?️
آئین کے مذکورہ آرٹیکل کے مطابق پن بجلی گھروں سے حاصل ہونے والی منافع کی رقم متعلقہ صوبوں کو ملنی ہے۔ صوبوں کو ملنے والی اس رقم کی شرح کا تعین مشترکہ مفادات کونسل نے کرنا ہے۔ادائیگیاں نہ ہونے کی وجہ سے خیبرپختونخوا کی 75 ارب روپے کے واجبات جمع ہوگئے ہیں۔وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے مراسلہ میں کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل نے اس مقصد کیلئے 1991 میں قاضی کمیٹی میتھاڈالوجی (کے سی ایم) کی منظوری دی تھی۔
کے سی ایم فارمولے کے تحت 1992 میں اس وقت کے شمال مغربی سرحدی صوبے (خیبر پختونخوا) کو چھ ارب روپے کی پہلی ادائیگی ہوئی تھی۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور نے مراسلے میں مزیدکہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کو درپیش مالی بحران کے پیش نظر مسئلے کے فوری حل کی ضرورت ہے۔وزیراعظم کو ارسال کئے گئے مراسلہ میں کہا گیا کہ اس عبوری طریقہ کار کے مطابق پن بجلی کے خالص منافع کی شرح 1.10 روپے فی کلوواٹ آور مقرر کی گئی ہے۔
عبوری طریقہ کار میں مذکورہ شرح پر سالانہ پانچ فیصد اضافہ بھی مقرر کیا گیا ہے اسی طریقہ کار کے تحت واپڈا نے صوبہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کو ادائیگیاں شروع کیں۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ آئین کے تقاضوں اور مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلوں کے مطابق مسئلے کا منصفانہ حل نکالا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ آئین کے مطابق پن بجلی کے خالص منافع کا معاملہ واضح کیا گیا ہے کہ پن بجلی گھروں سے حاصل ہونے والے منافع کی رقم متعلقہ صوبوں کو ملنی ہے اس رقم کی شرح کا تعین مشرکہ مفادات کونسل نے کرنا ہے۔
مراسلہ میں کہا گیا کہ مذکورہ طریقہ کار کے تحت باقاعدگی سے ادائیگیاں نہ ہونے کی وجہ سے خیبرپختونخوا کے 75 ارب روپے کے واجبات جمع ہوگئے، سال 2018 میں خیبر پختونخوا حکومت نے کے سی ایم فارمولے پر مکمل عملدرآمد کیلئے معاملہ وفاقی حکومت کے ساتھ اٹھایا جس کے نتیجے میں مشترکہ مفادات کونسل نے پن بجلی کے خالص منافع کی شرح کا تعین کرنے کیلئے ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن کی سربراہی میں ایک کمپنی تشکیل دی۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سال 1997 میں نیشنل فنانس کمیشن اور سپریم کورٹ آف پاکستان نے بھی اس کے سی ایم فارمولے کی توثیق کی ہے جبکہ سال 2016 میں وفاقی حکومت نے اس معاملے سے متعلق ایک عبوری طریقہ کار بھی متعارف کروایا تھا مشترکہ مفادات کونسل نے بھی اس عبوری طریقہ کار کی توثیق کی ہے۔


مشہور خبریں۔
مظلوم فلسطینی قوم کی حمایت میں یمنی عوام کا وسیع مارچ
?️ 23 دسمبر 2023سچ خبریں: یمنی شہریوں نے زبردست مارچ نکال کر مظلوم فلسطینی قوم
دسمبر
لبنان کی حزب اللہ کے طرز عمل کا تجزیہ
?️ 30 اکتوبر 2025سچ خبریں: لبنان کا حزب اللہ اپنی سیاسی اور عسکری تاریخ کے
اکتوبر
وہ ہمارے حقوق غصب کرنا چاہتے ہیں یمنیوں کا سلامتی کونسل کو جواب
?️ 14 اپریل 2022سچ خبریں: بدھ کے روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے صدارت
اپریل
برنہم کی جیت اسٹارمر کی سیاسی زندگی کے لیے خطرہ
?️ 19 جون 2026سچ خبریں: مینچسٹر کے میئر نے انگلینڈ کے مقامی انتخابات کو وزیراعظم
جون
اسرائیلی جنرل: مان لیتے ہیں کہ حماس دوبارہ اقتدار حاصل کر رہی ہے
?️ 22 اگست 2025سچ خبریں: ایک صہیونی جنرل نے خان یونس آپریشن کے جواب میں
اگست
غزہ میں قحط کی وجہ سے فوری جنگ بندی کی ضرورت ہے:اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل
?️ 24 اگست 2025غزہ میں قحط کی وجہ سے فوری جنگ بندی کی ضرورت ہے:اقوام
اگست
المعمدانی ہسپتال بنا فلسطینی بچوں کا مقتل
?️ 18 اکتوبر 2023سچ خبریں:غزہ کے المعمدانی ہسپتال پر حملہ، جس نے 500 افراد کو
اکتوبر
چین اور روس کے لیے سعودی عرب نے دیا امریکہ کو منفی جواب
?️ 9 جون 2023سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کے دورہ سعودی عرب سے ظاہر
جون