?️
اسلام آباد(سچ خبریں) عید الفطر پر قیدیوں کی سزا میں نرمی کا ہدایت نامہ جاری کر دیا گیا ،جس میں قیدیوں کی سزا میں 90 دن کی کمی کی گئی ہے، معمولی جرائم میں قید افراد پر نرمی کا اطلاق ہو گا تاہم سنگین جرائم میں ملوث قیدیوں پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔یہ نوٹیفکیشن صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے منظوری کے بعد جاری کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے عید الفطر پر قیدیوں کی سزا میں نرمی کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ، صدر مملکت عارف علوی کی منظوری کے بعد نوٹی فکیشن جاری کیا گیا، مختلف جرائم میں قید افراد کی سزا میں 90 دن کی کمی گئی ہے۔
نوٹی فکیشن کا کہنا تھا کہ خواتین کیلئے60 سال،مردوں کیلئے65سال سے زائد عمرقیدیوں پرنرمی کا اطلاق ہو گا تاہم نرمی کا اطلاق سنگین جرائم میں ملوث قیدیوں پر نہیں ہوگا۔اس حوالے سے وزارت داخلہ نے تمام صوبائی محکمہ داخلہ کو ہدایات جاری کر دیں کہ کرپشن کیسز میں سزا یافتہ قیدیوں پر نرمی کا اطلاق نہیں ہو گا۔یاد رہے چند روز قبل وفاقی کابینہ نے معمولی جرائم میں قیدافرادکی سزا میں 90 دن کمی کی منظوری دی تھی ، جس کے بعد سمری صدر مملکت عارف علوی کو ارسال کی گئی تھی۔
خیال رہےملک میں وفاقی اور صوبائی حکومتیں مختلف مواقع پر قیدیوں کی سزا میں معافی کا اعلان کرتی ہے ، اس سے قبل اکتوبر 2020 میں وفاقی حکومت نے عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر ملک بھر کے قیدیوں کو خصوصی معافی دی تھی۔


مشہور خبریں۔
شرح سود میں کمی: اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 894 پوائنٹس بڑھ گیا
?️ 13 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) مرکزی بینک کی جانب سے شرح سود میں
ستمبر
وزیراعظم چوتھی نشست میں عوام کے سوالات کا براہ راست جواب دینے کیلئے تیار
?️ 28 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان ایک بار پھرچوتھی نشست میں
مئی
انتخابات التوا کیس: عدالت ہی الیکشن کی تاریخ آگے بڑھا سکتی ہے، چیف جسٹس
?️ 3 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پنجاب، خیبرپختونخوا میں انتخابات ملتوی ہونے کے خلاف پاکستان
اپریل
یمنی تحریک انصار اللہ: صیہونی حکومت کے لیے حقیقی حیرتیں آنے والی ہیں
?️ 2 ستمبر 2025سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ تحریک کے سیاسی بیورو کے رکن
ستمبر
یمن میں اسرائیلی جاسوسی نیٹ ورک کا انکشاف
?️ 26 دسمبر 2024سچ خبریں: ینیٹ عبرانی نیوز سائٹ نے اس حوالے سے ایک خبر
دسمبر
ممتاز اسرائیلی ربی: نیتن یاہو ملحد ہیں اور ان پر بھروسہ نہیں کیا جانا چاہیے
?️ 17 اگست 2025سچ خبریں: ربی یتزاک یوزف، جو پہلے سیفرڈک یہودیوں کے چیف ربی
اگست
لبنان میں ٹرمپ کی ناکام حکمت عملی
?️ 8 دسمبر 2025 لبنان میں ٹرمپ کی ناکام حکمت عملی امریکی ماہرین کے مطابق
دسمبر
شام کی سعودی عرب میں سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کی تیاری
?️ 4 مئی 2023سچ خبریں:شامی ذرائع ابلاغغ نے اس ملک کی خارجہ کے ایک ٹیکنیکل
مئی