?️
اسلام آباد (سچ خبریں)وفاقی حکومت نے ملک بھر میں کورونا ویکسینیشن سینٹرز عیدالاضحی کے پہلے روز بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا ، ویکسینیشن کی حوصلہ افزا شرح کے پیش نظر ایک چھٹی کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت ملک بھر میں ویکسینیشن سینٹرز ایک دن کے لئے بند رہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے عیدالاضحی پر ویکسینیشن سینٹرز ایک دن بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے ویکسینیشن سینٹرزعیدالاضحی کے پہلے دن بند رہیں گے۔
ذرائع نے کہا ہے کہ این سی اوسی نے ویکسینیشن سینٹرزکی عیدچھٹی کی منظوری دے دی ہے ، جس کے تحت ملک بھرکےویکسی نیشن سینٹرز21جولائی کو بند رہیں گے۔ذرائع کے مطابق عید کے دوسرے دن ملک بھر کے ویکسینیشن سینٹرزکھل جائیں گے، ویکسینیشن کی حوصلہ افزا شرح کے پیش نظر ایک چھٹی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے عیدالاضحیٰ پر 3 چھٹیوں کا اعلان کیا گیا تھا ،21،20 اور 22جولائی کو عید کی تعطیلات ہوں گی۔
دوسری جانب وزارت صحت کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا کی دوسری خوراک اب مقررہ مدت کی تکمیل پر واک ان کر دی گئی ہے اور دوسری خوراک لگوانے کی مدت میں بھی کمی کر دی گئی ہے۔
حکام وزارت صحت کے مطابق سائنو فارم کی دوسری خوراک اب 21 دنوں کے بعد لگوائی جا سکتی ہے جبکہ شہری سائنو ویک کی دوسری خوراک اب 28 دنوں کے بعد لگوا سکیں گے۔وزارت صحت کے حکام کے مطابق ایسٹرا زینیکا کی دوسری خوراک بھی اب 28 دنوں کے بعد لگوائی جا سکے گی۔
مشہور خبریں۔
بن سلمان تخت بادشاہی پر بیٹھنے کے لیے بے تاب
?️ 19 دسمبر 2021سچ خبریں:ریاض میں ہونے والے خلیج تعاون کونسل کے 42 ویں سربراہی
دسمبر
اتحادی حکومت نے مشاورت کے بعد اہم فیصلے کر لیے۔
?️ 23 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)اتحادی حکومت نے اپنی مدت پوری کرنے اور مشکل فیصلے
مئی
ترکی کے صیہونیوں کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے پر حماس کا ردعمل
?️ 5 اپریل 2022سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے رہنما نے ترکی اور صیہونی حکومت
اپریل
امریکہ اور یورپ یوکرین کی جڑیں کیے کاٹ رہے ہیں؟
?️ 24 جولائی 2023سچ خبریں: روس کے صدر نے اس بات پر زور دیا کہ
جولائی
برطانوی بادشاہ کے مجسمے پر حملہ کرنے پر چار شہریوں کی گرفتاری
?️ 25 اکتوبر 2022سچ خبریں:لندن کے ایک عجائب گھر میں انگلینڈ کے بادشاہ کے مجسمے
اکتوبر
فلسطین کے مجاہدین نے مسجد اقصیٰ کے تحفظ کا حق ادا کیا، سراج الحق
?️ 15 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے
اکتوبر
فرانس روس کی جیت نہیں چاہتا: پیرس
?️ 23 مئی 2022سچ خبریں: فرانس کے وزیر خارجہ کلیمنٹ بون نے کہا کہ پیرس
مئی
جنگ کو طول دینے سے صیہونی حکومت کا مزید نقصان
?️ 14 دسمبر 2023سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک نے اس بات پر تاکید کی
دسمبر