عید کی چھٹیوں کے بارے میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عید الفطر کی چھٹیوں کے بارے میں ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں لیا گیا انہوں نے کہا کہ  وفاقی کابینہ میں کورونا کی صورتحال پر تفصیلی بات ہوئی، آکسیجن اور کورونا ویکسین پر بھی غور کیا گیا جبکہ کورونا کی صورتحال پر کابینہ کو اعتماد میں لیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ فوج کی مدد ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے حاصل کی گئی اور مشکل وقت میں پاک فوج قوم کےساتھ کھڑی رہی ہے۔ عید الفطر کی چُھٹیوں سے متعلق وفاقی وزیر نے کہا کہ عیدالفطر کی چھٹیوں کے بارے میں ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز عید الفطر کی چُھٹیوں کے حوالے سے وزارت داخلہ سے منسوب ایک نوٹی فکیشن وائرل ہوا جس پر وزارت داخلہ نے گذشتہ روز ہی وضاحت جاری کی اور اس نوٹی فکیشن کی تردید کر دی تھی۔

جعلی نوٹیفکیشن کے مطابق 13 سے 17 مئی تک عید الفطر کی تعطیلات ہوں گی تاہم بعد میں وزارت داخلہ نے بھی اس نوٹیفکیشن سے متعلق وضاحت کردی ۔ وفاقی وزارت داخلہ نے کہا کہ عید الفطر کی چھٹیوں سے متعلق سوشل میڈیا پرزیرگردش نوٹیفکیشن جعلی ہے ، اس نوٹی فکیشن میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز این سی او سی کی سفارشات پر وزارت داخلہ نے چُھٹیوں کی سمری تیار کی، سمری کے مطابق سرکاری ملازمین کے لیے عید الفطر کی چُھٹیاں 10 مئی سے 16 مئی تک ہوں گی۔

وزارت داخلہ کی جانب سے چُھٹیوں کی سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کر دی گئی ہے۔ چُھٹیوں کا حتمی اعلان وفاقی کابینہ کی جانب سے منظوری کے بعد کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ پاکستان میں اس مرتبہ روزے 30 اور عید الفطر بروز جمعہ 14 مئی کو ہونے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے ۔

مشہور خبریں۔

نون لیگ قومی اداروں کو مسلسل نشانہ بنارہی ہے: فردوس عاشق

?️ 14 مارچ 2021لاہور (سچ خبریں)فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نون لیگ قومی

ایران کے خلاف عائد پابندیوں کے سلسلہ میں اقوام متحدہ کا امریکہ سے مطالبہ

?️ 30 جون 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے واشنگٹن انتظامیہ سے مطالبہ کیا

سائنسدانوں نے انٹرنیٹ کی رفتار کا نیا ریکارڈ قائم کرلیا

?️ 30 مارچ 2024لندن : (سچ خبریں) محققین نے انٹرنیٹ کی رفتار کا نیا ریکارڈ

اسرائیل کے خلاف جنوبی افریقہ کی کاروائی کیوں حیران کن تھی؟

?️ 1 اپریل 2024سچ خبریں: نیلسن منڈیلا کی گرانقدر میراث سے متاثر ہو کر جنوبی

روس کی بائیڈن، بلنکن اور سی آئی اے کے ڈائریکٹر پر پابندی

?️ 22 مئی 2022سچ خبریں:روس کی وزارت خارجہ نے امریکی صدر جو بائیڈن سمیت تقریباً

وزیراعظم ہاؤس کے اخراجات میں کروڑوں کی بچت کی گئی

?️ 13 جون 2021اسلام آباد( سچ خبریں) 3سال میں وزیراعظم آفس اور ہاؤس کے اخراجات

امریکی حکومت پر غزہ جنگ کا اثر

?️ 5 جنوری 2024سچ خبریں: غزہ جنگ کے حوالے سے بائیڈن انتظامیہ کی پالیسیوں کے

کیا صیہونی غزہ میں زمینی حملہ کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں؟صیہونی تجزیہ نگار کا اظہارخیال

?️ 12 نومبر 2023سچ خبریں: اردن کے عسکری تجزیہ کار فائز الدویری نے تل ابیب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے