🗓️
راولپنڈی: (سچ خبریں) اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت ہوئی، استغاثہ کے گواہ کابینہ ڈویژن کے سیکشن افسر برائے توشہ خانہ بن یامین کے بیان پر وکلائے صفائی نے جرح مکمل کرلی۔
ڈان نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے کی۔
سماعت کے دوران بانی پی ٹی ائی کو خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا، بشریٰ بی بی بھی پیش ہوئیں۔
عدالت کے روبرو ڈپٹی سیکریٹری کیبنٹ ڈویژن محمد احد کا بیان بھی ریکارڈ کر لیا گیا، آئندہ سماعت پر محمد احد کے بیان پر وکلا صفائی جرح مکمل کریں گے۔
استغاثہ آئندہ سماعت پر مزید 4 گواہوں کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے عدالت میں پیش کرے گا۔
یاد رہے کہ 12 ستمبر 2024 کو توشہ خانہ ٹو کیس کی تحقیقات کے لیے ایف آئی اےکی 3 رکنی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دی گئی تھی۔
نیب ترامیم کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد احتساب عدالت نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو ریفرنس نیب سے ایف آئی اے کو منتقل کردیا تھا۔
قبل ازیں، عدالت نے توشہ خانہ ٹو ریفرنس کا ریکارڈ اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت کو منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔
13 جولائی کو نیب نے عمران خان اور ان کی اہلیہ کو عدت نکاح کیس میں ضمانت ملنے کے فوری بعد توشہ خانہ کے ایک نئے ریفرنس میں گرفتار کرلیا تھا۔
نیب کی انکوائری رپورٹ کے مطابق نیا کیس 7 گھڑیوں سمیت 10 قیمتی تحائف خلاف قانون پاس رکھنے اور بیچنے سے متعلق ہے۔
اڈیالہ جیل کی عدالت ملزمان عمران خان اور بشریٰ بی بی کی کیس سے بریت کی درخواستیں بھی مسترد کر چکی ہے۔
مشہور خبریں۔
یوکرین کے جوہری ہتھیار تیار کرنے کا خطرہ ہے: روسی وزیر دفاع
🗓️ 24 مئی 2022سچ خبریں: اجتماعی سلامتی معاہدہ تنظیم CSTO کے وزرائے دفاع سے خطاب
مئی
پاکستان کو اسلامی ریاست بنائیں گے
🗓️ 25 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے ڈیجیٹل میڈیا ڈیویلپمنٹ پروگرام
ستمبر
بھارتی فوج بچوں اور خواتین کو ہراساں کرکے مقبوضہ کشمیر میں دہشت پھیلا رہی ہے: نیشنل فرنٹ
🗓️ 23 اپریل 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر سے سامنے آنے والی اطلاعات سے یہ
اپریل
غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کی کمی
🗓️ 28 نومبر 2023سچ خبریں:رفح کراسنگ کے میڈیا ڈائریکٹر نے منگل کی صبح بتایا کہ
نومبر
افغانستان پر طالبان کا قبضہ، کیا دنیا بندوق کے زور پر قائم ہونے والی حکومت کو تسلم کرلے گی؟
🗓️ 30 جون 2021(سچ خبریں) افغانستان میں طالبان اور اگان فورسز کے مابین شدید لڑائی
جون
اقوام متحدہ میں صیہونی نمائندے کی یمنیوں کو دھمکی
🗓️ 31 دسمبر 2024سچ خبریں:اقوام متحدہ میں صیہونی حکومت کے نمائندے نے سلامتی کونسل کے
دسمبر
یوم القدس کے بارے میں سید حسن نصر اللہ کی اپیل
🗓️ 31 مارچ 2024سچ خبریں: حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے تمام مسلمانوں سے اپیل
مارچ
میں بہت جلد لندن جارہی ہوں:مریم نواز
🗓️ 4 اکتوبر 2022لاہور: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز
اکتوبر