?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) مسلم لیگ ن کے رہنماء اور وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان 2 سے 3 سال تک جیل سے باہر آتے نظر نہیں آرہے کیوں کہ بہت مقدمات ہیں۔
اے آر وائی نیوز سے منسلک صحافی نعیم اشرف بٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کا 2 سے 3 سال جیل سے باہر آنا نظر نہیں آرہا، کچھ کیسز میں سزا ہوچکی ہے ابھی کچھ میں ہوگی، اب عمران خان اپنے فلسفےکی وجہ سے کامیابی سے بہت دور جاچکے ہیں، عمران خان اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنےکی خواہش کی بجائے نوازشریف اور صدر زرداری کو مذاکرات کا پیغام دیں لیکن وہ ہر چیز کا ذمہ دار بھی ہمیں ٹھہراتے ہیں اور ساتھ یہ بھی کہتے ہیں آپ کے پاس اختیار نہیں، اختیار تو حکومت ہی کا ہے اور ان کو حکومت ہی سےبات کرنا ہوگی۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان میں صلاحیت ہے کہ وہ اپنے مخالف کو اپنی مخالفت میں تگڑا کردیتے ہیں، انہوں نے قاضی فائز عیسٰی کو اس انتہا تک پہنچادیا کہ پھر جو قاضی سے ہو سکتا تھا انہوں نے کیا، اسی طرح اسٹیبلشمنٹ کی لیڈرشپ کے خلاف جہاں تک عمران خان پہنچے اس کے بعد گنجائش تھوڑی رہ جاتی، اسٹیبلمشنٹ کا مؤقف واضح ہے اور فیلڈمارشل جنرل عاصم منیر بہت واضح سوچ سمجھ رکھتے ہیں کہ سیاسی مذاکرات سیاسی جماعتوں کے درمیان ہی ہونے چاہئیں اور وہ اس میں رکاوٹ بھی نہیں بلکہ انہوں نےکہا کہ ان کو ایسے مذاکرات پر خوشی ہوگی۔
اسی طرح پی ٹی آئی کے وکیل رہنماء فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کی ضمانت کا فی الحال امکان نہیں، پچھلے ہفتے کے بیانات نے معاملہ گڑبڑ کردیا، عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ آپریٹ کرنے والوں کو تھوڑی عقل بھی ہونی چاہیئے، ایکس اکاؤنٹ کے بیانات سے معاملہ گڑ بڑ ہو ا ہے، سیاسی جماعتوں سے بات کیے بغیر معاملہ آگے نہیں بڑھنا، سیاسی کیسز ہمیشہ مخالفین کو سزا دینے کیلئے بنائے جاتے ہیں لیکن عمران خان کی لیگل ٹیم سوئی ہوئی ہے۔


مشہور خبریں۔
عراق کے صوبہ صلاح الدین میں داعش کی نقل وحرکت میں اضافہ
?️ 31 جنوری 2021سچ خبریں:عراقی پارلیمنٹ ممبر نے اس ملک کے شمالی صوبے صلاح الدین
جنوری
یمن جنگ کے 3000 دن کیسے گذرے
?️ 26 جون 2023سچ خبریں: یمن میں 3000 روزہ جنگ نے ظاہر کیا کہ مضبوط
جون
اسٹار لنک یوکرینی فوج کی ریڑھ کی ہڈی ہے: ایلون مسک
?️ 10 مارچ 2025 سچ خبریں:معروف امریکی ارب پتی اور اسپیس ایکس کے مالک ایلون
مارچ
امید ہے عمران ریاض آئندہ چند روز میں بازیاب ہوجائیں گے، وکیل
?️ 27 جون 2023 لاہور: (سچ خبریں) لاپتا اینکر پرسن عمران ریاض کی بازیابی کے
جون
جس ملک کی عوام نے انتخابات کا نام تک نہیں سنا وہ ایرانی انتخابات پر تنقید کرتے ہیں!!!
?️ 19 جون 2021جدہ (سچ خبریں) ایران میں گذشتہ روز صدارتی انتخابات برگزار ہوئے جس میں
جون
وزیراعظم نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی
?️ 22 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے اسپیکر قومی اسمبلی
دسمبر
صیہونی تعلیمی نظام میں عرب طلبہ کے ساتھ امتازی سلوک
?️ 21 مئی 2025 سچ خبریں:صیہونی ریاست میں عرب طلبہ کو سرکاری اور مذہبی صہیونی
مئی
نیتن یاہو میں قتل و غارت کی پالیسی اپنانے کی ہمت نہیں / استقامتی محاذ پہلے سے زیادہ متحد ہے:عطوان
?️ 26 اپریل 2023سچ خبریں:ایک ممتاز عرب تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ آج استقامتی
اپریل