?️
اسلام آباد (سچ خبریں) عید الاضحیٰ پرسنت ابراہیمی کی یاد میں ملک بھر میں قربانی کا سلسلہ جاری ہے، وزیراعظم نے بھی عید پر دو بیل قربان کئے، حکومتی اراکین کی جانب سے عوام کو عید الاضحی کی مبارکباد دیتے ہوئے موجودہ صورتحال کے پیش نظر ایس او پیز پر عملدرآمد کی اپیل کی گئی۔
وفاقی دارالحکومت سمیت آج شہر شہر نماز عید کے چھوٹے بڑے اجتماعات منعقد کئے گئے، سنت ابراہیمی کی یاد میں جانوروں کی قربانی بھی جاری ہے۔ صدر مملکت عارف علوی نے اسلام آباد فیصل مسجد میں نمازعیدادا کی، انہوں نے قوم کو عیدالاضحٰی کی مبارکباد دیتے ہوئے ایس اوپیز کیساتھ منانےکی اپیل کی۔
وزیراعظم عمران خان نے پیغام میں کہا کہ کوئی قوم قربانی کے بغیر ترقی نہیں کرسکتی، پاکستان ترقی کی منازل طے کر رہا ہے۔ قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نتھیا گلی پہنچے جہاں وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ عید کی چھٹیاں گزاریں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے نماز عیدالاضحی جی او آر لاہور میں ادا کی، نماز عید کی ادائیگی کے بعد ملک کی سلامتی و استحکام اور سر بلندی کیلئے دعائیں مانگی گئیں۔
سابق صدر آصف زرداری نے عید کی نماز بلاول ہاؤس، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے سیہون شریف میں ادا کی۔ سندھ کے زیادہ تر سیاسی رہنما نماز عید اپنے آبائی علاقوں میں ادا کی۔ وزیراطلاعات و بلدیات سندھ ناصر شاہ عید نماز سکھر میں پڑھی۔ صدر پیپلز پارٹی سندھ و صوبائی مشیر نثارکھوڑو عید نماز لاڑکانہ میں ادا کی۔
گورنر بلوچستان اور وزیراعلی نے نماز عید کوئٹہ میں ادا کی۔ شہر میں عید گاہوں ، امام بار گاہوں اور مساجد میں نماز عید کے 100 سے زائد اجتماعات ہوئے جن میں فرزندان توحید نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ گورنر بلوچستان سید ظہور آغا نے گورنر ہاوس، وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے سی ایم ہائوس میں نماز عید ادا کی جہاں کورونا ایس اوپیز کا خیال رکھا گیا، اکثر وزرااور اراکین نے اپنے اپنے آبائی علاقوں نماز عید ادا کی۔
نماز عید کے اجتماعات میں ملک وقوم ، امت مسلمہ اورخاص کر کشمیریوں اور فلسطینیوں کی حفاظت اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ عیدگاہوں اور مساجد پر نماز عید کے موقع سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے جہاں پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات تھی۔


مشہور خبریں۔
اردن میں ناکام بغاوت کے پیچھے سعودی-اسرائیلی اتحاد کا خفیہ منصوبہ
?️ 7 اپریل 2021(سچ خبریں) اسرائیلی اخبار یدیعوت احارنوت نے اردن کے معتبر ذرائع کے
اپریل
غزہ میں باغی مسلح گروہوں کو اسرائیلی فوج کی عسکری مدد حاصل
?️ 16 اکتوبر 2025 غزہ میں باغی مسلح گروہوں کو اسرائیلی فوج کی عسکری مدد حاصل
اکتوبر
شامی صدر کی ریڈ کراس کمیٹی سے اپیل
?️ 10 مئی 2022سچ خبریں:شامی صدر نے ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی کے سربراہ
مئی
پورٹو ریکو میں امریکی فوجی اڈہ 20 سال بعد دوبارہ کھلا
?️ 15 نومبر 2025سچ خبریں: پورٹو ریکو میں واقع امریکی نیول بیس "روزویلٹ روڈز” جو
نومبر
پارلیمنٹ ہاؤس، لاجز میں آلودہ پانی کی فراہمی کا انکشاف، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا نوٹس
?️ 31 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ
مارچ
ازبکستان اور روس کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری پر دستخط
?️ 16 ستمبر 2022سچ خبریں: ازبکستان کے صدر شوکت میرضیایف اور روس کے صدر ولادیمیر
ستمبر
اسرائیلی حکومت کا غزہ میں خوراک کی تقسیم کے مراکز پر حملہ
?️ 4 مئی 2025سچ خبریں: فلسطینی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ صیہونی حکومت نے
مئی
مصر کی امریکہ اور اسرائیل کو وارننگ
?️ 9 دسمبر 2023سچ خبریں: امریکی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ مصر نے واشنگٹن
دسمبر