🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنما کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی سیکیورٹی کے لیے پنجاب پولیس کی تعیناتی کا فیصلہ موخر کر دیا گیا۔
میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ بنی گالا میں عمران خان کی رہائشگاہ کی طرف جانے والے راستوں پر اسلام آباد پولیس کی نفری تعیناتی کی گئی ہے جس کا مقصد پنجاب پولیس کی تعیناتی کو روکنا تھا۔
عمران خان کی رہائشگاہ کی سیکیورٹی پر مامور فرنٹیئر کور اور اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں کو ہٹا دیا گیا تھا جس کے بعد ان کی سیکیورٹی کے لیے پنجاب پولیس کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔تاہم اسلام آباد پولیس کی جانب سے قانونی اجازت کا جواز بنا کر ان کو روکنے کی کوشش کی گئی۔
انہوں نے کہا اس فیصلے سے صوبے اور وفاق کے درمیان ایک نیا بحران پیدا ہونے اور تصادم کا خدشہ ہے اس لیے فی الوقت پنجاب پولیس کی تعیناتی کا فیصلہ موخر کردیا گیا۔
جب کہ اس حوالے سے ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کی حدود میں کسی بھی دوسرے صوبے کی پولیس قانونی اجازت کے بغیر کام نہیں کرسکتی۔اسلام آباد پولیس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ضلعی انتظامیہ نے تاحال کسی بھی دوسرے صوبے سے پولیس نہیں مانگی۔ کسی بھی قانون شکنی کی صورت میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس قانونی اور عملی اقدام کرے گی۔ اسلام آباد پولیس نے مزید کہا کہ کسی بھی غیر قانونی اقدام یا پیش قدمی کی صورت میں ذمہ داروں کا واضح تعین کیا جائے گا،قانونی طور پر معاونت کے لیے طلب کی گئی نفری بھی قانون کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے احکامات پر عمل کرنے کی پابند ہے۔
مشہور خبریں۔
شمالی وزیرستان میں فائرنگ کا تبادلہ، لیفٹننٹ کرنل اور 5 جوان شہید، 6 خوارج ہلاک
🗓️ 5 اکتوبر 2024شمالی وزیرستان: (سچ خبریں) شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں سیکیورٹی
اکتوبر
2023 سے پہلے ہی لوگ ن لیگ چھوڑ جائیں گے: فواد چوہدری
🗓️ 7 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ
فروری
اسرائیل کے ہتھیاروں کے حامی غزہ کے جرائم میں حصہ لینا چھوڑ دیں: اردگان
🗓️ 7 جون 2024سچ خبریں: آنکارا میں ازبکستان کے صدر شوکت مرزیوئیف کے ساتھ ایک
جون
More than 70,000 homeless after deadly Lombok quake
🗓️ 1 ستمبر 2022Strech lining hemline above knee burgundy glossy silk complete hid zip little
ستمبر
اسپیکر قومی اسمبلی کا مذاکراتی کمیٹیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ
🗓️ 1 فروری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے حکومت
فروری
سعودی عرب میں جدید غلامی
🗓️ 7 جنوری 2023سچ خبریں:برطانوی اخبار ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ
جنوری
توشہ خانہ گاڑی ریفرنس:نواز شریف کی جانب سے بریت کی درخواست دائر، نوٹس جاری
🗓️ 7 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے
مئی
دنیا کو اس وقت ہر زمانے سے زیادہ امن کی ضرورت کیوں ہے؟
🗓️ 11 جنوری 2023سچ خبریں:دنیا کو اس وقت ہر زمانے سے زیادہ امن کی ضرورت
جنوری