عمران خان کو اڈیالہ جیل میں حاصل سہولیات کے بارے میں رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل راولپنڈی میں حاصل سہولیات کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا دی گئی۔

جیل سپرنٹنڈنٹ کی جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو جیل کے ایک علیحدہ کمپاؤنڈ میں رکھا گیا ہے جو 7 سیلز پر مشتمل ہے اور جس میں 35 قیدیوں کے رہنے کی گنجائش موجود ہے، کمپاؤنڈ کے سامنے 57 فٹ لمبی اور 14 فٹ چوڑی راہداری بھی موجود ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کے لیے 35 بائی 37 فٹ کا لان مختص کیا گیا ہے جہاں وہ چہل قدمی کے علاوہ اخبارات اور کتابوں کا مطالعہ کرتے ہیں، مزید برآں انہیں ورزش کے لیے سائیکلنگ مشین اور جم کا سامان بھی فراہم کیا گیا ہے۔

جیل سپرنٹنڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے ناشتے میں کھجور، اخروٹ، شہد، کافی، دلیہ، لسی اور چیا سیڈز شامل ہوتے ہیں، جبکہ مسمی اور انار کا تازہ جوس بھی ان کی غذا کا حصہ ہے۔ دوپہر کے کھانے میں دیسی مرغی، مٹن، سلاد، اچار، آلو چپس، فرائی انڈہ اور مکس دال فراہم کی جاتی ہے، شام کی غذا میں بادام، کشمش، ناریل پاؤڈر، کھجور، کیلا اور سیب کا شیک دیا جاتا ہے۔

رپورٹ میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں تمام بنیادی اور اضافی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

مشہور خبریں۔

اردگان نے اسرائیلی جبر کے خلاف اسپین کے موقف کو سراہا

?️ 14 جون 2024سچ خبریں: ترک صدر رجب طیب اردگان نے میڈرڈ میں ترک ہسپانوی اقتصادی

کورونا کا سب سے بڑا وار، مزید 201 افراد انتقال کر گئے

?️ 28 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کا اب

صدر پاکستان سے سعودی وفد کی ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

?️ 10 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر پاکستان آصف علی زرداری نے سعودی وفد

عمران خان کو جیل کے اندھیرے کمرے میں رکھا گیا ہے، کوئی سہولت نہیں دی جارہی، وکیل نعیم پنجوتھا کا دعویٰ

?️ 7 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کے

شام میں امریکہ، اسرائیل اور ترکی کی سازش ناکام 

?️ 2 دسمبر 2024سچ خبریں: عبدالباری عطوان، علاقائی اخبار رائی الیوم کے ایڈیٹر اور ممتاز

وزیراعظم نے پارٹی کو انتخابات میں بھرپور تیاری کیساتھ میدان میں اترنے کی ہدایت کر دی

?️ 22 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات

کیا جدہ مذاکرات سے سوڈان کا بحران حل ہو جائے گا؟

?️ 17 مئی 2023سچ خبریں:اگرچہ سوڈان کے بحران کے آغاز کو ایک مہینہ گزر چکا

فی الحال جنگجوؤں کو یوکرین بھیجنا صحیح طریقہ نہیں ہے: انگلینڈ

?️ 3 فروری 2023سچ خبریں:برطانوی وزیر دفاع بن والیس نے کہا کہ ملکی حکومت نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے