?️
لوئر دیر (سچ خبریں ) وزیراعظم نے کہا ہے کہ ’’ابھی جنرل باجوہ سے بات ہو رہی تھی کہ تو انہوں نے کہا کہ عمران دیکھیں فضل الرحمان کو ڈیزل نہ کہنا ‘‘، عمران خان نے آرمی چیف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’’جنرل باوجوہ میں تو نہیں کہہ رہا لیکن عوام نے اس کا نام ڈیزل رکھ دیا ہے ‘‘۔
وزیراعظم عمران خان نے لوئر دیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے شعور، جنون کو سلام پیش کرتا ہوں، شاندار استقبال کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں، جھکنے والے شخص کی کوئی عزت نہیں کرتا، ابھی جنرل باجوہ سے بات ہو رہی تھی، جنرل باجوہ نے کہا فضل الرحمان کو ڈیزل نہ کہیں، آرمی چیف سے کہا عوام نے ان کا نام ڈیزل رکھا ہے۔
عمران خان کا لوئر دیر میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہناتھا کہ نوازشریف اقتدارمیں تھاتوبار،بارمودی نے پاک فوج پرالزامات لگائے، ایک باربھی نوازشریف نے بھارتی الزامات کی مذمت نہیں کی ، نوازشریف نے دفترخارجہ کوبھی مذمت کرنے سے روکاہوا تھا،جس سربراہ کاپیسہ بیرون ملک ہووہ آزادخارجہ پالیسی نہیں بناسکتا، میں نہ کبھی جھکا اورنہ عوام کوجھکنے دوں گا.
عمران خان کا کہناتھا کہ ابھی ڈیزل نے ایک پریس کانفرنس کی، ڈیزل نے کہا جب اقتدار میں آئیں گے تو فوج کو ٹھیک کریں گے، پاکستان اگر بچا ہواہے تو اصل وجہ ہمارے پاس مضبوط فوج ہے ، مسلم ممالک میں کتنا بڑا عذاب آیا ہواہے ،لیبیا ،عراق، افغانستان اور شام کا حال سب کے سامنے ہے، دشمن پاکستان کو توڑ نہیں سکے، اس کی وجہ ہماری طاقتور فوج ہے۔
وزیراعظم کا کہناتھا کہ ڈٰیزل کہتاہے کہ ہم ادارے ٹھیک کریں گے، یہ فون کر کے ججز سے فیصلے کراوتے تھے، جھوٹا آدمی بھگوڑا بن کر لندن بیٹھا ہواہے ،وہ بھگوڑا اور جھوٹا بھی ہے، کیا یہ زرداری فوج کو ٹھیک کرے گا؟ کیا یہ ڈاکووں کا گلدستہ ملک ٹھیک کرے گا؟


مشہور خبریں۔
ایران کے خلاف امریکہ کی آنلائن جنگ
?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:برطانیہ میں ہونے والے ایک نئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے
اکتوبر
ضمنی الیکشن میں کامیابی پر مریم نواز اور انکی پوری ٹیم مبارکباد کی حقدار ہے۔ خواجہ آصف
?️ 1 جون 2025سمبڑیال (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف کہتے ہیں کہ ضمنی الیکشن
جون
غزہ میں مزاحمتی کاروائیوں کا اثر
?️ 22 اپریل 2025 سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی گروہوں، خصوصاً کتائب القسام کی جانب سے غزہ
اپریل
الکاظمی کردستان میں صہیونیوں کی موجودگی کا جواب دیں: عراقی رکن پارلیمنٹ
?️ 16 مارچ 2022سچ خبریں:عراقی پارلیمنٹ کے رکن نےاس بات پرزور دیتے ہوئے کہ کردستان
مارچ
افغانستان میں لڑکیوں کے اسکول دوبارہ کھولنے کی امید
?️ 5 اگست 2022سچ خبریں: طالبان کے ایک سینئر رکن انس حقانی نے افغانستان
اگست
جامعہ الازہر نے عرب اور اسلامی ممالک سے فلسطین کی حمایت کا مطالبہ کیا
?️ 31 اکتوبر 2023سچ خبریں:مصر کی جامعہ الازہر جس نے غزہ کی پٹی میں غاصب
اکتوبر
شہباز گل پر انڈے، سیاہی پھینکنے کامعاملہ، ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع
?️ 19 مارچ 2021لاہور(سچ خبریں)لاہور کی مقامی عدالت نے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی
مارچ
پنٹاگون کا اپنے سب سے بڑے دشمنوں کا اعلان
?️ 17 جولائی 2021سچ خبریں:امریکی وزارت جنگ نے اپنے سب سے بڑے اور خطرناک دشمنوں
جولائی