?️
راولپنڈی(سچ خبریں)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عدم اعتمادکی باتیں کرنے والوں کو ارکان پورے کرنا ہوں گے۔اپوزیشن کوخیال رکھناچاہئے 15آدمی اندرسےعمران خان کیساتھ ہیں۔ ساڑھے3سال میں سینٹ ،قومی اسمبلی سےکوئی قراردادمستردنہیں ہوئی، انشااللہ تعالیٰ انہیں ناکامی ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے زچہ بچہ اسپتال کا دورہ کیا اور طبی سہولتوں کی فراہمی کا جائزہ لیا، اس موقع پر شیخ رشید نے کہا میری کوشش ہوتی ہےکہ ترقیاتی پروگراموں کوخوددیکھوں، ابھی پلاننگ منسٹری اورہیلتھ منسٹری بھی جاؤں گا، میں20فروری کے بعد تمام پراجیکٹس پردعوت دوں گا۔
وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ خطے کے مستقبل کےمعاملات میں بہت بڑی پیش رفت ہوگی، میں نےکہاتھاکہ فنانس بل سینیٹ سے منظور ہوجائے گا، اب سب کوپتاچل گیاسینیٹ سےبل بھی منظورہوتاہے، اپوزیشن کوخیال رکھناچاہئے 15آدمی اندرسےعمران خان کیساتھ ہیں، عدم اعتماد کی باتیں کرنیوالوں کو پتہ ہونا چاہیے بندے ان کو لانا ہوتے ہیں۔
آئی ایم ایف کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا کہ آئی ایم ایف جانا خوشی کی بات نہیں مجبوریاں ہیں ، معیشت مضبوط اور اداروں سے مدد کیلئےآئی ایم ایف جانا ہوتا ہے، 23بارآئی ایم ایف کے پاس جا چکے ہیں، خطے کی بہتری کیلئے ضروری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ساڑھے3سال میں سینٹ ،قومی اسمبلی سےکوئی قراردادمستردنہیں ہوئی، انشااللہ تعالیٰ انہیں ناکامی ہوگی، عمران خان نے کہا تھا 3ماہ اہم ہیں ایک ماہ گزر گیا۔
اپوزیشن کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا کہ بلاول نےکہاموسم ابرآلودہوگاکوئی نہیں ہوگابلاول صاحب آپ آئیں، فضل الرحمان 23مارچ کی شام کو آجائیں۔عمران خان کیخلاف عدم اعتماد سے متعلق شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد کی باتیں چھوڑ دیں، اقتدارمیں ٹائم اتنی تیزی سے گزرتا ہے پتا ہی نہیں چلتا۔
دہشت گردی کے واقعات کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ دہشت گردی میں اضافہ ہواہے، یو بی این اوربی آرایل نے ملکربی این اے بنائی ہے، ہماری فوج کی تاریخ ہے جوانوں کی شہادتیں ہوئی ہیں، انشااللہ بی این اے اور ٹی ٹی پی جو کرے گی پاک افواج ،قوم ملکرمقابلہ کریں گے۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ہمیں احساس ہوناچاہیے قومی ذمہ داری کا خیال ہوناچاہیے، نہ دھرنے میں کچھ ہوگا نہ لانگ مارچ میں کچھ ہوگا۔
صدارتی نظام کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا کہ ایمرجنسی ،صدارتی نظام کی کابینہ میں وزیراعظم نے کوئی بات نہیں کی، اگر کوئی وزیر ٹی وی پر کہتا ہے تو اس کامیں جواب دہ نہیں ہوں، ایمرجنسی اورصدارتی نظام کامجھےنہیں پتا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ساری دنیاکوافغانستان کی مددکرناچاہئے، 5فروری کویوم یکجہتی کشمیرہے، راشدسےکہوں گاکہ لال حویلی کےباہریوم یکجہتی منایا جائے ، ابھی بھارتی فورس نے5پرامن کشمیریوں کی جان لی ہے۔
پاک چین اور امریکا تعلقات کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کے تعلقات امریکا اور چین سے مساوی بنیادوں پر ہوں گے ، چین ہمالیہ سے بلند دوست ہے، امریکا سپر پاور ہے ، اس سےبھی تعلقات رکھنےہیں، ایسا نہیں ہوسکتا کہ کسی کو خوش کرنے کیلئے کسی کوناراض کردیں۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ چین کوہمارے آئی ایم ایف جانےپراعتراض نہیں، آئی ایم ایف جاناہماری ضرورت ہے، اپوزیشن آئی ایم ایف جاتی تھی تووہی باتیں ہوتی تھیں جوآج ہورہی ہیں، آئی ایم ایف سے اس دن جان چھوٹےگی جس دن معیشت مضبوط ہوگی۔


مشہور خبریں۔
دہشت گردی اور جنگ؛ صیہونی حکومت کے دو ناکام ورژن
?️ 6 جنوری 2024سچ خبریں: شام میں جنرل موسوی کے قتل کے بعد صیہونی حکومت
جنوری
سابق حکومت نے سستی شہرت کیلئے غلط فیصلے کیے:شاہد خاقان عباسی
?️ 16 اپریل 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیراعظم
اپریل
حماس کب جنگ بندی پر راضی ہوگی؟
?️ 30 دسمبر 2023سچ خبریں: اسامہ حمدان نے اعلان کیا کہ ہماری ترجیح غزہ پر
دسمبر
فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کی نسل پرستی کا جائزہ
?️ 8 فروری 2022سچ خبریں: کوئی بھی صیہونی حکومت کو نسل پرست حکومت قرار دے
فروری
دیوانِ لاہے نے نیتن یہو کی گرفتاری کی درخواست کو مسترد کیوں کیا ؟
?️ 26 اپریل 2025سچ خبریں: بین الاقوامی عدالتِ انصاف (ICC) کے اپیلز چیمبر نے صہیونی
اپریل
صہیونی بے چینی اور تناؤ میں غرق
?️ 22 اگست 2023سچ خبریں:ہیبرون میں آج دوپہر کے وقت ہونے والی فائرنگ کی کارروائی
اگست
ملک میں وی پی اینز پر کوئی پابندی نہیں، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بھی فعال ہیں، شزہ فاطمہ
?️ 17 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) شزہ
جنوری
امریکا کو پاکستانی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے
?️ 25 مئی 2021لاہور (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہاہے کہ
مئی