اسد عمر کی عوام سے عید الفطر احتیاط سے منانے کی اپیل

قومی شناختی کارڈز رکھنے والوں کو ویکسین لگاناہماری ترجیح  ہے:اسد عمر

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے عوام سے عید سادگی اور احتیاط سے منانے کی اپیل کی ہے ان کا کہنا تھا کہ آئیں مل کر اس اہم ترین وقت کو احتیاط سے گزاریں۔خدا کا کرم ہے کہ ہمارے ملک میں پڑوسی ملک جیسے حالات نہیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عوام کو جمعتہ الوداع کی مبارک باد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ رمضان المبارک کے آخری چند دن اور عید سادگی اور احتیاط سے منائیے، اللہ کے کرم سے اور بروقت فیصلوں سے ہمارے ملک میں وہ حالات نہیں ہوئے جو پڑوس میں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ  آئیں مل کر اس اہم ترین وقت کو احتیاط سے گزاریں۔یاد اسد عمر کا کہنا تھا کہ یک سال ہو گیا عالمی سطح پر کورونا کی تباہ کاریاں جاری ہیں، دنیا بھرمیں کورونا کیسز کی یومیہ تعداد 9لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے ، 2021 میں کورونا سے یومیہ اموات 15 ہزار سے زیادہ ہیں، پاکستان کیلئے آئندہ چند ہفتے نازک ہیں، احتیاط لازمی ہے۔

خیال رہے پاکستان میں کرونا وائرس کی وبا کی تیسری لہر زوروں پر ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 140 افراد انتقال کر گئے، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد بڑھ کر 18 ہزار 677 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 44 ہزار 846 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے مثبت آنے والے کیسز کی تعداد 4 ہزار 298 رہی، جب کہ 24 گھنٹوں میں کرونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 9.58 فی صد رہی۔

مشہور خبریں۔

اسلامی تعاون تنظیم کا ہنگامی اجلاس

?️ 27 جولائی 2023سچ خبریں: سویڈن اور ڈنمارک میں قرآن پاک کی بار بار بے

فاشر سے کورڈوفن تک؛ بقا کی جنگ میں گھرا سوڈان

?️ 13 نومبر 2025سچ خبریں: سوڈان میں اپریل 2023ء میں شروع ہونے والی خانہ جنگی 21ویں

صیہونیوں نے غزہ کے طبی بنیادی ڈھانچے کے ساتھ کیا کیا ہے؟غزہ کے صحرائی اسپتالوں کے ڈائریکٹر کا انٹرویو

?️ 8 فروری 2025سچ خبریں:غزہ کے صحرائی اسپتالوں کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مروان الہمص نے ایک

صیہونیوں کا مقابلہ کرنے لیے مکمل تیار ہیں: فلسطینی مزاحمتی تحریک کا اعلان

?️ 27 دسمبر 2021سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی تحریک فتح نے نابلس میں صیہونی آباد کاروں اور

بن سلمان تخت بادشاہی پر بیٹھنے کے لیے بے تاب

?️ 19 دسمبر 2021سچ خبریں:ریاض میں ہونے والے خلیج تعاون کونسل کے 42 ویں سربراہی

جلاؤ گھیراؤ مقدمہ: 2 رکنی بینچ کی عمران ریاض کی جسمانی ریمانڈ کیخلاف درخواست پر سماعت سے معذرت

?️ 5 مارچ 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے صحافی عمران

چین نے کورونا ویکسین کے حوالے سے اہم اعلان کردیا

?️ 21 جون 2021بیجنگ (سچ خبریں) چین نے کورونا ویکسین کے حوالے سے اہم اعلان

آصف زرداری سے شہباز شریف کی ملاقات، ملکی سیاسی، سکیورٹی صورتحال پر گفتگو

?️ 11 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم محمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے