عمراں خان نے بجٹ کو خوشحالی کا بجٹ قرار دیا

وزیر اعظم عمران خان

?️

اسلام آباد(سچ خبریں )  تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں وزیر خزانہ شوکت ترین نے بجٹ بریفنگ دیتے ہوئے بجٹ کے خدوخال کے بارے میںاراکین کو اعتماد میں لیا ۔ ذرائع کے مطابق و زیراعظم نے ڈیسک بجا کر تعریف کی۔شوکت ترین کا کہناتھا لوگوں کا ڈیٹا آ گیا ہے، اب ذرائع آمدن بتانا پڑیں گے۔پوچھیں گے کہ بینک میں رقم کہاں سے آئی۔اب ایف بی آر کا رول محدود کر دیا، تاجروں کو تنگ نہیں کر سکے گی۔

انہوں نے کہا کسانوں کو 85 فیصد قرضے گھروں کی دہلیز پر دیں گے۔اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا 3 سال سے جو تکالیف تھیں ختم ہو گئیں۔پہلے 2 سال مشکل بجٹ دیا، اب خوشحالی کا بجٹ ہے۔بجٹ سے متعلق آئی ایم ایف کو اپنی شرائط پر قائل کر لیا۔کہتا تھا گھبرائو مت، لیکن سارے گھبرا گئے۔ وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے اجلاس کو مزید بتایا بجلی، ٹیلی فون، موبائل فون بلز کا ڈیٹا نادرا کے پاس موجود ہے۔ دالیں خود اگائیں گے، برآمد بھی کریں گے۔ہر غریب کسان کو 5 لاکھ روپے قرض دیا جائے گا۔پاکستان کے ہر خاندان کو ہیلتھ کارڈ ملے گا۔20 لاکھ تک ہر پاکستانی قرض لے سکتا ہے۔ کام بڑھے گا، نوکریاں بھی ملیں گی۔ لوگوں کا ڈیٹا آ گیا ہے، اب ذرائع آمدن بتانا پڑیں گے۔پوچھیں گے کہ بینک میں رقم کہاں سے آئی۔ بجلی، ٹیلی فون، موبائل فون بلز کا ڈیٹا نادرا کے پاس موجود ہے۔

شوکت ترین نے کہا اب ایف بی آر کا رول محدود کر دیا گیا ہے، تاجروں کو تنگ نہیں کر سکے گی۔دالیں خود اگائیں گے، برآمد بھی کریں گے۔دنیا کے مقابلے میں مہنگائی پاکستان میں کم ہے۔ٹیکس نہ دینے کا جرم ثابت ہوا تو جیل بھیجیں گے۔بینکوں میں 2 کیٹیگری بنا دیں۔20 ارب ڈالر کا خسارہ پہلے تو تھا، اب سب بہتر ہے ۔

مشہور خبریں۔

بین الاقوامی اداروں کا اسرائیل کی طرف سے غزہ کو امداد کی ترسیل کے دھوکہ دہی پر سخت ردعمل 

?️ 27 جولائی 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت، جس نے مارچ سے غزہ پٹی پر ظالمانہ

اسلام آباد اور پنجاب میں بلدیاتی الیکشن نہ ہونا شرمندگی کا باعث ہے.چیف الیکشن کمشنر

?️ 8 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کروانے سے متعلق کیس کا

بالی وڈ کی نامور اداکارہ کو 6 ماہ قید

?️ 12 اگست 2023سچ خبریں: بھارت کی عدالت نے معروف بالی وڈ اداکارہ کو ایک

امریکہ شام سے کیا چاہتا ہے؟

?️ 30 جولائی 2023سچ خبریں:شامی خبر رساں ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ امریکی قابضین

یوکرین کا دفاع کریں گے تو خود کیا کریں گے:صیہونی وزیر جنگ

?️ 13 نومبر 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کے وزیر جنگ نے کہا کہ تل ابیب یوکرین

بائیڈن کے سفر کے بارے میں سعودیوں کی رائے

?️ 20 جولائی 2022سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن کے خطے کے حالیہ دورے اور جدہ

عالمی سطح پر مشہور رئیلٹی شو ’گاٹ ٹیلنٹ‘ کی پاکستان میں پہلی پیشکش

?️ 26 اگست 2025کراچی: (سچ خبریں) پاکستان میں تفریحی دنیا میں ایک نیا اور دلچسپ

وزیر اعظم ’ڈیووس ان دی ڈیزرٹ‘ کانفرنس میں شرکت کیلئے آج سعودی عرب روانہ ہوں گے

?️ 24 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر آج

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے