?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمر ایوب قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
اسمبلی سیکریٹریٹ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی، جب پی ٹی آئی کے رہنما گوہر خان، عامر ڈوگر اور عمر ایوب نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقات کی۔
بیان میں بتایا گیا کہ قائد حزب اختلاف کی نامزدگی کا معاملہ زیر بحث آیا، اور عمر ایوب کا نام پیش کیا گیا۔
بعدازاں، ایاز صادق نے قومی اسمبلی میں قواعد و ضوابط کے رول 39 کے تحت جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہونے کے بعد عمر ایوب کو قائد حزب اختلاف قرار دیا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ قائد حزب اختلاف کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ پیر کی شام 6 بجے تک تھی، مقررہ وقت تک کسی دوسرے امیدوار کے کاغذات نامزدگی موصول نہیں ہوئے۔
قومی اسمبلی سیکریٹریٹ سے جاری نوٹی فکیشن میں بتایا گیا کہ عمر ایوب کو 2 اپریل (آج) سے اپوزیشن لیڈر قرار دے دیا گیا ہے۔
عمر ایوب خان کے اپوزیشن لیڈر مقرر ہونے کے بعد قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی تقرری کا مرحلہ مکمل ہوگیا۔
واضح رہے کہ 9 مارچ کو پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل (ایس آئی سی) نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے دفتر میں عمر ایوب کا نام بطور اپوزیشن لیڈر جمع کرایا تھا۔
عمر ایوب کے کاغذات نامزدگی ملک عامر ڈوگر نے سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا، ارکان قومی اسمبلی علی محمد خان، ریاض فتیانہ، ڈاکٹر نثار احمد جٹ اور دیگر کی موجودگی میں جمع کرائے تھے۔
مشہور خبریں۔
فیض آباد دھرنا کمیشن کو شہباز شریف کا دیا گیا بیان سامنے آگیا
?️ 19 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) فیض آباد دھرنا کمیشن کواس وقت کے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز
اپریل
غزہ کا پانی پینے کے قابل نہیں
?️ 19 اکتوبر 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل مارٹن گریفتھس نے ایک بار پھر
اکتوبر
شام کے خلاف ناپاک صیہونی عزائم بے نقاب
?️ 18 مارچ 2025 سچ خبریں:شام میں صیہونی حکومت کی جارحانہ پیش قدمی کے دوران،
مارچ
شام کے علاقے جولان پر صیہونی قبضے کے بارے میں روس کا ردعمل
?️ 10 دسمبر 2024سچ خبریں:اقوام متحدہ میں روس کے نمائندے نے اسرائیلی وزیراعظم کے حالیہ
دسمبر
وزیر اعظم عمران خان ٹریک اینڈ ٹریس نظام کا افتتاح کریں گے
?️ 17 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان 23 نومبر کو ٹریک
نومبر
پنجاب اور خیبر پختونخوا میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ
?️ 17 اکتوبر 2021اسلام آباد ( سچ خبریں ) صوبہ پنجاب اور صوبہ خیبرپختونخوا میں
اکتوبر
ٹرمپ کی مقبوضہ فلسیطن کا دورہ کرنے کی شرط؛ صیہونی اخبار کی زبانی
?️ 9 جون 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ صرف اسی صورت میں اسرائیل کا
جون
صاف پانی اسکینڈل میں شہباز شریف کے ساتح بیٹی اور داماد ہوئے اشتہاری
?️ 8 مارچ 2021لاہور {سچ خبریں} احتساب عدالت کے تحریری حکم کے مطابق شہباز شریف
مارچ