علی امین گنڈا پور کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ڈیڑھ گھنٹے طویل ملاقات

🗓️

راولپنڈی: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان سے ڈیڑھ گھنٹے طویل ملاقات کی جس میں 24 نومبر کے احتجاج سے متعلق گفتگو کی گئی۔

ڈان نیوز کے مطابق علی امین گنڈاپور سرکاری پروٹوکول میں اڈیالہ جیل پہنچے، جہاں انہوں نے عمران خان سے ملاقات کی، یہ ملاقات تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک جاری ہی، ملاقات اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں ہوئی۔

ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی سے ہونے والی ملاقات کے دوران 24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی جب کہ ملاقات میں اپیکس کمیٹی اجلاس کے حوالے سے بھی بات کی گئی۔

عمران خان سے ملاقات کے بعد علی امین گنڈا پور اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا کے ساتھ گفتگو کیے بغیر ہی روانہ ہوگئے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے 24 نومبر کو احتجاج کی کال دے رکھی ہے، سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے واضح کیا تھا کہ احتجاج میں رہنماؤں کی کارکردگی کی بنیاد پر اگلے عام انتخابات میں پارٹی ٹکٹ دیا جائے گا۔

بشریٰ بی بی نے پارٹی رہنماؤں پر زور دیا تھا کہ وہ احتجاج کے دوران گرفتاریوں سے بچیں جبکہ احتجاج کے لیے مؤثر تحریک اور وفاداری کی بنیاد پر ہی پی ٹی آئی میں ان کے مسقبل کا فیصلہ ہوگا۔

گزشتہ روز نے عمران خان نے اڈیالہ جیل سے اپنی بہن علیمہ خان کے ذریعے دیے گئے پیغام میں کہا کہ 24 نومبر کو صرف پی ٹی آئی نہیں پورا پاکستان باہر نکلے۔

ادھر، اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے، جس کے تحت کسی بھی قسم کے مذہبی، سیاسی اجتماع پر پابندی ہوگی۔

مشہور خبریں۔

دسمبر میں ہی اسمبلیاں تحلیل کریں گے، عمران خان

🗓️ 11 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) چوہدری پرویز الہٰی کا اتحادی ہونا اور وزیر اعلیٰ

آج سے ملک بھر میں عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات منارہے ہیں، عبدالقادر پٹیل

🗓️ 25 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے

اقوام متحدہ میں اسرائیل مخالف 6 قرارداد کی منظوری

🗓️ 10 نومبر 2021سچ خبریں : اسی دوران جب صیہونی حکومت فلسطینی عوام کے خلاف اپنی جارحیت

متحدہ عرب امارات کی مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ خیانت

🗓️ 16 مئی 2021سچ خبریں:عبرانی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ ایک اماراتی عہدیدار

امریکی گورننگ باڈی کی تل ابیب سے وابستگی کا انکشاف

🗓️ 30 جون 2024سچ خبریں: امریکی حکمراں ادارے کے پاس صیہونی حکومت کی لابی کے

ٹرین حادثے میں مرنے والوں کی تعداد 65 ہو گئی

🗓️ 8 جون 2021سندھ (سچ خبریں) سندھ کے ضلع گھوٹکی کے شہر ڈہرکی کے قریب

اقوام متحدہ نے میانمار کی باغی فوج کے خلاف بڑا قدم اٹھالیا

🗓️ 19 جون 2021جنیوا (سچ خبریں) اقوام متحدہ نے میانمار کی باغی فوج کے خلاف

اقتدار چاہئے ہوتا تو اہم ترین وزارتوں کو نہ چھوڑتا

🗓️ 15 جنوری 2024واہ کینٹ: (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر چو ہدی نثار علی خان نے کہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے