عمران خان کی 6، بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں عبوری ضمانت میں توسیع

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف 6 اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف ایک مقدمے میں عبوری ضمانتوں میں 28 جنوری تک توسیع کردی۔

ڈان نیوز کے مطابق اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ سیشن عدالت میں کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کی۔

دوران سماعت بشریٰ بی بی کے وکیل کی جانب سے آج حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی گئی تاہم سابق خاتون اول کی درخواست ضمانت پر فیصلہ نہ سنایا جاسکا جبکہ حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کردی گئی۔

عدالت میں جونئیر وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ عمران خان کے وکیل سلمان صفدر دوسرے کیس میں مصروفیات کے باعث پیش نہیں ہو سکتے۔

بعد ازاں عدالت نے بانی پی آئی اور بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کرتے ہوئے سماعت 28 جنوری تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ 17 دسمبر کو اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی 6 اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ایک ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت 7 جنوری تک ملتوی کی تھی۔

بانی پی ٹی آئی کے خلاف تھانہ ترنول میں 2، ایک ایک مقدمہ تھانہ رمنا، سیکریٹریٹ، کوہسار، اور تھانہ کراچی کمپنی میں درج ہے۔ عمران خان کے خلاف 3 مقدمات 9 مئی واقعات کے تناظر میں درج ہیں جبکہ ایک مقدمہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف احتجاج کے تناظر میں درج ہے۔

اس کے علاوہ سابق وزیر اعظم کے خلاف ایک مقدمہ اداروں کے خلاف تقریر اور ایک مقدمہ توشہ خانہ جعلی رسیدوں پر درج ہے جبکہ سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ جعلی رسیدیں جمع کرانے پر تھانہ کوہسار میں فوجداری کا مقدمہ درج ہے۔

مشہور خبریں۔

پاکستان تحریک انصاف لاہور جلسے میں اسمبلیاں تحلیل کرنے کی حتمی تاریخ دیں گی

?️ 14 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اپنی ’الیکشن کراؤ،

صیہونی فوج کے ہتھیار جرائم پیشہ گروہوں کے حامی

?️ 17 اکتوبر 2021سچ خبریں:ہاریٹز کے مطابق 2013 اور 2020 کے درمیان سینکڑوں ہتھیار اسرائیلی

قانون کے مطابق بیرون ملک کیے گئے جرم پر پاکستان میں بھی کارروائی ہو سکتی ہے، لاہور ہائیکورٹ

?️ 29 مارچ 2025لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ اگر کوئی شخص

کیا اب پلاسٹک بھی کھائی جا سکے گی؟

?️ 30 جولائی 2021واشنگٹن(سچ خبریں) کیا مستقبل میں پلاسٹک غذا کے طور پر استعمال ہوگی؟

پنجاب اور وفاق میں چوروں کی حکومت ہے یہ عمران خان کی ملاقات نہیں روک سکتے

?️ 23 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم

میئر کراچی الیکشن، سندھ ہائیکورٹ کا تمام منتخب نمائندوں کی شرکت یقینی بنانے کا حکم

?️ 9 جون 2023کراچی: (سچ خبریں) سندھ ہائیکورٹ نے حکومتِ سندھ کو پاکستان تحریک انصاف

امریکہ کو کہاں سے سبق لینا چاہیے تھا؟امریکی سنیٹر کی زبانی

?️ 15 مئی 2024سچ خبریں: امریکی سینیٹر کرس مورفی نے کہا کہ امریکہ کی کوئی

چین اور روس کا امریکی پوزیشننگ سسٹم کا مقابلہ کرنے کے لیے تعاون

?️ 19 دسمبر 2021سچ خبریں:چین اور روس امریکہ اور یورپی گلوبل پوزیشننگ سسٹم کا مقابلہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے