عوامی مینڈیٹ کے تحفّظ کیلئے ہر ممکن قانونی، جمہوری اور سیاسی رستہ اختیار کیا جائے گا، بیرسٹر گوہر

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عوامی مینڈیٹ کے تحفّظ کیلئے ہر ممکن قانونی، جمہوری اور سیاسی رستہ اختیار کیا جائے گا۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے بانی چیئرمین عمران خان کے ویژن کی روشنی میں ہم نے اپنی پرامن سیاسی جدوجہد کو ہمیشہ آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے آگے بڑھایا ہے مگر تحریک انصاف کو انتخابات سے جبراً باہر کرنے کی ہر ممکن کوشش کے باوجود جمہور (عوام) نے 8 فروری کو عمران خان اور ان کی جماعت کو اپنے مینڈیٹ سے نوازا تو 5th جنریشن دھاندلی سےعوامی مینڈیٹ پر تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکہ ڈالتے ہوئے عوام کی منتخب اکثریت کو زبردستی اقلیّت میں بدل دیا گیا۔

پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف دستور، جمہوریت اور پارلیمان پر یہ حملہ کسی طور گوارا نہیں کرے گی چنانچہ عوامی مینڈیٹ کے تحفّظ کیلئے ہر ممکن قانونی، جمہوری اور سیاسی رستہ اختیار کیا جائے گا، بانی چیئرمین عمران خان کی کال پر آج مؤرخہ 2 مارچ بروز ہفتہ ملک بھر میں مختص کیے گئے مقامات پر نہایت بھرپور انداز میں پرامن احتجاج کیا جائے گا، عوام سےاپیل ہے کہ اپنے ووٹ کی حرمت اور مینڈیٹ چوروں سے اپنا مینڈیٹ واپس نکلوانے کیلئے نکلیں اور اس پرامن احتجاج میں شریک ہوں۔

دوسری طرف 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف تحریک انصاف کی جانب سے آج ہونے والے احتجاج کی کال پر وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 کا نفا ذ کر دیا گیا، شہر میں کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے پولیس گشت بڑھا تے ہوئے شہر کے ناکہ پوائنٹس پر چیکنگ سخت کردی گئی، اس حوالے سے ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا کہنا ہے کہ دارالحکومت میں سیکیورٹی ہائی الرٹ اور دفعہ 144نافذ العمل رہے گی۔

بیرسٹر گوہر  نے کہا کہ شہر میں سی ٹی ڈی کے خصوصی دستے تعینات کیے گئے ہیں جو کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہیں گے، ایف نائن پارک کی طرف ٹریفک کارش ہوسکتا ہے اس لیے شہری اس جانب غیرضروری سفرسے گریزکریں، شہری دوران سفر ضروری شناختی دستاویزات ہمراہ رکھیں او چیکنگ کے دوران پولیس کے ساتھ تعاون کریں، شہریوں کو کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں پکار 15 یا آئی سی ٹی 15 ایپ پ اطلاع دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مشہور خبریں۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت کی درخواست منظور

🗓️ 20 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)اسلام آباد کی مقامی عدالت نے لانگ مارچ کے دوران

کراچی تا پشاور ریلوے لائن اپ گریڈیشن منصوبہ تاحال عملی طور پر شروع نہیں ہو سکا

🗓️ 29 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سی پیک کا حصہ اور

شرح سود میں اضافے کے بعد حکومت کو قرضے کی بھاری قیمت دینا پڑے گا

🗓️ 27 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) شرح سود میں اضافہ کرنے کا فیصلہ حکومت

امریکی صحافی جلد ہی سعودی عرب پر جاسوسی کا مقدمہ کرے گا دائر

🗓️ 28 اکتوبر 2021سچ خبریں: بیروت میں نیویارک ٹائمز نے انکشاف کیا ہے کہ دو

امریکی عوام کی اکثریت غزہ میں جنگ بندی کی حامی؛ تازہ سروے

🗓️ 21 جنوری 2025سچ خبریں:امریکہ میں کیے جانے والے حالیہ سروے کے نتائج کے مطابق

کیا صہیونی واقعی پسپائی اختیار کر رہے ہیں؟

🗓️ 10 جنوری 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ غزہ کے خلاف جنگ کے تیسرے

فلسطینی جدوجہد نئے دور میں داخل ہو رہی ہے:ترک ماہر

🗓️ 2 مئی 2022سچ خبریں:ترکی کے سیاسی تحفظ کے ماہر نے لکھا کہ موجودہ حالات

خرم سہیل لغاری نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان واپس لےلیا، لانگ مارچ میں شرکت کا اعلان

🗓️ 29 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی سہیل لغاری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے