عمران خان مقدمہ درج نہیں کروا سکتے تو پنجاب حکومت سے استعفیٰ دے کر گھر جائیں، قمر زمان کائرہ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر برائے کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ پنجاب میں اپنی ہی پارٹی کی انتظامیہ سے انصاف نہیں لے سکتے تو گھر چلے جائیں۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ اگر آپ اتنے بے بس ہیں کہ وزیر آباد واقعے پر مقدمہ درج نہیں کروا سکتے تو آپ کو پنجاب حکومت سے استعفیٰ دے کر گھر جانا چاہیے۔

انہوں نے فائرنگ کے واقعے کے لیے وفاقی حکومت اور فوجی افسران کو ذمہ دار ٹھہرانے اور وزیر اعظم، وزیر داخلہ اور ایک فوجی افسر کے استعفے کا مطالبہ کرنے پر عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ لانگ مارچ کے لیے سیکیورٹی فراہم کرنے کی ذمہ داری پنجاب حکومت کی تھی، اس لیے وفاقی حکام کو نہیں بلکہ پرویز الہٰی حکومت یا متعلقہ وزیر اور پولیس افسر کو استعفیٰ دینا چاہیے لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ جلسوں اور جلوسوں کے لیے فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنا مشکل تھا۔

انہوں نے کہا کہ اس واقعے میں عمران خان کی جانب سے جن تین افراد کا نام لیا گیا ہے ان کو صرف اس صورت میں ذمہ دار ٹھہرایا جا سکتا ہے جب پی ٹی آئی رہنما کے پاس اس بات کا پختہ ثبوت موجود ہو کہ فائرنگ ان کے کہنے پر کی گئی تھی، اگر عمران خان کے پاس ثبوت ہیں تو وہ اسے پولیس اور ججوں کے حوالے کریں۔

انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کے چیف جسٹس آف پاکستان سے وزیر آباد واقعے اور اینکر پرسن ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لیے فل کورٹ کمیشن بنانے کی درخواست کرنے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ عمران خان بھی حملے کی تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیں۔

پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں لانگ مارچ کی اجازت دینے کے حوالے سے پیپلز پارٹی رہنما نے کہا کہ وفاقی حکومت کو اس وقت تک کوئی اعتراض نہیں جب تک یہ تقریب عدالت کے قائم کردہ دائرہ کار کے اندر رہ کر منعقد کی جائے اور تحریک انصاف کو وفاقی دارالحکومت کی سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کرنے اور شہریوں کو تنگ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

حکمراں اتحاد کی قیادت کی جانب سے عمران خان کی عیادت کے بارے میں سوال پر قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ایسا کرنے پر غور کیا ہے لیکن جن پر قتل کی کوشش کا الزام لگایا جا رہا ہے، وہ ممکنہ بدسلوکی کے خدشات کی وجہ سے ملزم کے گھر جانے سے گریزاں ہوں گے۔

مشہور خبریں۔

سندھ: سکرنڈ میں رینجرز کی کارروائی میں جرائم پیشہ افراد ہلاک، متعدد اہلکار زخمی

?️ 29 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) صوبہ سندھ میں بے نظیر آباد تعلقہ میں واقع

ایران کے ساتھ بہت اچھے مذاکرات رہے ہیں: ٹرمپ

?️ 26 مئی 2025 سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے بات چیت

پاکستان میں کورونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال

?️ 4 جولائی 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) عید الاضحیٰ سے چند دن قبل ہی پاکستان میں

صیہونی حکومت نےحماس کے سامنے قدم پیچھے کھینچے

?️ 18 دسمبر 2023سچ خبریں:صیہونی نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن نیٹ ورک نےاعلان کیا ہے

ایران کےساتھ سفارت کاری بہترین آپشن ہے:امریکہ

?️ 14 دسمبر 2021سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ ایران کے ساتھ سفارت

امریکہ اپنے مخالفین کے خلاف ٹیکنالوجی کا غلط استعمال کررہا ہے: روس

?️ 16 مارچ 2021ماسکو (سچ خبریں) روس نے امریکہ پر شدید الزامات عائد کرتے ہوئے

امریکہ کے لیے یمن میں زمینی حملے کی مشکلات

?️ 25 اپریل 2025سچ خبریں: امریکہ کے یمن کے مختلف علاقوں پر فضائی حملے اور گزشتہ

ایف 8 کچہری میں عمران خان پر قاتلانہ حملے کی ’100 فیصد مصدقہ معلومات‘ تھیں، فواد چوہدری

?️ 17 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے دعویٰ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے