عمر سرفراز چیمہ اب بھی گورنر پنجاب ہیں :صدر مملکت

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کو جوابی خط میں گورنر پنجاب کے تقرر کے بارے میں اپنے مشورے پر نظر ثانی کرنے کے لیے کہا ہے۔

صدر سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق صدر عارف علوی نے وزیر اعظم کو اس سے قبل 9 مئی 2022 کو ہونے والی ایک گفتگو کا حوالہ دیا جس میں انہوں نے عمر چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کے لیے وزیر اعظم کے مشورے کو یہ کہتے ہوئے مسترد کر دیا تھا کہ آرٹیکل 101 (2) کے تحت گورنر، صدر کی خوشنودی تک عہدے پر فائز رہے گا, تاہم اسی روز کیبنٹ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے ساتھ انہیں برطرف کردیا گیا تھا۔

نئے گورنر کے تقرر کے لیے لکھے گئے خط کے جواب میں آج صدر نے اپنے اس مؤقف کو دہرایا اور کہا کہ موجودہ حالات کا تقاضا ہے کہ موجودہ گورنر کو اس عہدے پر برقرار رہنا چاہیے۔

صدر مملکت عارف علوی نے وزیر اعظم شہباز شریف کے خط کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ عمر سرفراز چیمہ اب بھی گورنر پنجاب کے عہدے پر فائز ہیں، نئی تقرری کا کوئی جواز نہیں ہے۔

انہوں نے لکھا کہ آئین کے آرٹیکل 101 (2) کے تحت گورنر، صدر کی خوشنودی تک عہدے پر فائز رہے گا، موجودہ ملکی حالات کا تقاضا ہے کہ موجودہ گورنر اپنے عہدے پر برقرار رہیں۔

صدر مملکت نے عمر سرفراز چیمہ کے 23 اپریل 2022 کے خط اور مورخہ 4 مئی 2022 کی ایک رپورٹ کا حوالہ بھی دیا جس میں اس بات کو اجاگر کیا گیا تھا کہ وزیراعلیٰ کے انتخاب کے دوران پنجاب اسمبلی کے اراکین کی وفاداریاں تبدیل ہوئیں، پنجاب اور اکثریت کو غیر قانونی طریقے سے جوڑ کر صوبے میں گورننس کے سنگین مسائل پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ آئین کے آرٹیکل 63 اے کی بھی خلاف ورزی کی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ غیر قانونی اقدامات سے پنجاب میں گورننس کے سنگین مسائل پیدا ہوئے، صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ کے 17 مئی کے فیصلے سے گورنر کے اصولی مؤقف کی توثیق ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے 20 مئی کے فیصلے سے بھی گورنر پنجاب کا موقف مزید مستحکم ہوا، الیکشن کمیشن نے 25 اراکین صوبائی اسمبلی کے انحراف، وفاداریاں بدلنے کی تصدیق کی۔

مذکورہ بالا حقائق کے پیش نظر صدر نے وزیراعظم سے کہا کہ وہ آئین کے آرٹیکل 48 (1) کے مطابق نئے گورنر پنجاب کے تقرر کے حوالے سے اپنے مشورے پر نظر ثانی کریں۔

مشہور خبریں۔

میٹا کا 5 بر اعظموں میں زیر سمندر کیبل بچھانے کے منصوبے کا اعلان

?️ 20 فروری 2025سچ خبریں: فیس بک اور انسٹا گرام کی پیرنٹ کمپنی میٹا نے

ایک ہزار داعشی بچے اپنےممالک واپس 

?️ 4 اکتوبر 2023سچ خبریں:عراقی وزارت انصاف کے ترجمان کامل امین نے منگل کے روز

داعش کے سرپرستوں کے خلاف بولنا لبنانی وزیر خارجہ کو مہنگا پڑگیا

?️ 19 مئی 2021سچ خبریں:لبنان کے وزیر خارجہ کو داعش کو ایجاد کرنے والوں پر

نیتن یاہو نے عدالتی سماعت شمالی فلسطین میں فوجی مشق کے بہانے ملتوی کر دی

?️ 23 دسمبر 2025نیتن یاہو نے عدالتی سماعت شمالی فلسطین میں فوجی مشق کے بہانے

کیا نیٹو روس کے ساتھ جنگ کی تیاری کر رہا ہے؟

?️ 20 دسمبر 2024سچ خبریں: روسی وزارت خارجہ نے کہا کہ نیٹو اتحاد روس کے ساتھ

پاکستان نے سعودی عرب کے فیصلے کا خیر مقدم کیا

?️ 20 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) دفتر خارجہ کی جانب سے ایک بیان جاری کیا

بھارت نے خطے کے امن کو داؤ پر لگایا ہوا ہے: بابر افتخار

?️ 5 جنوری 2022راولپنڈی (سچ خبریں)ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل بابرافتخار کا کہنا

عراق کا خطے کے ممالک کے استحکام کے خلاف دشمنانہ سرگرمیوں پر سخت انتباہ

?️ 9 فروری 2026سچ خبریں:عراقی سیکیورٹی ماہر نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ، اسرائیل اور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے