اب وقت آگیا ہے کہ بڑے ممالک اپنی طاقت کی حدود کو سمجھیں: گٹیرس

گٹیرس

?️

سچ خبریں: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے فنانشل ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے زور دیا کہ ایران کے خلاف امریکہ کی تعطل اور یوکرین میں فوری فتح حاصل کرنے میں روس کی ناکامی نے بڑی طاقتوں کی واضح حدود کو بے نقاب کر دیا ہے۔
سیکرٹری جنرل نے خبردار کیا کہ اگر بین الاقوامی ادارے خود کو نئے عالمی نظام کے مطابق ڈھالنے میں ناکام رہے تو کثیر قطبی دنیا مسابقت اور بالآخر تصادم کی جانب بڑھ سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب وہ وقت آ گیا ہے کہ سپر پاورز اپنی طاقت کی حدود کو پہچانیں۔ اگر آپ حالیہ واقعات پر نظر ڈالیں تو آپ دیکھیں گے کہ سپر پاورز کی اپنی مرضی، طاقت یا فورس مسلط کرنے کی صلاحیت متعدد حالات میں شدید حد تک محدود ہو چکی ہے۔
گوتریش نے مزید کہا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان جو کچھ ہوا اس پر غور کریں۔ امریکہ کو امید تھی کہ ایران فروری میں حملے کے بعد سرنگوں ہو جائے گا، لیکن چھ ماہ بعد بھی ایران کا نظام مزاحمت کر رہا ہے اور دنیا کے سب سے اہم توانائی آبی گزرگاہ آبنائے ہرمز کو بند رکھا ہوا ہے۔
سیکرٹری جنرل نے تاکید کہ سپر پاورز کو سمجھنا چاہیے کہ حالات بدل چکے ہیں اور دنیا میں مختلف ممالک کی حیثیت بھی تبدیل ہو چکی ہے۔

مشہور خبریں۔

غزہ میں جنگ کے خاتمے کے اگلے دن کی منصوبہ بندی

?️ 13 جنوری 2025سچ خبریں: ایک تجزیاتی رپورٹ کے مطابق فوجی آپریشن کا تسلسل اب

پنجاب میں گورننس کا بحران سنگین ہوگیا ہے

?️ 15 نومبر 2021لاہور(سچ خبریں)  پنجاب میں گورننس کا بحران سنگین ہوگیا ہے کیوں کہ

"جمبلاٹ”: شام کی پیش رفت ایک طویل بحران کا آغاز ہے

?️ 20 جولائی 2025سچ خبریں: لبنان کی ترقی پسند سوشلسٹ پارٹی کے سابق سربراہ نے

وزیراعلی نتیشن کمار کا اقلیتوں بارے رویہ قابلِ مذمت، اقوام متحدہ نوٹس لے۔ طاہر اشرفی

?️ 16 دسمبر 2025لاہور (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر اشرفی نے کہا

ملک میں غربت نہیں ہے

?️ 22 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے مہنگائی کو اپوزیشن

بھارت میں انتخابات مہلک گرمی سے متاثر

?️ 3 جون 2024سچ خبریں:بھارت میں مسلسل بڑھتے درجہ حرارت اور شدید گرمی کی لہر

جنوبی لبنان پر صیہونی حملوں کا سلسلہ جاری

?️ 4 اکتوبر 2026سچ خبریں:صیہونی فوج نے جنوبی لبنان کے متعدد علاقوں کو توپ خانے

آیت اللہ خامنہ ای کی تقریر پر عرب میڈیا کا ردعمل

?️ 5 جون 2023سچ خبریں:امام خمینی کی 34ویں برسی کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے