عمران خان، بشریٰ بی بی کی عدم پیشی، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو توہین عدالت کا نوٹس

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی 6 مقدمات اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں دائر درخواست ضمانت پر سماعت کے دوران ویڈیو لنک پر درخواست گزاروں کی عدم پیشی پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔

میڈیا کے مطابق عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل جواب جمع کروائیں کہ ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کیوں نہ کی جائے۔

یاد رہے کہ آج اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی 6 مقدمات اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں دائر درخواست ضمانت پر سماعت کرتے ہوئے دونوں کی آن لائن حاضری لگوانے کی ہدایت کی تھی، حکم کی عدم تعمیل پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا گیا۔

کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا نے کی، پی ٹی آئی کے وکلا سردار مصروف خان، آمنہ علی ایڈووکیٹ اور دیگر عدالت پیش ہوئے۔

جج طاہر عباس سپرا نے پولیس کو ہدایت دی کہ جیل حکام سے بات کریں اور بانی پی ٹی آئی ، بشریٰ بی بی کی آن لائن حاضری لگوائیں۔

وکیل سردار مصروف خان نے دلائل دیے کہ آج حاضری لگوا لیں لیکن بحث اگلی سماعت پر کریں گے جس پر جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دیے کہ اگر آج حاضری ہوئی تو بحث بھی آج کرنی ہوگی۔

وکیل نے بتایا کہ بیرسٹر سلمان صفدر آج پیش نہیں ہوسکتے ہیں کیونکہ اڈیالہ جیل میں 9 مئی کے مقدمات کی آج سماعت ہے۔

جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ آج حاضری لگوا لیتے ہیں، اس کے بعد دیکھ لیتے ہیں۔

بعد ازاں عدالت نے ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری تک کیس کی سماعت میں وقفہ کردیا تھا تاہم عدالت کی بار بار ہدایت کے باوجود بھی بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری نہیں لگوائی گئی۔

اس کے بعد عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 11 مارچ تک ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ گزشتہ سماعت پر عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی ویڈیولنک حاضری کا حکم دیا تھا.

عدالت نے ہدایت دی تھی کہ سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل ملزمان کی ویڈیو لنک حاضری کو یقینی بنائیں، جس کے بعد عدالت نے سماعت 6 مارچ تک کے لیے ملتوی کردی۔

اس سے قبل ہونے والی سماعت میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی کی 6 مقدمات اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی ایک مقدمے میں درخواست ضمانت پر سماعت کے دوران پراسیکیوٹر اور تفتیشی افسر کی عدم پیشی پر جج نے اظہار برہمی کیا تھا۔

مشہور خبریں۔

امریکہ میں فائرنگ سے 6 افراد زخمی

?️ 17 اگست 2022سچ خبریں:    امریکی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ ٹینیسی کے

امریکن یونیورسٹی Yale کے طلباء کا غزہ کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی

?️ 21 مئی 2024سچ خبریں: امریکن ییل یونیورسٹی کے طلباء غزہ کے عوام کے ساتھ

فلسطینی مجاہدین کا صیہونیوں کے لیے اہم پیغام

?️ 15 مئی 2021سچ خبریں:فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی فوجی شاخ کے ترجمان نے

بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں کشمیری خواتین کی بے حرمتی کا ہولناک واقعہ

?️ 22 اپریل 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارتی فوجیوں کی طرف سے ڈھائے جانے والے مظالم

سعودی اتحاد اور انصاراللہ کے درمیان لاشوں کا تبادلہ

?️ 22 جون 2023سچ خبریں:خبر رساں ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ یمن کی انصار

اسلام کے خلاف مغربی ثقافتی زوال

?️ 28 جنوری 2023سچ خبریں:قرآن پاک کی بے حرمتی سمیت مغرب میں نفرت پر مبنی

مغربی ایشیا میں بڑھتی ہوئی کشیدگی 

?️ 11 جنوری 2024سچ خبریں:پولیٹیکو نے جمعرات کی صبح امریکی حکام کے حوالے سے لکھا

جنوبی افغانستان میں زلزلے سے 280 افراد ہلاک اور 500 زخمی

?️ 22 جون 2022سچ خبریں:    صوبہ پکتیکا کے مقامی ذرائع نے بتایا کہ صوبے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے