🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان بہت خوش قسمت ہیں انہیں ایک نالائق اپوزیشن ملی ہے، واقعی میں بہت زیادہ خطرناک ثابت ہوں گے۔ قوم اپوزیشن کی سوچوں سے واقف ہے، آپ اسمبلیوں میں آکر اپنی طاقت کا اظہار کریں۔
دارالحکومت اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ ساڑھے 3 سال میں ایک بھی بل پر اپوزیشن عمران خان کو شکست نہیں دے سکی، اپوزیشن شور ڈالتی تھی کہ استعفیٰ دے دیں گے، پھر اپوزیشن عدم اعتماد سے بھی بھاگ گئی۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ قوم اپوزیشن کی سوچوں سے واقف ہے، آپ اسمبلیوں میں آکر اپنی طاقت کا اظہار کریں، آپ نے سڑکوں کا انتخاب کیا، 23 مارچ کو بھی آکر دیکھ لیں، ڈیڑھ سال بھی خوار ہوں گے۔پی ڈی ایم سربراہ کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان نے کل غیر ذمہ دارانہ بات کی، فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان کو مکھی کی طرح نکال دیں گے، آپ اپنی طرف دیکھی، ہم عالم دین کا احترام کرتے ہیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کی خوش قسمتی ہے کہ نالائق اپوزیشن ملی ہے، عمران خان واقعی میں بہت زیادہ خطرناک ثابت ہوگا، عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے بہت اچھے تعلقات ہیں، دونوں ایک ہی جگہ اور ایک ہی پیج پر ہیں، عمران خان کو کوئی کنفیوژن نہیں ہے۔
وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ صدارتی نظام اور ایمرجنسی اب تک کابینہ میں نہیں آیا، صدارتی نظام اور ایمرجنسی پر تبصرہ نہیں کروں گا۔شیخ رشید نے یہ بھی بتایا کہا کہ 3 فروری کو وزیراعظم عمران خان چین جا رہے ہیں، وزیر اعظم کا دورہ چین کامیاب ثابت ہوگا، میں عمران خان کو ایک ایماندار آدمی سمجھتا ہوں، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل رپورٹ پر تفصیلی جواب دیا جائے گا۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ سانحہ مری پر بات چیت کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ مری واقعے پر ہمیں افسوس ہے، میں 2 راتیں وہاں رہا، جو کچھ ہوا گاڑی میں گیس کی وجہ سے ہوا، ہم اپنی غلطی مانتے ہیں، مشینیں وہاں کیوں کھڑی تھی کام ہونا چاہیے تھا، میں صبح 3 بجے تک کھڑا تھا، 700 گاڑیوں کو مری سے نکالا۔شیخ رشید نے کہا کہ راولپنڈی میں نالہ لئی کے ساتھ رنگ روڈ ماں بچہ اسپتال بنے گا، میں رنگ روڈ دیکھنے جاؤں گا، باتیں کرنا آسان کام کرنا مشکل ہے۔
مشہور خبریں۔
دنیا میں ترکی کی خارجہ پالیسی کے 8 چیلنجز
🗓️ 21 جنوری 2024سچ خبریں:اس مضمون کے پچھلے حصے میں ہم نے مغرب کے بعد
جنوری
سانپ بھی ماریں گےاور لاٹھی بھی نہیں ٹوٹنے دیں گے: شوکت ترین
🗓️ 26 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں)وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ ایک
جنوری
ٹرمپ امریکہ کے مفادات کے بجائے صرف اپنے مفادات دیکھتے ہیں: بولٹن
🗓️ 29 فروری 2024سچ خبریں:بولٹن نے العربیہ نیٹ ورک سے گفتگو میں اپنی رائے کا
فروری
ایران نے سکھایا صیہونی حکومت کو سخت سبق
🗓️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونیوں کے ہاتھوں شہید اسماعیل ھنیہ اور شہید سید حسن
اکتوبر
کیا اسرائیل نے غزہ جنگ کا ایک بھی مقصد حاصل کیا ہے؟صیہونی میڈیا
🗓️ 20 اپریل 2024سچ خبریں: عبرانی ذرائع نے اسرائیلی حکام کی جنگ کے اہداف کو
اپریل
میں نے استعفیٰ اپنی مرضی سے دیا:فردوس عاشق
🗓️ 7 اگست 2021لاہور(سچ خبریں)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی سابق معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق
اگست
ہم عدم اعتماد کا مقابلہ آئینی طریقےسے کریں گے:شاہ محمود قریشی
🗓️ 21 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ او
مارچ
توہین عدالت کیس میں عمران خان نے جواب جمع کرادیا
🗓️ 31 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی
اکتوبر