🗓️
خیبرپختونخوا (سچ خبریں)وزیراعلیٰ کے پی نے اپوزیشن کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ عوام وزیراعظم عمران خان کیساتھ کھڑی ہے، وہ نالائق ہیں جو انڈے کلو میں بیچتے ہیں، شہباز شریف نے پنجاب کا بیڑاغرق کردیا اگر یہ حکمران بنے تو ہمیں یہاں سے ہجرت کرناچاہیے۔
تفصیلات کے مطابق بونیر میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے محمود خان نے پیپلز پارٹی کو نشانے پر رکھتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ کب تک بھٹو کے نام پر سیاست کرینگے، آپ لوگوں نے سندھ کو برباد کردیا ہے، یہ صرف سندھ کے لوگوں کو دھوکا دے رہےہیں۔
مریم نواز کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ وہ نالائق ہیں جو انڈے کلو میں بیچتے ہیں، اگر یہ حکمران بنے تو ہمیں یہاں سے ہجرت کرناچاہیے۔جلسے سے خطاب میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے وزیراعلیٰ کےپی محمودخان نے کہا کہ بےشرم آدمی شہباز شریف نے پنجاب کا بیڑاغرق کردیا، سوات آپریشن کے وقت اس بےشرم نے اٹک کو بند کیا تھا، وہ بےشرم کہتا تھا یہ دہشتگرد ہیں انھیں پنجاب میں نہ آنےدو۔
پی ڈی ایم سربراہ سے متعلق محمودخان نے کہا کہ مولانا صاحب مدرسے کے بچوں کو پنڈال میں بٹھاتے ہیں اور خود محلوں میں رہتے ہیں۔بونیر جلسے کے دوران وزیراعلیٰ کے پی لیگی رہنما امیر مقام پر بھی خوب برسے اور کہا کہ امیر مقام سوات میں آیا اس نے شانگلہ کو برباد کردیا، اب کہتا ہےکہ اب میں سوات میں حکمرانی کروں گا، امیرمقام سن لوں سوات کے لوگ آپ کا ساتھ نہیں دیں گے۔
وزیراعلیٰ کےپی محمودخان نے لیگی رہنما کو چور قرار دیتے ہوئے کہا کہ امیر مقام یاد رکھنا تم چور ڈاکو ہو، پی ٹی آئی میں تمہاری کوئی جگہ نہیں۔جلسے سے خطاب میں محمود خان نے دعویٰ کیا کہ پچس جولائی کو آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کی حکومت بنے گی جبکہ دو ہزار تئیس میں انشااللہ پورے پاکستان میں پی ٹی آئی کی حکومت ہوگی، اپوزیشن والوں سن لو، وزیراعظم کےہوتےہوئے تم لوگ اقتدار میں نہیں آسکتے، ملک اب ترقی کی جانب بڑھ رہا ہے اور عوام وزیراعظم عمران خان کیساتھ کھڑی ہے۔
مشہور خبریں۔
عمران خان کی نظر میں سب سے بڑا یو ٹرن
🗓️ 4 اگست 2024سچ خبریں: پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے کہا ہے
اگست
آئی ایم ایف کی بیرونی فنانسنگ کی شرائط کو پورا کیا جارہا ہے، وزیر خزانہ
🗓️ 16 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ
جون
یوکرین کی جنگ نے مغربیوں کی انسان دوستی کو ظاہر کیا
🗓️ 5 جنوری 2023سچ خبریں: یوکرین میں روسی فوجی آپریشن کے آغاز کے
جنوری
سی آئی اے چیف کی غزہ میں 28 روزہ جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کی تجویز
🗓️ 29 اکتوبر 2024سچ خبریں: غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے اور قیدیوں کے تبادلے
اکتوبر
ہمیں بہت سے چیلنجز درپیش ہیں، نگران وزیراعظم
🗓️ 9 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے
دسمبر
غزہ پر فتح کی کوئی امید نہیں: موساد کے سابق سربراہ
🗓️ 28 مئی 2023سچ خبریں:موساد کے سابق سربراہ شبطائی شاویت نے معاریو اخبار کی طرف
مئی
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کے سیلز ٹیکس کو کم کرنے کا فیصلہ کر لیا
🗓️ 27 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں
جون
شمالی شام میں ترکی کے خلاف عوامی مظاہرے
🗓️ 16 نومبر 2021سچ خبریں:شام کے شہر حلب کے مضافات میں واقع تل رفعت علاقے
نومبر