?️
اسلام آباد(سچ خبریں)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے عدم اعتماد کے روز تصادم کے خطرے کے پیش نظر آئینی درخواست دائر کی گئی تھی جس میں وزیر اعظم، وزارت داخلہ، دفاع، آئی جی اسلام آباد، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور اسپیکر قومی اسمبلی کو فریق بنایا تھا۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا ہےکہ تحریک عدم اعتماد پرآئین کے تحت عمل ہونا چاہیے اور اس میں عدالت کی کوئی دلچسپی نہیں ہے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ عدم اعتماد کا عمل پرامن انداز سے مکمل ہو، عدم اعتماد آرٹیکل 95 کے تحت کسی بھی وزیراعظم کو ہٹانے کا آئینی راستہ ہے۔
درخواست میں کہا گیا کہ سیاسی بیانات سے عدم اعتماد کے روز فریقین کے درمیان تصادم کا خطرہ ہے، سپریم کورٹ تمام اسٹیک ہولڈرز کو عدم اعتماد کا عمل پرامن انداز سے کرنے کا حکم دے۔
ہفتے کے روز سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی آئینی درخواست کی سماعت ہوئی۔
دورانِ سماعت چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ عدم اعتماد کی تحریک کا جہاں تک تعلق ہے یہ ایک سیاسی عمل ہے، تحریک عدم اعتماد پرآئین کے تحت عمل ہونا چاہیے اور اس میں عدالت کی کوئی دلچسپی نہیں ہے۔
اس پر اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ آئندہ آئین اور قانون پر سختی سے عمل ہوگا۔
جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ ہم اپوزیشن جماعتوں کو کہیں گےکہ وہ بھی قانون کے مطابق عمل کریں، اٹارنی جنرل آپ 63 اےمیں ریفرنس دائر کررہے ہیں، اٹارنی جنرل ریفرنس صبح تک دائرکردیں تاکہ ہم اس کی سماعت کریں۔
چیف جسٹس پاکستان کا کہنا تھاکہ عدالت یقنیی بنائے گی کہ قومی اداروں کو تحفظ فراہم کرے، اٹارنی جنرل آپ 63 اے کے حوالے سے عدالت کی رائے چاہتے ہیں، ہم وہ معاملہ بھی اس درخواست کے ساتھ سن لیتے ہیں۔
جسٹس عمر عطا بندیال نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ اورپارلیمنٹرینز کا احترام کرتے ہیں لیکن عدالت کا پلیٹ فارم کسی فریق کو صورت حال خراب کرنے کے لیے استعمال کرنےکی اجازت نہیں دیں گے، عدالت قانونی سوالات کا آئین کے تحت جواب دے گی۔
بعد ازاں عدالت نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی درخواست پر پیپلزپارٹی، (ن) لیگ ، پی ٹی آئی اور جے یو آئی (ف) کو نوٹس جاری کردیا۔
سپریم کورٹ نے درخواست پر سماعت پیر دن ایک بجے تک ملتوی کردی
مشہور خبریں۔
اقتصادی ترقی میں نجی شعبے کی شراکت میں کمی سے معیشت کو نقصان
?️ 7 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) معیشت کی فروغ میں نجی شعبے کی شراکت
اپریل
افغان حکام کا کابل میں موبائل چیک پوسٹوں کا قیام
?️ 31 جولائی 2021سچ خبریں:افغان سکیورٹی فورسز نے اس ملک کے دارالحکومت کابل میں سکیورٹی
جولائی
یورپی پارلیمنٹ میں وسیع پیمانے پر بدعنوانی
?️ 15 دسمبر 2022سچ خبریں:یورپی میڈیا کا کہنا ہے کہ مراکش اور یورپی پارلیمنٹ کے
دسمبر
مشترکہ مفادات کونسل نے نہروں سے متعلق سرٹیفکیٹ واپس لے لیا، وفاق کا سندھ ہائیکورٹ میں جواب
?️ 29 اپریل 2025کراچی: (سچ خبریں) سندھ ہائیکورٹ میں ارسا کی تشکیل نو اور نہروں
اپریل
طالبان وزیر کی نگران وزیرخارجہ سے ملاقات، مہاجرین کی جائیداد کے مسائل پر تبادلہ خیال
?️ 14 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) افغانستان کے عبوری وزیرتجارت نے اسلام آباد میں
نومبر
بیت المقدس کے عیسائیوں کو بھی صیہونیوں سے خطرہ
?️ 10 جنوری 2022یروشلم کےپادری نے کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس میں عیسائیوں کی موجودگی
جنوری
چیف جسٹس گلزار احمد نے چیف جسٹس ہاؤس خالی کردیا
?️ 27 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) جسٹس گلزاراحمد نے ریٹائرمنٹ سے قبل ہی چیف جسٹس
جنوری
لاہور: علیمہ خان کے بیٹے کے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد، جیل منتقل
?️ 30 اگست 2025 لاہور: (سچ خبریں) انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) لاہور
اگست