عمران خان نے اس لیے سب کچھ جلا کر راکھ کردیا کہ رسیدیں نہیں ہیں، احسن اقبال

🗓️

اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال نے القادر ٹرسٹ کیس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے ملک کی نجی و سرکاری تنصیبات اور املاک کو اس لیے جلا کر راکھ کردیا کہ ان کے پاس رسیدیں نہیں ہیں۔

نارووال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان کا دامن اگر اتنا ہی صاف تھا تو وہ جواب دیں کہ 2 اگست 2022 سے لے کر آج تک آپ نے فنانشل ٹائمز کے خلاف برطانیہ میں مقدمہ کیوں نہیں کیا، اس لیے کہ آپ کو معلوم ہے کہ برطانوی عدالت سے آپ کی بدعنوانی پر مہر تصدیق ہوگی۔

انہوں نے کہا ہے کہ پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض پر عائد جرمانے کے لیے معاملات طے کر کے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے القادر یونیورسٹی کے لیے 650 کنال اراضی حاصل کی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان ہمیشہ دوسروں سے رسیدیں فراہم کرنے کا کہتے رہتے ہیں لیکن جب اپنی باری آئی تو وہ ایسا کرنے میں ناکام رہے۔

انہوں نے کہا کہ جب آپ کی رسیدیں دینے کی باری آئی تو آپ رو رہے ہیں؟ جب آپ کی باری آئی تو آپ نے ہر چیز جلا دی کیونکہ آپ کے پاس رسیدیں اور کوئی جواب نہیں تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان تشدد اور لاقانونیت کے پیچھے چھپنا چاہتے ہیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان نے جناح ہاؤس، ایم ایم عالم کے تاریخی جہاز، ایمبولینس، تاریخی ریڈیو پاکستان پشاور، اور ملک کا ٹرانسپورٹ انفرااسٹرکچر سب کچھ اس لیے جلا کر راکھ کردیا کہ ان کے پاس رسیدیں نہیں ہیں۔

انہوں نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے پاکستان میں 60 ارب روپے کی چوری کی وہ پکڑی جاچکی ہے اور پھر آپ ڈھٹائی سے کہتے ہیں کہ اس ٹرانزیکشن کی منظوری کابینہ نے دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک ڈرٹی ڈیلر کے طور پر سامنے آئے ہیں جس نے اپنے فائدے کے لیے اپنی زمین کا فائدہ اور ہیرے جواہرات کے تحائف لینے کے لیے قوم کے 60 ارب روپے قومی خزانے میں لانے کے بجائے ایک پراپرٹی ٹائیکون کا جرمانہ حل کرنے کے لیے اس کے اکاؤنٹ میں جمع کروا دیے اور اس کو ذاتی فائدہ دیا۔

وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ عمران خان آپ نے بدترین کرپشن کی ہے جس کا جواب آپ کو دینا ہوگا اور آپ اپنے پسندیدہ چیف جسٹس کی چھتری کے نیچے چھپ نہیں سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان میں مسلسل جس انتشار کی بنیاد رکھی ہے آپ اس میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں پی ٹی آئی کارکنان کو ٹھنڈے دل اور دماغ سے سوچنے کی دعوت دیتا ہوں کہ عمران خان نے جب سے سیاست شروع کی ہے وہ کونسا تعمیری منصوبہ یا ریفارمز ہیں جو انہوں نے متعارف کرائی ہیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ میں گرفتار ہوگیا پھر مجھے نہیں پتا کیا ہوا، عمران خان صاحب، آپ پورے ایک ماہ سے منصوبہ بندی کر رہے تھے، آپ کی ذاتی نگرانی میں منصوبہ بندی ہو رہی تھی کہ اگر آپ گرفتار ہوں گے تو پی ٹی آئی کا ردِعمل کیا ہوگا۔

مشہور خبریں۔

ایران سے تیل خریدنے کی صورت میں قیمت 150 روپے ہو جائے گی

🗓️ 28 جولائی 2022لاہور: (سچ خبریں) سلیم مانڈی والا کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ

سعودی جارح اتحاد کے یمنی صوبے صعدہ میں حملہ؛ 2شہید،4 زخمی

🗓️ 5 اکتوبر 2021سچ خبریں:یمنی دارالحکومت کے ایک علاقے میں سعودی کرائے کے فوجیوں کے

عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کیلئے ایس او پیز طے، 3 فوکل پرسنز مقرر

🗓️ 30 مارچ 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) بانی تحریک انصاف عمران خان سے اڈیالہ جیل میں

شیکھر سمن کا  شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ کے ساتھ اظہار ہمدردی

🗓️ 10 اکتوبر 2021ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ اداکار شیکھر سمن نےشاہ رخ خان اور گوری

میئر کراچی الیکشن، سندھ ہائیکورٹ کا تمام منتخب نمائندوں کی شرکت یقینی بنانے کا حکم

🗓️ 9 جون 2023کراچی: (سچ خبریں) سندھ ہائیکورٹ نے حکومتِ سندھ کو پاکستان تحریک انصاف

کیا مشرق وسطیٰ کی صورتحال 7 اکتوبر سے پہلے جیسی ہو سکتی ہے؟ امریکی عہدیدار کی زبانی

🗓️ 18 نومبر 2023سچ خبریں: مشرق وسطیٰ کے امور کے لیے امریکی خصوصی ایلچی نے

جمہوری اداروں کا احترام کریں، فیک نیوز پر توجہ نہ دیں، آرمی چیف

🗓️ 8 اکتوبر 2022کاکول: (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نوجوان کیڈٹس

غزہ میں صیہونی حکومت کی 630ویں بٹالین کے دو کمانڈر موت

🗓️ 13 فروری 2024سچ خبریں:اسرائیلی حکومت کی فوج کے ترجمان نے آج منگل کی صبح

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے