بنوں میں اہم جرگہ، فتنۃ الخوارج اور سہولت کاروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

?️

بنوں: (سچ خبریں) بنوں میں اہم جرگہ منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ فتنۃ الخوارج کے تدارک کے لیے انتظامیہ کا مکمل ساتھ دیا جائے گا، فتںہ الخوارج کے حامیوں کو وارننگ دی جائے گی وہ باز نہ آئے تو انہیں قانون کے حوالے کیا جائے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بنوں پولیس اسٹیشن ڈومیل کے علاقے کم چشمی میں 7 جون کو اہم جرگے کا انعقاد کیا گیا، جرگے میں طاؤس خیل قبیلے کے تقریباً 280 سے 300 مقامی افراد نے شرکت کی۔

جرگے کا مقصد علاقے میں فتنہ الخوارج گروہ کی موجودگی کی اطلاعات پر امن و امان کی صورتحال کو زیرغور لانا تھا۔ جرگے میں ممتاز مقامی رہنماؤں ملک توانی، ملک ناصر اور فرید خان نے بھی شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق جرگے میں اہم نکات پر فیصلہ کیا گیا کہ  "کم چشمی علاقے کی حفاظت کیلئے 30 سے 40 افراد پر مشتمل ایک مقامی کمیٹی بنائی جائے گی” اور کمیٹی کو مقامی انتظامیہ کی جانب سے یقین دہانی کے ساتھ تعاون فراہم کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق جرگہ میں یہ بھی فیصلہ ہوا کہ ’’مقامی بزرگ ان گھروں کا دورہ کریں گے جہاں فتنہ الخوراج  گروہوں سے تعلق رکھنے یا ان کے لیے ہمدردی رکھنے والوں کا شبہ ہے‘‘، ایسے افراد کو سختی کے ساتھ خبردار کیا جائے گا کہ وہ باز نہ آئے تو انہیں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کیا جائےگا، اگر فتنہ الخوارج  یا ان کے گروہ کو کم چشمی کے علاقے میں دیکھا گیا تو لاؤڈ اسپیکر پر اعلان کیا جائے گا۔

جرگہ نے فیصلہ کیا کہ مقامی افراد کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان عناصر کی گرفتاری میں اپنا کردار ادا کریں،  مقامی افراد نے عزم کا اظہار کیا کہ وہ علاقے میں امن قائم رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے۔

مقامی افراد کے مطابق دہشت گردی یا غیر قانونی سرگرمیوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، جرگے کا یہ متفقہ لائحہ عمل علاقائی امن کے لیے ایک مثبت قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

مشہور خبریں۔

صہیونی قصبہ استقامتی میزائلوں کے خوف سے فوجی قلعے میں تبدیل

?️ 2 جون 2022سچ خبریں:  اسرائیلی وزارت جنگ نے آج جمعرات کو غزہ کے قریب

مستند دستاویزات رکھنے والے کسی مسافر کو بیرونِ ملک سفر سے نہیں روکا جائے گا، وزیرِ داخلہ

?️ 29 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے ہفتہ کے

مغربی کنارے پر صیہونی حملوں میں شدت

?️ 28 ستمبر 2026سچ خبریں: فلسطینی ذرائع نے آج صبح بتایا کہ اسرائیلی افواج نے

 ایران کا صیہونی جوہری تحقیقی ادارے پر حملہ؛ دہائیوں کی تحقیقات لمحوں میں خاکستر

?️ 18 جون 2025 سچ خبریں:تل ابیب میں واقع صہیونی ریاست کا سائنسی فخر وایزمن

ریاض جانے سے پہلے الزیدی کی یمنیوں سے خفیہ درخواست

?️ 15 اکتوبر 2026سچ خبریں: عراقی وزیر اعظم علی فالح الزیدی نے سعودی عرب روانگی

ٹرمپ کا امریکی مظاہرین کو عجیب و غریب جواب

?️ 19 اکتوبر 2025سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ نے پورے امریکہ میں اپنے خلاف ہونے والے

من پسند تعیناتیوں، ترقیوں کیلئے کوشاں نادرا کے 1500 ملازمین کے گرد گھیرا تنگ

?️ 7 نومبر 2022 اسلام آباد:(سچ خبریں) نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے 1500

عراق میں امریکی برطانوی اور اماراتی سازش کے بارے میں الفتح کا انتباہ

?️ 3 اگست 2022سچ خبریں:    الفتح اتحاد سے تعلق رکھنے والے عراقی پارلیمنٹ کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے