?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے ریلوے اعظم سواتی نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپوزیشن کی چوری کو روکا ہوا،اپوزیشن کو ہر بل میں تحریک انصاف نے شکست دی، عمران خان عدم اعتماد کے تیار ہیں، عمران خان ہر دھرنے کے لیے تیار ہے۔
اسلام آباد میں نیوز کانفزنس کرتے ہوئے اعظم سواتی نے کہا کہ ریلوے کی بہتری کے لیے جنون کی حد تک کام کیا، ریلوے کے تمام ڈبے اور اسٹیشن پر برینڈنگ کریں گے، اشتہارات لگانے سے اربوں روپے کی آمدن ہوگی۔ جو 50 سال سے ریلوے خسارے میں تھی اسے منافع بخش بنائیں گے، آئندہ حکومت بھی تحریک انصاف بنائے گی، شانگلہ اور بٹ گرام میں لوگ عمران خان کو آئندہ الیکشن میں ووٹ دیں گے، نجی شعبے کو ریلوے کے ساتھ بزنس پارٹنر بنا رہے ہیں، ریلوے میں کرپشن کا خاتمہ کر رہے ہیں۔
اعظم سواتی کا کہنا تھاکہ پاکستان میں سب سے زیادہ کام کسی ادارے میں ہوا تو وہ ریلوے ہے، پوری ریلوے کی ٹیم کے جذبے شاندار ہیں، ریلوے کی ہر کوچ کو اشتہار لگانے کی جگہ دیں گے، ریلوے اسٹیشن کو بھی اشتہار کی جگہ دیں گے ۔
ان کا کہنا تھا کہ آج بھی ریلوے کا سکریپ چوری ہو رہا ہے، ریلوے کے سکرپٹ سے جان چھڑانا پڑے گی ، لاہور میں مصری شاہ کے کباڑ بازار میں ریلوے کا سکریپ بھرا پڑا ہے، ریلوے کی پولیس کو خودمختار بنایا ہے، اپوزیشن وسائل کی چوری اور ڈکیتی میں ملوث رہی ہے۔
وفاقی وزیر برائے ریلوے اعظم سواتی نے کہا ہے کہ عدم اعتماد پر اپوزیشن منہ کی کھائے گی۔ یہ کیسی اپوزیشن ہے جس کا سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر غائب ہو جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپوزیشن کی چوری کو روکا ہوا،اپوزیشن کو ہر بل میں تحریک انصاف نے شکست دی، عمران خان عدم اعتماد کے تیار ہیں، عمران خان ہر دھرنے کے لیے تیار ہے۔
اعظم سواتی نے دعویٰ کیا کہ عدم اعتماد پر اپوزیشن منہ کی کھائے گی۔ بلاول بھٹو نہیں ہے، ندیم افضل چن کی پارلیمنٹ میں کوئی حیثیت نہیں۔
مشہور خبریں۔
ہر دس منٹ میں ایک یمنی بچہ مررہا ہے:اقوام متحدہ کے سکریڑی جنرل
?️ 1 مارچ 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے آج یمن کی امداد کرنے
مارچ
اردن کے خلاف صیہونی حکومت کے سفارتی لٹریچر میں تندی
?️ 19 اپریل 2022سچ خبریں: مقبوضہ بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ پر تل آویو کے
اپریل
مذاکرات کی طرف واپسی صیہونی حکومت کے مفاد میں
?️ 10 مارچ 2025سچ خبریں: صیہونی ٹیلی ویژن چینل 14 کے مطابق بارایلان یونیورسٹی میں
مارچ
فلسطینوں کے قتل عام میں امریکہ کا کیا کردار ہے؟
?️ 7 اکتوبر 2023سچ خبریں: جہاد اسلامی تحریک کے سکریٹری جنرل نے مزاحمتی محور کے
اکتوبر
جرمنی نے کورونا وائرس کے مدنظر ملک میں نئے حفاظتی قوانین بناکر نافذ کردیئے
?️ 25 اپریل 2021برلن (سچ خبریں) جرمنی نے کورونا وائرس کے مدنظر ملک میں نئے
اپریل
راکھی ساونت نے قائم کیا سلمان خان کے ساتھ نیا رشتہ
?️ 25 فروری 2021 نئی دہلی {سچ خبریں} بالی ووڈ کے مشہور و معروف اور
فروری
ٹیکس نہ دینے کی صورت میں جیل جانا ہوگا
?️ 29 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ
جون
دہشتگردانہ حملے میں فوج کے 2 جوان شہید ہو گئے
?️ 30 اگست 2021باجوڑ(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پاک افغان بارڈر پرفوجی چوکی پر حملے
اگست