کا اعلان جلد کیا جائے گا:عراقی سیاسی رہنما

?️ 9 مئی 2023سچ خبریں:ایک عراقی سیاستدان نے جنرل قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس

بلوچستان: دھرنے میں رہنماؤں کی گرفتاری پرچمن میں حالات مزید کشیدہ، 40 افراد زخمی

?️ 7 جون 2024چمن: (سچ خبریں) بلوچستان کے ضلع چمن میں مظاہرین دھرنے میں شریک

نئے چیئرمین نیب کی تعیناتی کیلئے شہبازشریف سے مشاورت نہیں کریں گے

?️ 26 ستمبر 2021جہلم (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا کہ

ٹک ٹاک پر گوگل میپس جیسا فیچر پیش

?️ 17 اپریل 2025سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے گوگل کو

بغداد میں امریکی اڈے کا سائرن بجا

?️ 5 جنوری 2022سچ خبریں: مقاومتی قوتوں سے وابستہ صابرین نیوز اور ٹیلی گرام چینل

لاہور: پولیس اور وکلا میں تصادم کا مقدمہ درج، پاکستان بار کونسل کی آج ملک گیر ہڑتال

?️ 9 مئی 2024لاہور: (سچ خبریں) گزشتہ روز لاہور کے علاقے جی پی او چوک

برطانوی وزیر اعظم کا سال میں اپنے ملک کے مسائل کے جاری رہنے کا انتباہ

?️ 31 دسمبر 2022سچ خبریں:    ایک ویڈیو تقریر میں جس میں وہ اکثر متعصبانہ

جنگ بندی کا معاہدہ قبول کر کے حماس نے نیتن یاہو کے ساتھ کیا کیا ہے؟

?️ 9 مئی 2024سچ خبریں: حماس کے سینئر رکن نے حماس کی طرف سے تجویز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے