عوام کی تذلیل کرنے والوں کو جواب دوں گی، معافی نہیں مانگوں گی، مریم نواز

?️

لاہور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی سیلاب زدگان کے لیے عالمی امداد کا مطالبہ کرنے والوں پر پھر کڑی تنقید کرتے ہوئے دو ٹوک انداز میں اپنے موقف پر معافی مانگے سے انکار کردیا، کہا کہ اپنے عوام کے ہاتھ میں کشکول نہیں دے سکتی۔

لاہور میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ پوزیشن ہولڈرز طلبہ کے اعزاز میں منعقد کی گئی تقریب سے خطاب کے دوران مریم نواز کا کہنا تھا کہ میں عوام کی عزت نفس کی بات نہیں کروں گی تو کون کرے گا، عوام کی تذلیل کرنے والوں کو جواب دوں گی، معافی نہیں مانگوں گی۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب میں مجھے امداد مانگنے کا لیکچر دیا گیا، پنجاب اور عوام کی عزت نفس کی محافظ ہوں، اپنے لوگوں کو کشکول پکڑنے کا نہیں کہوں گی اور عوام کی عزت نفس کی بات اٹھانے پر کبھی معافی نہیں مانگوں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ نوجوان فیک اور جھوٹے پروپیگنڈے کے قریب مت جائیں، نوجوان جلاؤ گھیراؤ کی باتوں پر کان مت دھریں، نوجوانوں کو جلاؤ گھیراؤ پر اکسانے والے انکے دشمن ہیں، ان کے بچے باہر اور 9 مئی کو حملہ کرنے والے نوجوان جیلوں میں ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا ہر شہر میں سینٹر آف ایکسی لینس اسکول بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اسکولوں میں بچوں کومصنوعی ذہانت اورروبوٹکس کی تعلیم دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پوزیشن ہولڈرز طلبہ نے پنجاب اور پاکستان کا نام روشن کیا، پاکستانی نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، ملکی ترقی میں نوجوانوں کا کردار اہم ہے، ہونہار طلبہ کو اسکالرشپ نہ ملتی تو تعلیم سے محروم رہ جاتے۔

مزید کہا کہ آج ٹیکنالوجی کا دور ہے، کتاب اور پینسل سے گزارہ نہیں، کوشش ہوتی ہے کہ کوئی حقدار اپنے حق سے محروم نہ رہے، ہونہار طلبہ کو لیپ ٹاپ دے رہی ہوں، تعلیم کے ذریعے ہی امیر اور غریب کا فرق ختم ہوسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تعلیم اور وسائل ہمارے اختیار میں نہیں لیکن تعلیم سب کے لیے برابر ہونی چاہیے، سرکاری اورپرائیویٹ اسکولزمیں معیارتعلیم کافرق ختم کرنے تہیہ کیا تھا، پنجاب میں 80 ہزار بچے اسکالر شپ سے اعلیٰ تعلیم حاصل کررہے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ سفارش اور دھاندلی کو میں نے فل اسٹاپ لگادیا، کبھی کسی سفارشی یامن پسند شخص کا تقرر نہیں کیا، میں نے سیاسی اثرو رسوخ سے ملنے والے تمام ٹھیکے منسوخ کیے۔

ان کا کہنا تھا کہ پورے پنجاب میں 90ہزار گھر بنا کر دے رہے ہیں، خواتین کو ہراساں کرنے پر 24گھنٹے میں ایکشن ہوتا ہے، میری بیٹیاں محفوظ ہیں تو سڑکوں پرکروڑوں بیٹیاں بھی محفوظ ہونی چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ 5 سال میں پنجاب کو ترقی یافتہ صوبہ بنائیں گے، صوبے کے تمام شہروں کو بند مٹھی کی طرح جوڑ کر رکھناچاہتی ہوں، مریم نواز کے لیے کسی شہر کیلئے کوئی تفریق نہیں، جب حلف اٹھایا تو پنجاب میں کھلے عام جرائم ہوتے تھے جس کے بعد کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ بنایا۔

واضح رہے کہ 25 ستمبر کو بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ سیلاب متاثرین کی مدد کو انا کا مسئلہ کیوں بنالیا گیا، اپنی انا کی وجہ سے یا پتا نہیں کیوں یہ فیصلہ کیا گیا ہے، وفاق کو اپنی پالیسی پر نظرثانی کرنا چاہیے اور سیلاب متاثرین کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے مدد فراہم کریں۔

سابق وزیر خارجہ نے مزید کہا تھا کہ سیلاب کے بعد وفاقی کو عالمی مدد مانگنی چاہیے تھی، اگر آج آپ 100 روپے خرچ کررہے ہیں تو آپ کے پاس 200 روپے خرچ کرنے کے لیے ہوتے، اگر عالمی دنیا آپ کے ساتھ ہوتی تو آپ 100 کی مدد کررہے ہیں تو 200 متاثرین کی مدد کرپاتے۔

جس پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جواب دیا کہ مجھے عوام کی خدمت کے لیے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں اور ہر چیز کا علاج صرف بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نہیں ہے اور بھیک مانگنے کا سلسلہ اب ختم ہونا چاہیے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر آپ سندھ میں کوئی کام کریں تو مجھے خوشی ہوتی ہے لیکن کچھ کرلو نا، پنجاب میں میٹرو بنی، اورنج لائن اور موٹروے بنیں، سڑکوں کا جال بچھایا، اس پر آپ کو کیا اعتراض ہے؟

30 ستمبر کو اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیپلزپارٹی نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تقریر کے خلاف قومی اسمبلی سے واک آؤٹ کر دیا تھا۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیان پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزارتیں یا عہدے نہیں چاہئیں، کم سے کم عزت تو دے سکتے ہیں، ہم اِس حکومت کو کندھا دینے کا طعنہ برداشت کر رہے ہیں، ایسے ہی حالات رہے تو اپوزیشن بینچز پر چلے جائیں گے، ان حالات میں حکومتی بینچز پر بیٹھنا مشکل ہوگا۔

مشہور خبریں۔

خواجہ آصف کی وزیر اعظم کے دورے کے حوالے سے پریس بریفنگ

?️ 17 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے

ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے کہ قوم کی ترقی و خوشحالی کیلئے دل لگا کر کام کریں

?️ 16 نومبر 2021راولپنڈی (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیکیورٹی چیلنجز

مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست: شبلی فراز کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم

?️ 23 فروری 2024پشاور: (سچ خبریں) پشاور ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر سینیٹر شبلی

وفاقی کابینہ نےافغانستان کیلئے مخصوص زرعی مصنوعات پر ٹیکس رعایتوں کی منظوری دے دی

?️ 31 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی کابینہ نےافغانستان کےساتھ مخصوص زرعی مصنوعات پر

ٹرمپ کی کمپنی کے خلاف ٹیکس چوری کرنے کا مقدمہ

?️ 3 جولائی 2021سچ خبریں:سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک کمپنی پر الزام عائد

ایران کی میزائل قوت اسرائیل کے لیے بھیانک خواب:یمن

?️ 28 جون 2025 سچ خبریں:رہبر انصارالله یمن عبدالملک الحوثی نے ایران کی اسرائیل پر

ٹرمپ اور ایلون مسک کے درمیان ممکنہ تصادم کا نقصان؛نیویارک ٹائمز کی زبانی 

?️ 8 جون 2025 سچ خبریں:نیویارک ٹائمز نے اپنی تازہ رپورٹ میں ایلون مسک اور

آیت اللہ سیستانی اور پوپ کی ملاقات ؛ صیہونیوں کو گلے لگانے کے تابوت میں آخری کیل

?️ 7 مارچ 2021سچ خبریں:آیت اللہ بشیر حسین النجفی کے بیٹے اور نمائندے نے بتایا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے