🗓️
پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے طلبہ کے لیے وزیر اعلیٰ علی امین خان گنڈاپور نے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے صوبے کے طلبہ کو مفت لیپ ٹاپ دینے کا اعلان کر دیا۔
ڈان نیوز کے مطابق ایک بیان میں علی امین خان گنڈاپور کا کہنا تھا کہ پنجاب میں جتنے فیصد طلبہ کو لیپ ٹاپ دیے جا رہے ہیں ہم بھی اتنے فیصد دیں گے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز حکومت خیبر پختونخوا کی طرز پر اپنے شہریوں کو مفت صحت کارڈ دے۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ ہم نے اپنی پوری آبادی کو صحت کارڈ پلس دیا، اب لائف انشورنس کی سہولت دے رہے ہیں، حکومت پنجاب بھی اپنی پوری آبادی کو یہ سہولیات دے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے مشکل حالات کے باوجود اپنی آمدن میں 55 فیصد اضافہ کیا، پنجاب بھی اپنی آمدن 12 فیصد سے 55 فیصد تک بڑھائے۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ حکومت خیبر پختونخوا کے پاس خزانے میں 176 ارب روپے کا سرپلس پڑا ہے، خیبر پختونخوا واحد صوبہ ہے جس نے آئی ایم ایف کا ٹارگٹ حاصل کیا ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ پنجاب کو آئی ایم ایف کی طرف سے 300 ارب روپے سرپلس کا ہدف دیا گیا تھا، حکومت پنجاب نے الٹا 146 ارب روپے کا خسارہ کیا۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہم 4 ہزار مستحق بچیوں کی شادیاں کروا رہے ہیں، 2 لاکھ روپے دے رہے ہیں۔
وزیراعلی خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ چیلنج کرتا ہوں کہ پنجاب کی کارکردگی ہماری ایک فیصد کارکردگی کے برابر بھی نہیں۔
مشہور خبریں۔
غزہ جنگ میں اب تک کتنے اسرائیلی فوجی معذور ہو چکے ہیں؟
🗓️ 25 نومبر 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت نے ایک رپورٹ میں اعتراف کیا ہے کہ
نومبر
واٹس ایپ کا صارفین کے لئے اہم فیچر متعارف کروانے کا فیصلہ
🗓️ 14 ستمبر 2021سلیکان ویلی(سچ خبریں) پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی مقبول ایپلیکیشن
ستمبر
عالمی معیشت پر یوکرین جنگ کے اثرات
🗓️ 27 ستمبر 2022سچ خبریں:اقتصادی تعاون اور ترقی کی تنظیم او ای سی ڈی نے
ستمبر
سعودی عرب میں خاشقجی کے انداز میں یمنی نوجوان کا قتل
🗓️ 19 نومبر 2022سچ خبریں:سعودی سکیورٹی فورسز نے خاشقجی کے انداز میں ایک یمنی نوجوان
نومبر
عام انتخابات رواں برس اکتوبر میں ہی ہوں گے۔
🗓️ 21 جنوری 2023کراچی: (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال
جنوری
صیہونی فوج کے ہاتھوں ایک فلسطینی نوجوان کی شہادت
🗓️ 29 مئی 2023سچ خبریں:صہیونی فوجیوں نے مغربی کنارے کے شمالی علاقے میں اچانک داخل
مئی
شام میں عہدوں کی تقسیم پر جولانی حکومت کے رہنماؤں کے درمیان اختلاف
🗓️ 6 جنوری 2025سچ خبریں: شام میں مقیم عبدالرزاق العکیدی نے اس بات پر زور
جنوری
قندیل بلوچ کیس میں ملزم کی رہائی پر فواد چوہدری کا رد عمل
🗓️ 16 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) قندیل بلوچ قتل کیس کے مرکزی ملزم کی
فروری