?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو اپنے وکلا سے تنہائی میں ملاقات کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق عمران خان کی وکلا سے اکیلے میں ملاقات کرنے کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحٰق خان نے کی۔
وکیل شیر افضل مروت نے دوران سماعت دلائل دیے کہ جیل انتظامیہ کی جانب سے عمران خان کو وکلا سے اکیلے میں بات نہیں کرنے دی جاتی، وکلا سے ملاقات کے دوران دو جیل اہکار زبردستی موجود ہوتے ہیں، جیل انتظامیہ نئے پارٹی ممبران اور نو منتخب اراکین سے ملاقات کی اجازت نہیں دے رہی ہے۔
انہوں نے استدعا کی کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو بانی پی ٹی آئی کی وکلا سے اکیلے میں ملاقات کرانے کے احکامات جاری کیے جائیں، عدالت بانی پی ٹی آئی کو سیاسی معاونین سے ملاقات کرانے کے احکامات بھی جاری کرے۔
بعد ازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے جیل انتظامیہ کو جیل مینوئل کے مطابق عمران خان کو وکلا سے تنہاءی میں ملاقات کرنے کی اجازت دے دی۔
عدالتی حکم کے مطابق وکلا کی ملاقات کے دوران کوئی اہلکار کھڑا نہیں ہوگا ، وکلا کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے دوران کاغزات اور پینسل لے جانے کی بھی اجازت ہوگی۔
شیر افضل مروت کا مزید کہنا تھا کہ وکلا کے کاغزات اور دیگر چیزوں کو اسکین کرلیا جاتا ہے، اس موقع پر جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ریمارکس دیے کہ اس حوالے سے تحریری حکمنامہ جاری کردیں گے۔
عدالت نے کہا کہ جیل میں ملاقات سے متعلق ساری درخواستیں نمٹا رہے ہیں، آئندہ درخواست دائر نہ کریں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے درخواست میں سیاسی معاونین سے بھی ملاقات کرانے کی استدعا بھی منظور کرلی۔
بعد ازاں عدالت نے جیل انتظامیہ کو احکامات جاری کرتے ہوئے درخواستیں نمٹا دیں۔
مشہور خبریں۔
کفایت شعاری پالیسی پر عملدرآمد کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی
?️ 27 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے چند روز قبل اعلان
فروری
اثر و رسوخ کا مقابلہ کرنے کے لیے ایران اور روس کا حل
?️ 11 اکتوبر 2024سچ خبریں: مغربی ایشیا میں اسرائیلی حکومت کے نئے طرز عمل کو
اکتوبر
صہیونی فوج کا غزہ کے اسپتالوں پر بمباری سلسلہ جاری
?️ 28 اکتوبر 2023سچ خبریں:قابض حکومت کے حکام کی جانب سے غزہ کے اسپتالوں پر
اکتوبر
انسٹاگرام کی ’ایڈٹس‘ نامی ایڈیٹنگ ایپ متعارف
?️ 23 جنوری 2025سچ خبریں: سوشل میڈیا شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام کی جانب سے ’ایڈٹس‘
جنوری
جان نکال لیتے تو پروا نہ تھی لیکن تشدد کرنے والوں نے عزت پر ہاتھ ڈالا، اعظم سواتی
?️ 1 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی رہنما سینیٹر اعظم سواتی نے
نومبر
جنگ بندی کا معاہدہ اسرائیل کی توہین ہے: بن گویر
?️ 23 جنوری 2025سچ خبریں: اسرائیل کے داخلی سلامتی کے وزیر اٹمر بن گوبر نے
جنوری
سرکاری ملازم… واقعا قابلِ رحم مخلوق ہیں!
?️ 15 فروری 2021سچ خبریں: سو پیاز اور سو کوڑے! یہ محاورہ صورت حال پر
فروری
کشمیری عوام پر بھارتی مظالم اور پاک فوج کی جانب سے اظہار یکجہتی۔۔۔
?️ 10 اپریل 2021(سچ خبریں) پاک فوج نے ہمیشہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کی
اپریل