عمران خان سے پرویز الہیٰ کی ملاقات کی اندرونی کہانی

?️

لاہور: (سچ خبریں) چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے ملاقات کی ہے۔پرویز الہیٰ نے اسمبلی تحلیل معاملے کو سیاسی صورتحال میں موثر طریقے کے ساتھ جوڑنے کا مشورہ دیا۔

پرویز الہیٰ نے کہا کہ اسمبلیوں سے استعفوں کا فیصلہ عمران خان کا ہے،جس کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔اسمبلیاں تحلیل، مستعفی ہونے پر ملک کو عام انتخابات کی طرف جانا چاہئیے۔

انہوں نے مشورہ دیا کہ پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے سے قبل پی ڈی ایم کو آئینی آپشنز استعمال کرنے دیں۔پی ڈی ایم کے پاس پنجاب میں عدم اعتماد کے لیے مطلوبہ ارکان نہیں۔عمران خان سے ملاقات کے بعد پرویز الہیٰ روانہ ہو گئے۔عمران خان اور پرویز الہیٰ کی ملاقات 30 منٹ تک جاری رہی۔جبکہ صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل اور موجودہ سیاسی صورتحال پر مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی کی قیادت سے دوبارہ رابطہ کیا ہے۔

پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کیلئے لیگی رہنماؤں اور آصف زرداری کو ٹاسک دے دیا گیا۔ آصف زرداری اور لیگی رہنما پی ٹی آئی کے ناراض ارکان سے رابطہ کریں گے،جبکہ اعتماد کے ووٹ کیلئے بھی پی ٹی آئی کے ناراض ارکان سے مشاورت کریں گے۔ مسلم لیگ ن،پیپلز پارٹی نے عمران خان اور وزیر اعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے دمیان ہونے والی ملاقات کے نتیجے کا انتظار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مسلم لیگ ن اورپیپلز پارٹی نے تحریک عدم اعتماد اور اعتماد کا ووٹ لینے کیلئے اقدامات کرنے تھے۔۔دوسری جانب اسمبلیوں کی تحلیل کے حوالے سے پی ٹی آئی اعلٰی سطح کمیٹی نے سفارشات تیار کر لیں۔ کمیٹی ارکان نے 20 دسمبر تک اسمبلیوں تحلیل کرنے کی سفارش کر دی ہے۔پنجاب کے کچھ ارکان نے فوری اسمبلیاں تحلیل نہ کرنے کا مشورہ دے دیا جبکہ بعض ارکان نے رائے دی کہ متعدد حکومتی منصوبے تکمیل کے آخر مراحل میں ہیں،کمیٹی سفارشات پر بورڈ اجلاسوں کے بعد تاریخ کا فیصلہ عمران خان کریں گے۔

مشہور خبریں۔

وزیراعظم نے پیٹرولیم کی مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے پر روک لگا دی

?️ 31 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں

ٹرمپ پرحملے کی وجوہات 

?️ 19 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکہ کے سابق صدر اور اس ملک کے صدارتی انتخابات میں

نیتن یاہو کی بیوی حکومت چلا رہی ہے:سابق صیہونی وزیر

?️ 11 جنوری 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے سابق وزیر نے اعلان کیا کہ بنیامین نیتن

پچھلے 24 گھنٹوں میں یمن کے الحدیدہ صوبے میں سعودی اتحاد کی 243 بار جنگ بندی کی خلاف ورزی

?️ 4 فروری 2021سچ خبریں:سعودی اتحاد نے یمن کے صوبہ الحدیدہ صوبے میں گذشتہ چوبیس

سویڈن کے خلاف عالم اسلام کے تعزیری اقدامات

?️ 24 جولائی 2023سچ خبریں:سالوان مومیکا کی طرف سے سویڈش پولیس کے مکمل تعاون اور

اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود کے معاملے پر محتاط رہنے کی توقع

?️ 5 جون 2024کراچی: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 10

پی ایس ایل کا پہلا میچ دفاعی چیمپیئن اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بیچ

?️ 20 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} آج وہ دن ہے جس دن شروع ہوگا

شام کے ساتھ ملکوں کے تعلقات معمول پر لانے پر امریکہ چراغپا

?️ 18 مئی 2023سچ خبریں:بدھ کو امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے شام کی عرب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے