?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ میں نے اور پی ٹی آئی کی لیڈر شپ نے فیصلہ کیا ہے کہ پیر کی رات سیلاب متاثرین کے لیے فنڈز اکٹھا کرنے کے لیے انٹرنیشنل ٹیلی تھون کریں گے۔
جبکہ عمران ٹائیگرز کو امدادی کاموں کے لیے رضاکارانہ طور پر متحرک کیا جائے گا۔عمران خان نے مزید کہا کہ ثانیہ نشتر کے ماتحت ایک کمیٹی قائم کی جائے گی جو ضرورتوں کی بنیاد پر فنڈز مختص کرنے کی شناخت اور ان کو مربوط کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ میں واضح کر دوں کہ حقیقی آزادی کے لیے ہماری تحریک سیلاب کے امدادی کاموں کے ساتھ ساتھ جاری رہے گی۔اس سے قبل پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سیلاب سے متعلق امدادی سرگرمیوں کے لیے فنڈز اکٹھا کرنے کے لیے ٹیلی تھون کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس متعلق تفصیلات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
پی ٹی آئی سوشل میڈیا ہیڈ ارسلان خالد کے مطابق چئیرمین عمران خان کل لائیو ٹیلی تھون کے ذریعے سیلاب زدگان کی امداد کے لیے فنڈ ریزنگ کریں گے۔ خیبر پختونخوا اور پنجاب میں پی ٹی آئی حکومتیں جبکہ سندھ اور بلوچستان میں ایک معتبر میکینزم کے تحت ان فنڈز کو استعمال کیا جائے گا۔
جب کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق مون سون بارشوں کے ابتدائی سپیل نے صوبہ بلوچستان کو سب سے زیادہ متاثر کیا جبکہ حالیہ بارشوں نے جنوبی پنجاب اور سندھ میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے،سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور چھتیں گرنے سمیت دیگر واقعات میں اب تک ملک بھر میں 340 بچوں اور 211 خواتین سمیت 1003جاں بحق ہو چکے ہیں۔
خیبر پختونخوا ہ میں بارش اور سیلاب سے 122کلومیٹر سڑک، 17پل ، 126897گھر وں کو نقصان پہنچا جبکہ 2742مویشیوں کو نقصان پہنچا۔صوبہ خیبرپختونخوا ہ کے اضلاع ایبٹ آباد، باجوڑ، بونیر، ڈیرہ اسماعیل خان، ہنگو، ہری پوری، کرک، خیبر، کرم ، لوئر ، چترال، مردان، نوشہرہ، اپردیر، اپرکوہستان اور اپرچترال بارش اور سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔ پنجاب میں 184جاں بحق ، 233زخمی ہوئے، صوبہ پنجاب میں بارش اور سیلاب سے 237کلومیٹر سڑک، شاہراہیں، 18پل ، 260دکانیں اور 264106گھر مکمل تباہ یا جزوی طور پر متاثر ہوئے۔صوبے کی302797مویشیوں بھی سیلاب سے متاثر ہوئے۔


مشہور خبریں۔
یورپ روس کے ساتھ جنگ کی تلاش میں
?️ 1 جولائی 2024سچ خبریں: ہنگری کے وزیراعظم کا کہنا ہے کہ یورپی حکام روس
جولائی
جرمن انٹرنیشنل آپریشن ایجنسی GIZ پاکستان میں کیا کر رہی ہے؟
?️ 11 اگست 2025سچ خبریں: جرمن انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (GIZ) 1961 سے پاکستان میں سرگرم عمل
اگست
قطر کے وزیر خارجہ نے عمران خان سے ملاقات کی
?️ 10 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان سے قطر کے نائب وزیراعظم اور
ستمبر
وزیر اعظم کا ملک میں بجلی کے تعطل کا سخت نوٹس
?️ 23 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک میں بجلی
جنوری
یورپی بینک سائبر حملوں کی زد میں
?️ 11 فروری 2022سچ خبریں:یورپی مرکزی بینک ECBنے یورپی بینکوں کو خبردار کیا ہے کہ
فروری
یمنی مسلح افواج کے ہاتھوں امریکی بحری بیڑا بھاگنے پر مجبور
?️ 18 مارچ 2025 سچ خبریں:یمن کی انصار اللہ تحریک کے سربراہ سید عبدالملک بدرالدین
مارچ
سپریم کورٹ نے کل چیف الیکشن کمشنر کو طلب کر لیا
?️ 15 فروری 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ کے
فروری
ایران کے جوہری معاہدے کا لبنان کے مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں: شیخ نعیم قاسم
?️ 20 اگست 2022سچ خبریں: آج ہفتہ کو لبنان کی حزب اللہ کے ڈپٹی سیکرٹری
اگست