عمران خان نے پنجاب حکومت کا ان کیخلاف سنگین کیسز کی منظوری کا اقدام چیلنج کردیا

?️

لاہور: (سچ خبریں) سابق وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب حکومت کی جانب سے سنگین کیسز کی منظوری کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

میڈیا کے مطابق عمران خان نے لطیف کھوسہ کی وساطت سے درخواست دائر کی ہے، درخواست میں پنجاب حکومت ، انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب ، وزارت داخلہ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ عمران خان سابق وزیراعظم اور باعزت شہری ہیں، بانی پی ٹی آئی اس وقت مختلف کیسز میں اڈیالہ جیل میں قید ہیں، پنجاب حکومت نے عمران خان سمیت دیگر قیادت پر سنگین مقدمات درج کرنے کی منظوری دی، پنجاب کابینہ کا اقدام آئین کے آرٹیکل 10 کی خلاف ورزی ہے۔

درخواست میں سابق وزیر اعظم  نے استدعا کی کہ عدالت پنجاب حکومت کی جانب سے سنگین مقدمات کی منظوری کے اقدام کو کالعدم قرار دے۔

واضح رہے کہ 25 مئی کو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کابینہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سمیت پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے خلاف آرمی سمیت دیگر ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے پر مزید مقدمات کی منظوری دے دی تھی۔

صوبائی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ پنجاب کابینہ نے عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں پر ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز مہم میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزام میں قانونی کارروائی کی منظوری دی۔

انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم مسلسل ریاستی اداروں کے خلاف ایک بیانیہ بنارہے ہیں اور وہ مجیب الرحمٰن بننے کی کوشش کررہے ہیں، جب کہ اڈیالہ جیل میں ملاقات کرنے والے رہنما بھی ان کی پیروی کرتے ہیں لہذا پنجاب کابینہ نے ان کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے وزارت داخلہ بہت جلد ضروری اقدامات کرے گی۔ عمران خان سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں پر مزید مقدمات درج کرنے سے متعلق سوال پر انہوں نے جواب دیا کہ اس حوالے سے صوبائی وزارت داخلہ اقدامات کرے گی۔

مشہور خبریں۔

ڈونیٹسک پر یوکرین کے حملے میں متاثرین کی عجیب تعداد

?️ 19 مارچ 2023سچ خبریں:ڈونیٹسک عوامی جمہوریہ کے انسانی حقوق کے دفتر کی سربراہ داریا

نیجریہ کا برکس ممالک کے درمیان تجارت کو مضبوط بنانے اور ڈالر کے استعمال کو ترک کرنے پر زور 

?️ 6 جون 2025سچ خبریں: نیجریہ کی پارلیمانی نمائندہ نے برکس تجارتی اجلاس میں رکن

ٹرمپ کا ایران سے دھمکیوں کا ایک بار پھر دعویٰ

?️ 25 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکہ کے ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل نیٹ

یوٹیوبر مسٹر بیسٹ بھی امریکا میں ٹک ٹاک خریدنے کی دوڑ میں شامل

?️ 26 جنوری 2025سچ خبریں: سب سے بڑے یوٹیوبر، ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر

جی میل میں نیا فیچر

?️ 10 اگست 2023سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی ای میل کمپنی گوگل نے

فلسطین کے حامیوں کو مایوس کرنے سے دنیا میں افراتفری پھیلنے کا خطرہ

?️ 30 نومبر 2023سچ خبریں:ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے پیر کو کہا کہ غزہ

ایم کیو ایم پاکستان کا ’غیرشفاف‘ مردم شماری کے خلاف احتجاج کا اعلان

?️ 21 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ایم کیو ایم پاکستان نے اصرار کیا ہے

حکومتی شٹ ڈاؤن کے خاتمے کے بعد ٹرمپ: ہم ڈیموکریٹس کی بلیک میلنگ میں کبھی نہیں جھکیں گے

?️ 13 نومبر 2025سچ خبریں: وفاقی حکومت کی فنڈنگ ​​میں 30 جنوری تک توسیع کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے