🗓️
اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کے لیے درخواست لاہور ہائی کورٹ میں دائر کردی گئی۔
سابق وزیراعظم کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں مذکورہ درخواست ایڈووکیٹ ندیم سرور نے دائر کی ہے جس میں عمران خان کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان کی سربراہی میں عدلیہ کے خلاف منظم مہم چلائی جا رہی ہے، ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو کالعدم قرار دینے پر ججز کے خلاف مہم چلائی گئی۔
درخواست میں کہا گیا کہ لاہور ہائی کورٹ اور اسلام آباد میں پیشی پر عمران خان جتھوں کے ساتھ عدالتوں میں پیش ہوئے، سرکاری عمارتوں کو نقصان اور نعرے بازی کرتے ہوئے عدالت میں پیش ہونا توہین عدالت ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ لاہور ہائی کورٹ عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کرے اور ان کو عدالت میں طلب کر کے جواب دہی کرے۔
واضح رہے کہ 28 فروری کو عمران خان کے خلاف درج مختلف مقدمات کی اسلام آباد کی مقامی عدالتوں میں سماعت ہوئی تھی جہاں دوران سماعت وہ پیش ہوئے تھے۔
عمران خان اپنے پارٹی کارکنان اور رہنماؤں کے ہمراہ قافلے کی شکل میں اسلام آباد کی مختلف عدالتوں میں پیشی کے لیے لاہور سے وفاقی دارالحکومت پہنچے تھے۔
جوڈیشل کمپلیکس میں موجود عدالتوں میں ان کی پیشی کے موقع پر شدید بے نظمی دیکھنے میں آئی اور بڑی تعداد میں پی ٹی آئی کارکنان زبردستی احاطہ عدالت میں داخل ہونے میں کامیاب رہے تھے، اس سلسلے میں اسلام آباد پولیس نے کارِ سرکار میں مداخلت پر 25 افراد کو حراست میں لے لیا تھا۔
بعدازاں عمران خان کی جوڈیشل کمپلیکس اور اسلام آباد ہائی کورٹ آمد پر ہنگامہ آرائی کے خلاف یکم مارچ کو اسلام آباد کے تھانہ رمنا میں 2 علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کرلیے گئے تھے۔
دونوں مقدمات میں سابق وزیر اعظم عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے 21 رہنماؤں اور 250 کارکنان کو بھی نامزد کیا گیا تھا، ان مقدمات میں دہشت گردی ،کار سرکار میں مداخلت اور سرکاری اہلکاروں سے مزاحمت کی دفعات شامل کی گئی تھیں۔
مشہور خبریں۔
سائفر کی تحقیقات،ایف آئی اے نے عمران خان کو دوبارہ طلب کر لیا
🗓️ 1 دسمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) ایف آئی اے نے سائفر کی تحقیقات کے معاملے
دسمبر
آرمی چیف کا دورۂ امریکا، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ایس آئی ایف سی کے ذریعے سرمایہ کاری کی ترغیب
🗓️ 18 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے
دسمبر
’اسرائیلی اسپائی ویئر کمپنی نے واٹس ایپ صارفین کو نشانہ بنایا‘
🗓️ 1 فروری 2025سچ خبریں: میٹا کی مقبول واٹس ایپ چیٹ سروس کے ایک عہدیدار
فروری
لندن سے واپسی پر وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے کچھ اہم اعلانات متوقع ہیں:مریم اورنگزیب
🗓️ 15 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ لندن سے
مئی
پاسپورٹ کے حصول کیلئے نئی شرائط، محسن نقوی کی تمام قانونی امور جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت
🗓️ 11 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ کے
اپریل
صہیونی مسلمانوں کے ذریعے اپنی جنگوں کی مالی ذرائع کو صحیح کرنا چاہتے ہیں:انصار اللہ
🗓️ 15 اپریل 2023سچ خبریں:یمن کی انصار اللہ کے سربراہ سید عبدالملک الحوثی نے جمعرات
اپریل
عمران خان کی بہنوں کے ساتھ ناروا سلوک کا وقت آنے پر حساب لیا جائے گا، علی امین گنڈاپور
🗓️ 9 اپریل 2025پشاور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ
اپریل
تل ابیب غزہ جنگ کے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام
🗓️ 21 ستمبر 2024سچ خبریں: یمن کی سپریم سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے
ستمبر