🗓️
سرگودھا: (سچ خبریں) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمر ایوب نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا ملٹری ٹرائل نہیں ہو گا۔
9 مئی واقعات میں سرگودھا کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا پی ٹی آئی کے جن رہنماؤں کے فوجی ٹرائل ہو رہے ہیں وہ سیاسی قیدی ہیں، بانی پی ٹی آئی کا فوجی ٹرائل نہیں ہو گا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنے بیان میں کہا تھا عمران خان کا ملٹری ٹرائل ہوا تو سب کے سامنے ہو گا، بانی پی ٹی آئی کے ملٹری ٹرائل کے لیے فوج کو کسی سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے۔
اختر مینگل کے قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے سے متعلق سوال پر پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا اختر مینگل سے کہا ہے کہ وہ اپنا استعفیٰ واپس لے لیں، بلوچستان آگ میں جل رہا ہے لیکن کسی کو فکر نہیں۔
ان کا کہنا تھا بجلی سستی کرنے کا اعلان کر کے اگلے دن ہی بجلی منہگی کردی گئی، فارم 47 کی حکومت منہگائی کنٹرول کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔
عمر ایوب کا کہنا تھا اگر 9 مئی کے ثبوت ہیں تو سامنے لائے جائیں، اپوزیشن جماعت ملک اور جمہوریت کی بقا کی جدو جہد کررہی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں عمر ایوب کا کہنا تھا چینی اور گندم اسکینڈل میں محسن نقوی براہ راست ملوث ہیں، گندم اسکینڈل کی انکوائری ایف آئی اے کر رہی ہے جو محسن نقوی کے ماتحت ہے۔
مشہور خبریں۔
وزیر اعظم نے زیتون کا در خت لگایا
🗓️ 15 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمراں خان نے خیبر پختونخوا کا دورہ
مارچ
رہائی کے بعد قسام کے جنگجوؤں کی تعریف کرتے ہوئے اسرائیلی قیدی کا پیغام
🗓️ 3 فروری 2025سچ خبریں: انہوں نے قسام مجاہدین کے نام ایک پیغام میں لکھا
فروری
انٹرا پارٹی انتخابات، انتخابی نشان واپسی کیس: پی ٹی آئی وکلا کی ’کاہلی‘ پر عدالت کا اظہار برہمی
🗓️ 9 جنوری 2024پشاور: (سچ خبریں) پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات
جنوری
مصر کا شام کے خلاف صیہونی جارحیت پر عالمی برادری سے مطالبہ
🗓️ 11 دسمبر 2024سچ خبریں:مصر کے وزیر خارجہ نے شام کے خلاف صیہونی حکومت کی
دسمبر
صالح العروری شہادت کیسے ہوئی؟
🗓️ 3 جنوری 2024سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ نے
جنوری
ایلان ماسک نے ٹرمپ کی ٹویٹر پر واپسی سے اتفاق کیا
🗓️ 11 مئی 2022سچ خبریں: سوشل نیٹ ورک ٹوئٹر کے نئے مالک ایلان ماسک نے
مئی
برطانوی وزیر اعظم کی استعفیٰ سے بچنے کی کوشش
🗓️ 30 مئی 2022سچ خبریں:برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے پارٹی گیٹ اسکینڈلز کی تحقیقات
مئی
سعد رضوی کی رہائی نہیں ہوئی اس سنگین مقدمہ ہے
🗓️ 23 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی
اپریل