?️
لاہور(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پنجاب کے وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کی جانب سے صوبے میں مہنگائی پر قابو پانے کے حوالے سے اہم اعلان کیا گیا ہے صوبائی وزیر نے بتایا ہے کہ عشرہ شان رحمت اللعالمینؐ کے دوران صوبے کے 32ماڈل بازاروں میں ہرقسم کی اشیاء پر 10سے 20فیصد خصوصی ڈسکاونٹ دیاجا رہا ہے۔
یہ ڈسکاونٹ 12ربیع الاول یعنی 19 اکتوبر تک صارفین کو ملتا رہے گا۔ اس کے علاوہ صوبے بھر میں قائم 277سہولت بازاروں میں عوام کو اشیائے ضروریہ سستے داموں فراہم کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
وبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے مزید بتایا ہے کہ پنجاب کے اضلاع کو درآمدی چینی کی ترسیل بھی شروع ہوچکی ہے۔
درآمدی چینی عام دکانوں ، سہولت و ماڈل بازاروں میں 90روپے فی کلو قیمت کے حساب سے فروخت ہوگی۔ پنجاب حکومت درآمدی چینی پر 24روپے فی کلوکے حساب سے سبسڈی دے رہی ہے، درآمدی چینی کا فائدہ ہرصورت عام صارف کو پہنچایا جائے گا۔ میاں اسلم اقبال نے کہا کہ ہر ضلع کیلئے درآمدی چینی کا کوٹہ الاٹ کر دیا گیا ہے۔
لاہور کیلئے درآمدی چینی کا کوٹہ 27ہزار 248میٹرک ٹن ، راولپنڈی کیلئے 13ہزار 238میٹرک ٹن اور فیصل آباد کیلئے 8ہزار52میٹرک ٹن مختص ہے۔ درآمدی چینی کی فروخت مقررہ نرخوں پر یقینی بنانے کیلئے ضلع کی سطح پر مانیٹرنگ کمیٹیاں بھی بنا دی گئی ہیں۔
مشہور خبریں۔
روس کی سرخ لکیر بولڈ؛ امریکہ یوکرین کو میزائل نہیں دے گا
?️ 15 فروری 2023سچ خبریں:امریکہ اپنے ملٹری ٹیکٹیکل میزائل سسٹم کے ذخیرے کو کم کرنے
فروری
یمنی مسلح فوج کا بین گوریون ہوائی اڈے پر میزائلی حملہ
?️ 10 جولائی 2025سچ خبریں: یمنی مسلح فوج نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے بین
جولائی
پرتشدد احتجاج: امریکی سینیٹ کی کمیٹی کا پاکستان میں کشیدگی کم کرنے پر زور
?️ 12 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) امریکی سینیٹ کی ایک بااختیار کمیٹی نے حکومت پاکستان
مئی
ترکی اور شام میں خوفناک زلزلہ،سکیڑوں افراد جاں بحق
?️ 7 فروری 2023سچ خبریں:ترک اور شامی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ ترکی اور
فروری
نیٹو صرف زبانی جمع خرچ کررہا ہے:یوکرائنی صدر
?️ 8 مارچ 2022سچ خبریں:یوکرائنی صدر نے روس کے مقابلے میں نہ آنے پر نیٹو
مارچ
اقوام متحدہ نے اسرائیل کو خبردار کیا
?️ 31 دسمبر 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ نے 7 اکتوبر سے 20 نومبر کے درمیان مشرقی
دسمبر
صیہونی وزیر جنگ غزہ میں کیا کر رہے ہیں؟
?️ 26 نومبر 2023سچ خبریں: صیہونی وزیر جنگ یوو گیلنٹ نے دعویٰ کیا کہ یہ
نومبر
عمران خان کی صدارت میں قومی سلامی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا
?️ 29 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی
اکتوبر